تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

کاروبار کریں، کمفرٹ زون سے باہر نکلیں ——— محمد عنصر عثمانی

by دانش ڈیسک 01/11/2018
written by دانش ڈیسک 01/11/2018
91

ہم کم سرمایے سے اپنے ذاتی کام کا آغاز کیسے کریں؟ اسی معاشرے میں چھوٹے کاروبار کرنے والے آپ کو بارش میں مینڈکوں کی طرح ہر گلی، چوراہے، سڑک پہ نظر آئیں گے۔ اکثر لوگ یہ شکایت کرتے ہیں کہ پیسے کم ہیں اور ہم کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں، کوئی آئیڈیا بتائیں کہ ہم کیا کریں۔ لوگ اکثر پوچھتے ہیں کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس سے اچھی انکم والا اپنا کاروبار کر سکیں تو ایسے دوستوں کی خدمت میں عرض کرنا چاہوں گا کہ کاروبار چھوٹا ہو یا بڑا محنت طلب ہوتا ہے۔ یہ آپ کا خلوص اورآپ کی اپنے کام سے محبت ہوتی ہے جو آپ کے کاروبار کو چار چاند لگاتی ہے۔

ہمارے ایک دوست کے پاس پچاس ہزار روپے تھے۔ انہوں نے دوسال پہلے ایک لاکھ اسی ہزار روپے (1,80,000) میں پرانے ماڈل کی کار لی۔ 50 ہزار ایڈوانس دیے اور 80 ہزار قسطوں میں دینے کا وعدہ کر لیا۔ (آج کل مارکیٹ میں اچھی جان پہچان ہو تو اچھے تعلق کی وجہ سے قسطوں میں ایسی چیزیں مل جاتی ہیں) پانچ ہزار (5000) روپے میں کرائے پر ایک دکان لی اور ایک اچھا سا ’’ڈرائیونگ اسکول‘‘ کا پینا فلکس بنو اکر لگا دیا۔ انھوں نے ڈرائیونگ اسکول کا لائسنس جو کہ مفت میں بن جاتا ہے حاصل کیا اور کام کا آغاز کر دیا۔ مہینے میں 12 سے 20 اسٹوڈنٹ انہیں ملنے لگے۔ فی اسٹوڈنٹ انھوں نے 3500 روپے فیس رکھی۔ اور انھیں 40 سے 63 ہزار کی آمدن ہر ماہ ہونے لگی۔ جس میں سے دکان کا کرایہ، سی این جی، گاڑی کی قسط، مینٹینس نکال کر 15 ہزار ماہانہ انہیں بچ جاتے۔ اب اگر بندہ بیٹھے بیٹھائے بغیر نوکری کیے 15000 کماتا رہے تو اسے نوکری کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ لیکن انہوں نے اپنے کام کو مزید آگے بڑھایا اور ڈیڑھ سال کے اندر ایک بولان ہائی روف لے لی۔ وہ صبح، دوپہرکی اسکول کی شفٹیں خود اٹھاتا ہے اور شام کو ڈرائیونگ اسکول چلاتا ہے۔ اگر کسی قریبی جان پہچان یا رشتہ داروں میں تقریب ہوتی ہے تو وہ اپنی خدمت پیش کر دیتا ہے۔ اس سے یہ سہولت رہتی ہے کہ رشتہ داروں کو سواری کی پریشانی نہیں ہوتی اور گاڑی والے کو کسی ’’پک اینڈ ڈراپ‘‘ کے اڈے پہ کھڑا نہیں ہونا پڑتا۔ مہینے میں پک اینڈ ڈراپ کے چار چکر بھی لگ جائیں اور اوسط کرایہ 2000 ہو تو وہ اضافی 8000 روپے کما لیتا ہے۔ یہ تینوں کام یعنی ڈرائیونگ اسکول، اسکول کی شفٹیں اٹھانا اور پک اینڈ ڈراپ سے وہ ایک لاکھ کے لگ بھگ آمدنی حاصل کر رہا ہے۔ جس میں سے خرچ نکال کر 50000 روپے و ہ منافع بچا لیتا ہے۔ اب آپ بتایئے کہ پچاس ہزار سے شروع کیا گیا کاروبار اچھی حکمت عملی سے چھ لاکھ تک پہنچا کہ نہیں؟

ہمیں اکثر مارکیٹ جانا ہوتا ہے۔ ہم کچھ دن قبل صدر گئے۔ گرمی کی شدت سے ہمیں پیاس لگی ہوئی تھی تو ہم ایک مٹکے کی لسی بیچنے والے کے پاس پہنچے۔ ہم نے اس سے لسی لی اور ساتھ ہی ان کے کاروباری حالات معلوم کرنے کے لیے انہیں کریدا تو ہمیں لسی بیچنے والے بابا نے حیران کردیا۔ وہ حیرانی کیا تھی آپ بھی سنیئے۔ اس لسی کو عموماََ ’’چاٹی کی لسی‘‘ کہا جاتا ہے۔ بابا کا کہنا تھا کہ 15 کلو دہی سے 100 لیٹر چاٹی کی لسی بناتا ہوں۔ اس کا خرچ بھی کم ہے اور محنت تو نام کی ہے۔ ددوھ، آگ، برف، نمک کا خرچ ملا کر تقریباََ دو ہزار تک ہو جاتا ہے۔ 100 لیٹر لسی سے آدھا لیٹر والے 200 مگ بن جاتے ہیں اور یہ شام تک بڑے اطمنان سے بک بھی جاتے ہیں۔ ایک مگ 20 روپے کا ہوتا ہے تو اس سے چار ہزار روپے آتے ہیں، جس میں سے 2 ہزار خرچ نکال کر 2 ہزار منافع مل جاتا ہے۔ ہم نے غٹاغٹ لسی حلق میں انڈیلی اور انگلیاں گننے لگے۔ 2 ہزار روز کا مطلب ہے 60000 روپے ماہانہ۔ اور ساٹھ کو بارہ مہینوں پہ ضرب کیا تو سات لاکھ بیس ہزار سال کا منافع۔ ہم تو ساری زندگی نوکریاں کر کر کے اتناسارا مال پورے سال میں جمع نہ کر پائیں۔ ہوئے نا آپ بھی حیران؟ ہم بھی ہوئے تھے۔

یہ بھی ملاحظہ کریں: کمفرٹ زون Comfort Zone یا کنج عافیت ۔۔۔۔۔۔۔۔ سعید عالم

 

آپ تعلیم یافتہ ہوں یا ان پڑھ، کاروبار کرنا سیکھیئے کیوں؟ کیوں کہ جب آپ پروفیشنل زندگی میں قدم رکھتے ہیں اور خود کو بہتر بنانے کی طرف جاتے ہیں تو آپ کو نت نئے چیلنجوں کو قبول کرنا سیکھنا ہوگا۔ اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ بروئے کار لانا ہوگا۔ اکثر لوگ ایک خاص لیول تک کامیابی حاصل کرکے رک جاتے ہیں، ایک گولز کرچکے ہوتے ہیں اور اسی کو کامیابی تسلیم کر لیتے ہیں۔ وہ اگلے لیول پر جانے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے وہ سستی کا شکار ہو جاتے ہیں اور آرام طلب بن جاتے ہیں۔ کوئی بھی کا م کرنا ہو اسکلز میں مہارت ضروری ہے اور یہ چیز کاروبار شروع کرنے سے پہلے آپ کو اپنے اندر تلاش کرنی ہے۔ کسی بھی بڑے کاروبار کو کرنے سے پہلے مارکیٹر بننا ہوگا۔ مثلاََ آپ کو کپڑے کا کاروبار کرنا ہے، دکان کھولنی ہے تو آپ کسی کپڑے کی دکان پہ کام کرنے لگ جائیں۔ اسی طرح اگر آپ کو کاسمیٹکس کی دکان لگانی ہو یا فینسی جیولیری کی، آپ جب تک کسی سے سیکھیں گے نہیں اس کام میں نقصان ہی کریں گے فائدہ کچھ نہیں ہوگا۔ لہذا جس کام کو سیکھ کر کیا جائے اس میں نقصان کا اندیشہ کم ہوتا ہے۔

کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جن میں ذہنی پختگی، چیلنجوں سے لڑنے کا حوصلہ اور نتائج کا صبر کے ساتھ انتظار کرنا ہوتا ہے۔ فی الفور اور ادھر کام ادھر دام والا معاملہ بڑے کاروبارکے ساتھ چھوٹے کاروبار کے لیے بھی زہر قاتل ہے۔ اس لیے آپ کو اپنے کاروبار سے متعلق معلومات کو بڑھانا ہوگا۔ ارد گرد کا جائزہ لیتے رہیں اور اپنی اسکلز میں بہتری لاتے رہیں۔ اس سے نا صرف آپ کمفرٹ زون سے باہر آجائیں گے، نئے لیول تک جانے اور کامیابی کے گولز زیادہ ہونے کے چانسز بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس لیے اگر کاروبار میں کامیابی چاہتے ہیں تو کمفرٹ زون سے باہر نکلیں۔

Facebook Comments Box
ترقیکاروبارکمفرٹ زونمحنتملازمت
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی 2018 کے لیےمختلف نہیں — قمر الہدیٰ
next post
کیسی تھی مدینہ کی ریاست —– عطا محمد تبسم

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.