تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینعلمیکالم

الفاظ و اظہار کی محدودیت اور آرٹ و ریاضی —– عزیز الرحمان

by دانش ڈیسک 01/03/2019
written by دانش ڈیسک 01/03/2019
62

اظہار کے کئی طریقے ہیں اور الفاظ کی اپنی لمیٹیشن ہے سو اظہار کو لفظوں تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔ نثر اور شاعری لفظوں کے روپ میں انسانی اظہار کا میڈیم ہیں۔ مگر یہی جذبات لطافت کی اعلی شکل میں ڈھل جائیں تو آرٹ کی شکل میں رو پذیر ہوتے ہیں۔ مصوری اسی کی ایک صورت ہے۔ یہاں اظہار کے طریقوں کے جائز و ناجائز ہونے کی بحث مطلوب نہیں ہے۔ ناجائز تو لفظوں کا غیر مناسب اظہار بھی ہو سکتا ہے سو آرٹ کے نام پر بھڑکنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔

لفظوں کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ تفصیل طلب ہوتے ہیں اور ان کا تھوڑا سا کم یا زیادہ استعمال معنی و منشا کو برباد کر کے رکھ دیتا ہے۔ لفظوں کا استعمال آغاز کی نشانی اور کچے و سہل ذہنوں تک رسائی کے لئے مناسب تر ہوتا ہے۔ جوں جوں معانی میں بلاغت و لطافت کے وسیع و عریض جہاں شامل ہونا شروع ہو جاتے ہیں اس کے ساتھ ہی لفظ کا پیمانہ چھلک پڑتا ہے اور اپنی کم دامنی کا بھانڈا پھوڑ دیتا ہے۔ اظہار کی دنیا میں الفاظ کی حاکمیت کو قائم رکھنے کے لئے ایسی صورتحال میں نثر کو چھوڑ کر شاعری کا سہارا لیا جاتا ہے تا کہ دریا کو کوزے میں بند کرنے کی سعی کی جائے۔ شاعری دراصل اون کے گولے کی مصداق ہے کہ بہت سارے مفاہیم جمع کر کے اظہار کے مختصر پیرائے میں بیان کر دیئے جاتے ہیں۔ اس سے یہ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ وہ مضامین بھی بیان ہو جاتے ہیں جن کو حساسیت کی وجہ سے نثر میں بیان کرنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوتا ہے۔ احمد جاوید صاحب آج کل جس طرح اساتذہ کے شعروں کی تشریح کو کھول کر بیان کرتے ہیں اس سے یہ نکتہ باآسانی سمجھا جا سکتا ہے۔

لفظوں کی لمیٹیشن کا یہ معاملہ سائنس میں یوں ظہور پذیر ہوا کہ کائنات کے حقائق کی فلسفیانہ جہتوں کو فزکس کی صورت میں عملی تعبیر ملی تو اس کے اظہار کا بیڑا ریاضی نے اٹھایا۔ یہ جو ریاضی کی زبان میں فارمولے ہمارے سامنے آئے ہیں ناں ان میں سے ایک ایک فارمولہ کئی کئی صفحوں پر مشتمل الفاظ کے بیانئے کا نچوڑ اور قطعی بیان ہے۔ ایک ایسا بیان جسے کھولنے بیٹھ جاؤ تو کتابوں کے ڈھیر لگ جاتے ہیں۔

یہاں رک کر غور کریں تو لگتا ہے کہ سوشل سائنسز اور ہیومینٹیز کے تمام ڈسپلنز کے افکار عالیہ کے اظہار کی ممکنہ طور پر سب سے کامل شکل آرٹ ہے اور سائنسی ڈسپلنز میں افکار عالیہ کی عملی تطبیق کے لئے اظہار کی سب سے موثر شکل ریاضی ہے!

دو اشکالات بہرحال اس مرحلے پر پیدا ہوتے ہیں۔ اول تو یہ کہ اظہار کی ان دو اعلی روایات کی بھی کسی درجے پر باہم آمیزش و ادغام کی کوئی صورت ہے کہ نہیں؟ اگر ایسا کچھ ہے تو پھر یہ کہنے کی جسارت کی جا سکتی ہے کہ کائنات میں دراصل بیان حقیقت ایک ہی اور اس کے اظہار کی شکلیں مختلف ہوتی ہیں۔ یہ وحدت الوجود کی طرف لے جانے والا ڈسکورس ہو سکتا ہے جسے مزید سمجھنے کی ضرورت ہے۔

دوسرا اشکال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اظہار اپنی اعلی شکل میں جب سمٹ کر آرٹ اور ریاضی کے پیراہن میں نمودار ہوتا ہے تو خالق نے اپنا کلام لفظوں کی صورت میں کیوں اتارنا پسند کیا ہے؟ ایک ممکنہ جواب یہ ہے کہ اظہار کی لطافت آرٹ و ریاضی کی سطح پر عالی قدر ہو سکتی ہے مگر ابلاغ کا مسئلہ ایک بالکل دوسری بات ہے۔ قرآن کتاب مبین ہے سو اس میں ابلاغ کی صلاحیت و غایت اسی صورت میں پوری ہو سکتی تھی جب یہ ایبسٹریکٹ طریقہ اظہار کے بجائے الفاظ پر مشتمل بیان کی صورت میں سامنے آئے۔ یہاں مزید سوالات بھی جنم لیتے ہیں جن پر ابھی غور کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھئے:  فیض صاحب، کلچر اور ایکس کیوز می —– عزیز ابن الحسن
Facebook Comments Box
featuredابلاغاسلاماظہارالفاظریاضیسائنسفزکسکائناتلفظون کی لمیٹیشن
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
پائلٹ واپسی اور ہندوستانی دانشوروں کا مثبت ردعمل —– سمیع اللہ خان (بھارت)
next post
ملتان کے حلوہ جات —— زاہد سلیم گوندل

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.