تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
سیاسیعلم و ادبکالممزاح

بلاول بھٹو اور بھینسے کے مغز کی نہاری ۔ میاں ارشد

by میاں ارشد فاروق 24/02/2017
written by میاں ارشد فاروق 24/02/2017
211

گزشتہ رات ہم گھوڑے بیچ کر سو رہے تھے کہ اچانک باہر لان میں کچھ شور اٹھا، نظر پڑی تو کیا دیکھا کہ ایک دیو عظیم الشان، بشکل حافظ صفوان کھڑا ہے ۔ اپنی تو جان ہی نکلنے کو تھی، لیکن حوصلہ کر کے پوچھا، بھائی صاحب آپ کا تعارف؟ تو کہنے لگا کہ میں وہی ہوں جو دل یزداں میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے۔ ہم نے ٹھنڈی سانس لی اور عرض کیا کہ صورت تو تم نے بہت مومنانہ اختیار کی ہے، بولا اسکا بہت لیوریج ملتا ہے۔ میں نے استفسار کیا، فرمائیے جناب کیسے تشریف لائے۔ کہنے لگا کہ بلاول بھٹو کو ایک پیغام دینا ہے اس لئے آیا ہوں۔ہم نے کہا میں تو ابھی پچھلے گناہوں کی معافیاں مانگ رہا ہوں، تم نے مزید بوجھ لادنا شروع کر دیا ہے، ہم سب میں سے کسی کو لے لیتے، یا میرے دوست جنہیں خواب دیکھنے کی عادت ہے انکو اس خدمت کیلیے ایلیویٹ کر لیتے؟ کہنے لگا وہ آجکل ایک بنک کی اعلی افسر گوری کے خواب دیکھ رہا ہے، یہ عشق کا بھوت جسکو لگ جائے وہ میرے کام کا نہیں رہتا۔ میں نے کہا اس کا عشق سے کیا واسطہ ؟ فرمایا کہ اسے تو ہر چھ ماہ بعد کسی نہ کسی سے عشق ہو جاتا ہے اور ہر دفعہ یہ پہلے سے زیادہ سچا ہوتا ہے۔

پھر کہا غور سے سنو تم نے بلاول کو ایک مشورہ پہنچانا ہے۔ میں نے کہا جی فرمائیے۔ بولا اسے کہنا کہ بھینسے کے مغز کی نہاری کبھی نہ کھائے۔ میری حالت دیدنی ہو گئی اور میں نے کہا کہ تم اس بے ہودہ مشورے کو میرے ذریعے اس تک پہچانے کا کہہ رہے ہو۔ بولا یہ بے ہودہ نہیں ہے اس میں بہت گہرائی کا وزڈم ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ کہ بھینسے کے مغز کی نہاری کھانے سے انسان کے اندر اقربا پروری پیدا ہوتی ہے اس لیے اسے صرف اپنے خاندان کے لوگ ہی اہل نظر آتے ہیں اور وہ وزارتوں کو ان میں ریوڑیوں کی طرح بانٹتا ہے جس سے عوام میں خوامخواہ کا احساس محرومی پیدا ہوتا ہے حالانکہ اگر وزارتیں اپنوں کو نہ بھی دی جائیں تو کونسا انکی حالت بہتر ہو جانی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس کو کھانے سے انسان علم دشمن ہو جاتا ہے اور کسی شاعر ادیب کو نزدیک نہیں پھٹکنے دیتا حالانکہ سیاستدان خواہ سویکارنو جتنا کرشماتی ہی کیوں نہ ہو اسے کیرزما  شعرا اور ادیب ہی دلاتے ہیں اور اس خدمت کیلیے نہ تو وزارت مانگتے ہیں اور نہ ہی ہائی کورٹ میں تعیناتی، لیکن نہاری کھانے سے اس بات کی سمجھ نہیں آتی۔ تیسری بات یہ ہے کہ اس نہاری کھانے سے تجارت اور حریت کا فرق سمجھ نہیں آتا اور مسئلہ کشمیر پیچھے چلا جاتا ہے اور بلاول کے لئے یہ غلطی کرنا کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔ چوتھی بات یہ ہے نہاری کھانے والے اچھی بری حکومت تو کر سکتے ہیں لیکن ایک سیاسی پارٹی کا کلچر نہیں بنا سکتے اور عوام سے دور ہو جاتے۔ ایسے رہنما چند قصیدہ گوؤں کے گھیرے میں آجاتے ہیں جبکہ پارٹیاں کلچر سے بنتی ہیں خاندانوں کے تو مافیا ہوتے ہیں۔اور ہاں اسے یہ بھی کہنا کہ ماموؤں سے بچ کر رہے ان میں سے کئی ایسے ہیں جو نہ صرف تمہاری دو نسلوں بلکہ ایک پوری معزز کمیونٹی کو ماموں بنا چکے ہیں۔

میں نے کہا باتیں تو تمہاری سبھی درست لگ رہی ہیں لیکن تمہارا کام تو ہمیشہ برائی پھیلانا ہے یہ تم اچھائی کے پرچارک کب سے بن گئے۔ اس نے ایک ممتاز کالم نگار کی مانند قہقہہ لگایا اور کہا کہ  یہ سب  الزامات مجھ پر ملا نے لگائے ہیں ورنہ میں تخلیق کا پوشیدہ ترین راز ہوں۔ میں ہی نئی ایجادات، تمام تر تخلیقی قوت اور انسان کی سر بلندی کا محرک ہوں۔ ہم نے اپنی کم علمی کے باعث بحث سے جان چھڑانا چاہی اور بات بدلنے کے لئے کہا کہ چلو اب اپنی اصل صورت بھی دکھا دو تو اس نے اپنا چہرہ تبدیل کیا تو سامنے میرے استاد گرامی کی صورت نورانی آگئی اور میری آنکھیں کھل ہی گئیں۔

Facebook Comments Box
bilawalبلاول
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
میاں ارشد فاروق

previous post
کبھی ایسا بھی کیجیے ۔ محمود فیاض
next post
پنجاب کب کھڑا ہوگا؟ اکمل شہزاد گھمن

Related Posts

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری

11/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...

06/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.