تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینکالممذہبی

دو منطقوں کے بیچ سفر — سلمان باسط

by دانش ڈیسک 21/11/2018
written by دانش ڈیسک 21/11/2018
80

میں صحرا میں رہتا ہوں۔ دشت نوردی کرتا ہوں۔ ریت چھانتا ہوں۔ سفر میں تمازت زدہ راستے کبھی کبھی ریت سے اس طرح اٹ جاتے ہیں کہ گزرگاہ کا اصل چہرہ چھپ جاتا ہے۔ سفر مشکل ہے لیکن میں قدیم ناقہ سواروں کو چشمِ تصور میں لاتا ہوں جو ریت کے طوفان میں بھی عماموں سے اپنے چہرے ڈھانپے اپنی اونٹنیوں کو مہمیز کرتے منزل کی جانب سفر جاری رکھتے تھے۔ میں تو جدید پرآسائش اور پرتعیش عرب کا باسی ہوں جہاں سہولیات فراواں ہیں اور سفر محفوظ۔ میں کسی اونٹنی کی پشت پر نہیں، اپنی ائرکندیشنڈ، آرام دہ گاڑی میں سفر کرتا ہوں۔ راستے وہی ہیں، منزلیں بھی وہی ہیں، باہر چلچلاتی دھوپ بھی ویسی ہی ہے لیکن سفر کی صعوبتیں ویسی نہیں ہیں۔

میں دو مہربان منطقوں کے درمیان قیام پذیر ہوں۔ ایک منطقے میں پہنچتا ہوں تو ایسی کیفیت دان ہوتی ہے کہ وجد میری روح کو بگولے کی طرح رقص کرنے پر محبور کر دیتا ہے۔ میں گھومتا رہتا ہوں، گھومتا رہتا ہوں۔ جی چاہتا ہے دائرے کا یہ سفر کبھی ختم نہ ہو۔ مقررہ دوارنیہ ختم بھی ہو جائے تو گھومتے رہنے کی خواہش طواف میں رہتی ہے۔ مر مر کے ٹھنڈے فرش پر ماتھا ٹیکتا ہوں یہ مہربان سلیں نامہربان زمانے کی دی گئی تمام تر تمازت جذب کر لیتی ہیں۔ میں شفاف چشمے کے پانی سے صدیوں کی پیاس بجھانے کی کوشش کرتا ہوں تو میری ساری جسمانی اور روحانی بیماریاں شفایاب ہونے لگتی ہیں۔ میں بے خود ہو کر دو پہاڑیوں کے درمیان دوڑنے لگتا ہوں۔ میری سعیِ پیہم رنگ لاتی ہے اور میں شانت ہو کر ایک سمت بیٹھ جاتا ہوں۔ چلچلاتی دھوپ کہیں کسی کونے میں جا جھپتی ہے اور مجھ پرکوئی ابر سایہ کر دیتا ہے۔ چاروں جانب، اندر باہر سکون ہی سکون ہے، شانتی ہی شانتی۔ نہ دنیا ہے نہ دنیا کے جھمیلے، نہ کوئی فکرنہ حرص۔ یہ سب جھگڑے کہیں باہر چھوڑ آیا ہوں۔

جو کلام میری سماعت میں رس گھول رہا ہے، وہ اس فانی دنیا کا نہیں۔ کہیں ابدیت مجھے پکار رہی ہے۔ نیستی کا سمندر مجھے نظر آنے لگتا ہے۔ میں اس زمین سے اوپر اٹھنے لگتا ہوں۔

دنیا مجھے پھر اپنی جانب کھینچنے لگتی ہے۔ میں وقت کے ٹکسال میں سکے ڈھالنے لگتا ہوں۔ مشکل سے کمائی ہوئی سکون کی دولت کو دنیا دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگتی ہے۔ میں کولہو کا بیل بن کر خواہشوں اور ضرورتوں کے مدار میں دوڑنے لگتا ہوں۔ دوڑتا رہتا ہوں۔ وقت پھر مہربان ہوتا ہے۔ میں دنیا کے اور دنیا کے لوازمات کے حصار سے نکلتا ہوں۔ دوسرے منطقے کی جانب بڑھتا ہوں۔ سفر شروع ہوتا ہے۔ شوق میرا امام بن جاتا ہے۔ راستے اُجلے ہونے لگتے ہیں۔ بے صبری سفر کو طویل کرتی ہے۔ چٹیل، بے آب و گیاہ، طویل قامت، سیاہ پہاڑوں کے درمیان سفر جاری ہے۔ سفر تمام ہوتا ہے۔ میں اس دنیا کے ایسے شہر میں جا اترتا ہوں جہاں نگاہیں چپے چپے کو چومتی ہیں۔ زمین، آسمان کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ میں اس کی پہنائیوں میں قدم دھرنے لگتا ہوں۔ اچانک روح میں اترتی ہوئی ایک پکار بلند ہوتی ہے۔ وہ خوش الحان پکار اوپر ہی اوپر اٹھتی جاتی ہے۔ میں بے اختیار ہو کر آسمان کی طرف لپکتی اس آواز کا تعاقب کرتا ہوں۔ صف آرائی ہوتی ہے۔ میرے چاروں جانب دور تک دکھائی دیتے ہوئے شانوں کا جنگل اگ آیا ہے۔ میں دوئی کا یکسر انکار کرتے ہوئے اپنے دونوں کانوں کی لووں کو دونوں ہاتھوں سے چھوتا ہوں۔ جو کلام میری سماعت میں رس گھول رہا ہے، وہ اس فانی دنیا کا نہیں۔ کہیں ابدیت مجھے پکار رہی ہے۔ نیستی کا سمندر مجھے نظر آنے لگتا ہے۔ میں اس زمین سے اوپر اٹھنے لگتا ہوں۔ پھر ایک ریلا مجھے اپنے ساتھ بہا لے جاتا ہے۔ کوئی مجھے کاندھوں سے پکڑ کر وہاں جا کھڑا کرتا ہے جہاں دونوں جہان ہاتھ باندھے کھڑے ہوتے ہیں۔ نگاہیں جھکی ہیں۔ اٹھانے کا یارا ہے نہ مقام۔ کچھ ہے جو میرے بدن کے آر پارہو رہا ہے۔ میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، فریاد کرنا چاہتا ہوں، بپتا سنانا چاہتا ہوں لیکن ایک گھگھیاہٹ کے سوا لبوں سے کچھ ادا نہیں ہوتا۔ گھٹی گھٹی چیخیں ہیں، آنکھوں کے چھجوں سے بہتا پانی ہے اور لرزتے ہونٹ ہیں۔ میں کچھ نہیں بول پاتا لیکن سب کہہ دیتا ہوں۔ ریلا مجھے اپنے ساتھ بہا کر کنارے پر لا پٹختا ہے۔ مشکل سے روکی ہوئی چیخیں بلبلاہٹ میں تبدیل ہو جاتی ہیں۔ دور سے آئے ہوئے فریادی کی کھوئی ہوئی آواز پلٹ آتی ہے۔ میری سانسیں میرے سینے میں دھونکنی کی طرح چلتی ہیں۔ ٹوٹتے لفظوں کے بیچ کہیں ساری کتھا کہہ ڈالتا ہوں۔ مجھے یقین ہے میری فریاد سن لی گئی ہے۔ میں ایک بار پھر مر مر کی سلوں کو اپنی پیشانی کی ساری حدت سونپنے کے لیے ان سے مس کرتا ہوں۔ میرے بدن کی تمازت، میرے بے بسی اور میری آنکھوں سے بہتے جھرنے ان شفیق، خنک سلوں میں جذب ہونے لگتے ہیں۔ میں اپنی بے چینیاں، الجھنیں اور فریادیں کسی کو سونپ کر اور اپنے کشکول میں سکون کی دولت لے کر پھر صحرا میں پلٹ آتا ہوں۔

وہی دنیا ہے اور وہی اس کے پھندے۔ میں ان میں گرفتار ہو جاتا ہوں لیکن جب جی چاہتا ہے میں ان دو منطقوں کے بیچ گھومنا شروع کر دیتا ہوں۔ دل چاہتا ہے میں انہیں دو سمتوں کی جانب بڑھتا رہوں اور ان بنجر پہاڑوں کے درمیان، ریت چھانتے ہوئے عمر بیت جائے۔

Facebook Comments Box
featuredMuhammadSeeratسلمان باسطسیرتسیرت النبیمحمدمحمد صلی اللہ علیہ وسلممدینہ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
مغرب کا مذہب ‘سائنٹزم’ اور مسئلہ ‘شان محمدؐ’ —– عمر ابراہیم
next post
جماعت اسلامی دیر کے نئے زمام کاروں کے نام ۔۔۔۔۔۔۔ ضیاء الرحمان

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.