تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینعلم و ادبمزاح

پروفیسر کے نام خطوط (طنز و مزاح) ——– خامہ خراب

by دانش ڈیسک 31/10/2018
written by دانش ڈیسک 31/10/2018
105

گزشتہ دنوں مال روڈ سے گزرتے ہوئے ایک فائل ملی جو کسی یونیورسٹی کے پروفیسر صاحب کی تھی۔ فائل میں چند افسروں کے خطوط تھے۔ قارئین کی دل چسپی کے لیے ان خطوط کو ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔
پروفیسر صاحب اور یونی ورسٹی کا نام صیغۂ راز میں رکھا گیا ہے۔ فائل پروفیسر صاحب کو یونی ورسٹی کے پتے پر ارسال کر دی گئی ہے۔


پرنسپل بنام پروفیسرعزت مآب
استاد جی!
آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کیمپس میں موجود گملوں، کرسیوں اور بلبوں کی کل تعداد کے بارے میں دور روز میں معلومات فراہم کریں۔ اس ضمن میں ’شماریاتی طریقۂ تحقیق‘ معاون ثابت ہوگا۔ توقع ہے کہ آپ ان دو دونوں میں بھی اپنی تحقیقی سرگرمیاں ترک نہیں کریں گے۔
یکم اکتوبر۲۰۱۸ء                        پرنسپل
________
ڈائریکٹر اسپورٹس بنام پروفیسر
عزت مآب استاد جی!
آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ
۱۔ لُڈو کے کھیل میں مہارت رکھنے والے سو طلبہ و طالبات کی فہرست مرتب کریں۔
۲۔ وڈیو گیم کھیلنے والے سو اناڑی طلبہ و طالبات کی فہرست ترتیب دیں۔
یہ فہرستیں دو دن کے اندر تیار کرکے ارسال کریں۔ توقع ہے کہ آپ تحقیق کی بازی میں میں شرکت کرتے ہوں گے۔
۵ اکتوبر۲۰۱۸ء                             ڈائریکٹر سپورٹس
________
چیف لائبریرین بنام پروفیسر
عزت مآب استاد جی!
آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ لائبریری میں تمام پھٹی پرانی کتابوں کی فہرست تیار کریں۔ یہ فہرست پرسوں تک ارسال کر دیں۔ توقع ہے کہ آپ لائبریری میں فہرست مرتب کرنے کے دوران کوئی تحقیقی مقالہ بھی سپردِ قلم کریں گے۔
۹ اکتوبر ۲۰۱۸ء                       چیف لائبریرین
________
کنٹرولر ایگزامینیشن بنام پروفیسر
عزت مآب استاد جی!
آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایک روز میں شش ماہی امتحان کی ڈیٹ شیٹ تیار کریں۔ آئندہ پانچ دنوں میں امتحانی عمل مکمل کریں اور امتحان کے خاتمے کے بعد دو دن میں پرچوں کی جانچ کریں اور اسی دن نتائج کی فہرست ارسال کریں۔توقع ہے کہ آپ تحقیق کے امتحان سے بخوبی گزر رہے ہوں گے۔
۱۴اکتوبر ۲۰۱۸ء                     کنٹرولر ایگزامینیشن
________
ڈائریکٹر کوالٹی ایجوکیشن سینٹر بنام پروفسر
عزت مآب استاد جی!
معیارِ تعلیم میں بہتری کے لیے نصاب میں تبدیلی ضروری ہے۔ آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ ایک ہفتے میں ایم۔ ایس۔ سی، ایم۔ فل اور پی ایچ۔ڈی کے نئے نصاب مرتب کریں۔ واضح رہے کہ نصاب عالمی معیار کے عین مطابق ہوں۔ توقع ہے کہ آپ ذاتی طور پر معیارِ تحقیق میں بہتری کے لیے کوشاں ہوں گے۔
۲۱ اکتوبر ۲۰۱۸ء                      ڈائریکٹر کوالٹی ایجوکیشن سینٹر
________
ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ بنام پروفیسر
عزت مآب استاد جی!
آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کل تک ایک فہرست مرتب کریں جس میں ان موضوعات کا ذکر ہو جو آپ نے گزشتہ ماہ ایم۔ ایس۔ سی، ایم۔ فل اور پی ایچ۔ڈی کی جماعت کو پڑھائے ہیں۔ نیز یہ بھی واضح کریں کہ ان موضوعات کی تدریس کے لیے نصاب کے علاوہ آپ نے کن اضافی معاون کتب کا مطالعہ کیا ہے؟ توقع ہے کہ آپ تدریس کے ساتھ ساتھ تحقیق کے میدان میں بھی سرگرم ہوں گے۔
۲۴ اکتوبر ۲۰۱۸ء                       ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ
________
ڈین آف فیکلٹی بنام پروفیسر
عزت مآب استاد جی!
آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تحقیق کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ آپ نے اس سال کتنے تحقیقی مقالے تحریر کیے ہیں اور وی ایچ۔ای۔ سی سے منظور شدہ کن رسائل میں شائع ہوئے ہیں۔ ایک روز میں یہ معلومات فراہم کریں۔
۲۷ اکتوبر ۲۰۱۸ء                       ڈین آف فیکلٹی
________
رجسٹرار بنام پروفیسر
عزت مآب استاد جی!
انتظامیہ کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ طلبہ و طالبات آپ کے معیارِ تدریس سے مطمئن نہیں ہیں۔ نیز اس سال آپ نے ایک بھی تحقیقی مقالہ تحریر نہیں کیا۔ آپ کو تنبیہہ کی جاتی ہے تدریسی اور تحقیق میں دل چسپی کا مظاہرہ کریں، بصورتِ دیگر آپ کے خلاف یک طرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۳۱ اکتوبر۲۰۱۸ء                    رجسٹرار

Facebook Comments Box
featuredپروفیسرطنز و مزاحمزاح
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
برِصغیر کے آخری کلاسیکی متکلم: حافظ ایوب دہلویؒ (2) — محمد رشید ارشد
next post
وفاقی وزیر اعظم سواتی کو ’’سید زادے‘‘ حامد سعید کاظمی کی آہ لگی!!!! ۔۔۔۔۔۔۔ عمران چوہدری

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.