تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہتازہ ترینعلم و ادب

جب احمد فراز پاک ٹی ہائوس تشریف لائے ——- اعجاز الحق اعجاز

by Editor2 13/04/2019
written by Editor2 13/04/2019
105

یہ27 فروری 2000 کی ایک سہانی شام کی بات ہے جب احمد فراز حلقہ ارباب ذوق کی دعوت پہ اس کے اجلاس کی صدارت کے لیے پاک ٹی ہائوس تشریف لائے تھے۔ اس وقت حلقے کے جنرل سیکرٹری حسین مجروح اور جوائنٹ سیکرٹری عامر فراز تھے جو اب جنرل سیکرٹری منتخب ہو چکے ہیں۔ جب میں پاک ٹی ہائوس کے دروازے کی طرف بڑھ رہا تھا تو اتفاق سے اسی وقت جناب احمد فراز بھی گاڑی سے اتر کر اپنے ایک دوست کے ہمراہ دروازے کی طرف خراماں خراماں چلے آ رہے تھے۔ میں انھیں دیکھ کر رک گیا۔ آگے بڑھ کر سلام کیا تو مسکرا کر جواب دیا۔ میںنے اپنا تعارف کرایا تو شناسائی کا اظہار کیا۔ ان سے اس سے پہلے بھی دو تین تفصیلی ملاقاتیں ہو چکی تھیں اور کچھ خطوط کا تبادلہ بھی۔ میں جن شعرا سے ملا تھا اور جن کو سراپا شاعری میں ڈھلا ہوا پایا ان میں احمد فراز سر فہرست تھے۔ ان کا تکلم، تبسم، لب و لہجہ، نشت و برخاست کا انداز، حرکات و سکنات سب کچھ شاعرانہ تھا۔ ان کی تمام شخصیت ایک خوئے دلنوازی میں ڈھلی ہوئی تھی۔ ان کی شاعری اور ان کے شعر پڑھنے کے انداز میں ایک کامل ہم آہنگی اور وحدت تھی۔ یہ وصف بہت کم شعرا کے ہاں پایا جاتا ہے۔

خیر، میں احمد فراز کے ہمراہ پاک ٹی ہائو س کے اندر داخل ہوا۔ آج معمول سے کچھ زیادہ رش تھا۔ ایک طرف انیس ناگی صاحب بہترین تراش کے سوٹ میں ملبوس تشریف فرما تھے۔ ان کی آنکھیں آج بھی پہروں کثرت مطالعہ کی وجہ سے کچھ متورم تھیں۔ ایک جانب ممتاز افسانہ نگار مرزا حامد بیگ بھی محفل آرا تھے۔ ایک کونے میں فرحت عباس شاہ بھی اپنے کچھ ساتھیوں کے ہمراہ تنقید کی دھار تیز کر رہے تھے تا کہ کسی بھی پڑھی جانے والی شے پہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پل پڑیں۔ محمود گیلانی جیسی انگریزی ادب پہ دسترس رکھنے والی شخصیت بھی اپنی پوری متانت کے ساتھ موجود پائی گئی۔ رشید مصباح آج بھی سگریٹ پہ سگریٹ سلگا کر دھویں کے مرغولے چھوڑ رہے تھے تاکہ باقی احباب کو کھانسنے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ حسین مجروح دروازے میں کھڑے اندرونی اور بیرونی انتظامات پہ نظر رکھے ہوئے تھے۔ حلقے کا ایسا جذبے سے کام کرنے والا اور ایسا متحرک سیکرٹری کم ہی دیکھنے کو ملا ہے۔ احمد فراز صاحب کرسی صدارت پہ براجمان ہوگئے تو حلقے کے اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی۔ عامر فراز نے حلقے کی روایت کے مطابق سب سے پہلے حلقے کے گزشتہ اجلاس کی کارروائی پڑھ کر سنائی۔ اس کے بعد فیض صاحب کی بیٹی سلیمہ ہاشمی نے مصوری کی تاریخ پہ ایک شاندار مضمون پڑھا۔ آج پتہ چلا کہ سلیمہ ہاشمی لفظوں کی مصوری بھی جانتی ہیں۔ اس کے بعد کراچی سے تشریف لائے پیر زادہ قاسم نے ایک افسانہ پڑھ کر سنایا۔ یہ افسانہ کم اور مضمون زیادہ تھا جس میں اکادمی ادبیات کی اندرونی سیاست اور کارکردگی کو ہدف تنقید بنایا گیا تھا۔ اس افسانے پہ کافی لے دے ہوئی اور وہاں موجود نامی گرامی نقادوں نے اسے افسانہ ماننے سے سرے سے انکار کر دیا البتہ اکادمی ادبیات پہ چوٹوں سے وہ خوش تھے۔ فراز صاحب بھی زیر ِ لب مسکراتے رہے۔ پھر فراز صاحب کی باری آئی اور انھوں نے اپنا کلام سنا سنا کر محفل پہ ایک سحر طاری کر دیا۔

اس میں دوسری رائے نہیں کہ یہ صدی اقبال کی صدی ہے اور ابھی دور دور تک اس مقام و مرتبے کے شاعر کے پیدا ہونے کی امید نہیں۔ احمد فراز

آخر میں چائے کا دور چلا تو میں اپنا کپ لے کر احمد فراز صاحب کے پاس چلا آیا اور ان سے گپ شپ ہونے لگی۔ دوران گفتگو میں نے اقبال کے بارے میں کچھ ترقی پسندوں کے رویے کے متعلق بات کی تو کہنے لگے کہ آپ جانتے ہی ہیں کہ بڑے بڑے ترقی پسند اقبال کے کس قدرمداح رہے ہیں۔ فیض صاحب کو لے لیجیے، علی سردار جعفری کو دیکھ لیجیے یا سید احتشام حسین کو پڑھ لیجیے، سب اقبال کے فن کے بہت زیادہ معترف ہیں، اس میں دوسری رائے نہیں کہ یہ صدی اقبال کی صدی ہے اور ابھی دور دور تک اس مقام و مرتبے کے شاعر کے پیدا ہونے کی امید نہیں، مگراقبال سب سے بڑھ کر انسانیت کا شاعر ہے، وہ انسان کے دکھوں کی بات کرتا ہے، اس کی ترقی کا آرزومند ہے، آپ نے میری نظم تو پڑھی ہو گی جو میں نے پیمبر مشرق کے نام سے اقبال پر لکھی تھی، اس نظم کا موضوع بھی یہی ہے کہ اقبال انسانیت کے رستے ہوئے ناسوروں کی بات کرتا ہے، ہمیں اقبال کی شاعری کے اس پہلو پہ بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پھر کچھ اور موضوعات پہ گفتگو ہونے لگی اور بالآخر یہ خوبصورت محفل برخاست ہوئی۔

Facebook Comments Box
احمد فرازسلیمہ ہاشمیشاعر مشرقعامر فرازعلامہ اقبالفیض احمد فیضنیشنل کالج آف آرٹس
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
تہذیبوں کی تشکیل اور انسانی علم ۔۔۔۔۔۔۔۔ ناصر فاروق
next post
ہندو لڑکیاں اور مسلمان بچے ——– محمد احمد

Related Posts

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری

11/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.