تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آرٹآرٹتازہ ترینجمالیاتکالمکلچر، آرٹ

دل پسند کیفیات اور روحانی امراض کا توڑ: چترا پریتم —– حمزہ حیدر

by دانش ڈیسک 01/12/2018
written by دانش ڈیسک 01/12/2018
160

ایک ایسا نام ہے جو اپنے ہنر اور صداقت سے فائن آرٹس کے شعبے کو زنگ آلودگی سے بچا رہا ہے۔ مصوّر جو آج کے دور میں رنگوں کی طرف سے جنگ لڑنے میں مصروف ہیں، چترا پریتم کا شمارا ن ہی مصوّروں میں ہے، جو ہاتھوں کی انگلیوں کے پانچوں چھٹے پور پر ہی زبان پر رقصاں ہیں۔ ان کے اس کردار کی وجہ سے۲۰۱۲؁ء تمغٔہ اَمتیاز برائے مصوری کے لیے چنے ہوئے لوگوں میں اِن کا نام بھی شامل کیا گیا۔

اِن کی پینٹنگز جس میں آبا یٗ علاقے یا روحانی ماحول کامنظر نامہ درج ہے۔ بہترین منظر کشی، اِن کے رنگوں کا سلیقہ، امید کے لمحات اورخواہشات کی پاسبانی کرتا بھرپور کینوس دیکھنے والوں کی اکھڑی سانسیں بحال کرتا ہے۔

ان کے اسٹائل سے ایسا لگتا ہے کہ گاؤں کی کامیاب مفلسی خود غرض امیری کو تھپیڑے مارتے ہوئے اپنے وجود کو ہمیشہ کا ساتھی بنادینا چاہتی ہے۔ رنگوں کی آمیزش اور ان کا منظوم انداز ہر دل کو اور زیادہ پگھلا دیتا ہے، اور اُن کے نظریات سے لبریز رنگ اور مطلوبہ نفس جدھر جدھر سسکیاں بھرتی ہے، چترا پریتم صاحب نے اُن کناروں کو (جو خود بے کنارہ ہیں) بھرپور انداز میں پیش کیا ہے۔ غائبانہ معاملات اور اَن دیکھی خراشیں جو خوشی میں خوش اور غم میں آبِ استادہ کی مانند قائم و دائم ہیں، چترا صاحب کی پینٹنگز میں پکڑم پکڑائی میں مصروف د کھائی دیتی ہیں۔

ان کی فن کار ی جو روح سے ہنر سمیٹتے ہوئے اب دیوار پر چسپاں ہیں، دراصل بذات خود چترا صاحب کی حقیقت ہے۔ آرٹ لورز کے گھروں کی دیواروں پر چترا پریتم اپنے افکار کیساتھ اپنی پینٹنگز سے جھانک رہے ہوتے ہیں۔ اِن کی کامل دوڑ ایسے مقام پر آکھڑی ہے کہ اب یہ رنگوں کے چھینٹے دے دے کر اپنے خمیر سے دوستی کے مرحلے میں ہیں۔ جمیل نقش جن سے انھوں نے اپنی کیفیات کا پرچار سیکھا، ان کے آئیڈیل ٹھہرے اور وہ ان کے طریقے پر چلتے چلتے آخرکار خود سے مل بیٹھے۔ جمیل نقش جو کسی تعریف کے محتاج نہیں چترا پریتم کی ترقی کی وہ سیڑھی ہیں جو ان کو بلندیوں پر پہنچاکر خود گوشہ نشیںہیں۔

چترا صاحب کی موجود قرآنی آیتوں کی خطّاطی، سب کے لیے تشفی بخش ثابت ہوتی ہے۔ خطّاطی سے انھوں نے سب کو وہ ماحول تیار کرکے دیا جو سمجھنے والے کے لیے واپسی کا راستہ اور طوق ڈلوں کے لیے فقط عربی الفاظ سے بنی کہانی ہے۔

قرآنی آیتوں کا مختلف انداز میں پیش کرنا ان کے اُن لمحات کا نمونہ ہے، جب چترا صاحب اِن آیتوں سے سوال جواب میں ڈوبتے ہیں۔ ایسے وقتوں میں ایک یوٹیلائزیشن گراف ان کے اندر محترک ہوتا ہے جو مختلف زاویوں میں دوڑتا ہے۔ کبھی یہ خفا اور کبھی اپنے دل و دماغ کے حد سے زیادہ استعمال ہوجانے پر چوک نظر آتا ہے۔ پھر ان کی پینٹنگز میں بدھا کا وجود آتاہے۔ بدھا اپنی زندگی کو حقیقت کے حوالے کیئے ایک عجب رستے پر چل پڑا تھا جو سنی لکھی تحریوں میں دِکھتا ہے۔ چترا صاحب نے خوب دل کی سنتے ہوئے بدھا کو اپنے رنگوں کے استعمال سے کینوس پرا تا دکر اُسے کسی مورتی سے کم نہیں چھوڑا، جو آج کل موجود کئی خدائوں میں سے ایک خدا کی شکل ہے۔ چترا کا زندگی نامہ آیت قرآنی کے ساتھ ساتھ بدھا کے ذو ق وشوق سے بھی لبریز ہے۔ جس کو انھوں نے اپنے فن پاروں میں بغیر کسی اندرونی حقیقت کو چھپائے اپنے چاہنے والوں کو سونپ دیا ہے۔ بد ھا کے مختلف انداز دراصل اِن کے لیے زندگی کی چال ڈھال کی مانند ہیں۔ اِس چال ڈھال کی جھلک اِن کی پینٹنگزمیں کھل کر واضح ہے۔

حقیقت زدہ انسان وہ ہی ہے جو کچھ سنے، کچھ سنائے، کچھ مانے کچھ منوائے۔ چترا کی مذہبی صورتوں سے رنگ بھر ی پینٹنگز شاید ان کی جستجوکی دلیل ہیں اور ان کے فن پارے خود اپنی جگہ تبلیغ کا اِک انداز ہیں۔

چترا صاحب کی پینٹنگز دراصل زندگی کے وہ رنگ ہیں، جنھوں نے اپنے اندر بچپن، جذباتی وابستگی، آخوند کی مریدی، حقیقت و فلاح کارستہ سمو رکھا ہے۔ یہ دل کے رنگ روزانہ بہانے بہانے سے چترا صاحب کے ذہن و دل سے ہوتے ہوئے انگلیوں پر قابض ہوتے رہیں گے اور روز پھر کہیں نہ کہیں اپنی بدلتی ہوئی صورتیں دکھاتے رہیں گے۔ ان کے لائٹ موڈ میں رنگے فن پاروں نے سب چاہنے والوں کو بھی اپنی پینٹنگز میں کھنچ رکھا ہے۔ سب اپنی تشفی کی تلاش میں خود کو ان کی رنگوں کی دنیا میں بسالیتے ہیں اور کوئی چاہنے والا کسی مٹکے کو تکتا ہے، کوئی کسی چھائوں کی دہلیز پر سر سجائے ہے، کوئی خداسے مل رہا ہے اور کوئی آیتوں کے معنی میں ڈوبا حیران و پریشان ہے۔

اسی طرح شکیل عادل زادہ، جمال احسانی اِنور سن رائے، عذرا عبّاس اور وصی حیدر ان کے سفر میں وہ ہم داہی ہیں جنھوں نے خود چترا صاحب سے فیض اٹھایا اور اپنے کمالات بلاجھجھک ان میں منتقل کردیئے۔ چترا صاحب اپنی گفت وشیند میں یا اپنے وجود کی عکاسی میں جمیل نقش کے نظریات اور ان تحریر شدہ ناموں کی محنت بیان کرتے ہیں۔ یہ محنت دراصل اِن نامور ساتھیوں کا ساتھ ہے جنھوں نے ان کو حوصلے کا پروان چڑھا کہ خود کو ان کی زندگی کا حصّہ بنایا۔ ان کا حصّہ حیات بن جانا، چترا صاحب کی کامیابی اور اپنے روح کو پھیلانے میں مددگار ثابت ہوا۔

Facebook Comments Box
آرٹپینٹنگچترا پریتممصوری
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
مولوی اور لبرل مناظرہ باز: زوال کا سبب ——- رعایت اللہ فاروقی
next post
وحید مراد اور ہمارا عہد: ابتدائی زندگی —- قسط 3 — خرم علی شفیق

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.