تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

نیا پاکستان اور پرانی روایات ۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد نعمان کاکا خیل

by دانش ڈیسک 22/09/2018
written by دانش ڈیسک 22/09/2018
134

اطلاع ملی ہے کہ نئے پاکستان کے اندر 14 ستمبر 2018 کو ایک اعلامیہ جاری ہوا ہے جس کے اندر جناب ذلفقار حسین بخاری عرف ذلفی بخاری کو وزیر اعظم کا مشیر برائے اوؤرسیز پاکستانی مقرر کیا گیا ہے۔ یہ وہی ذلفی بخاری ہیں جو کچھ عرصہ قبل عمران خان صاحب کے عمرہ جاتے وقت ایک تنازعے کی بدولت میڈیا کی زینت بنے تھے جب انکشاف ہوا تھا کہ نیب (NAB) کی درخواست پر وزارتِ داخلہ نے موصوف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) کے اندر شامل کیا تھا۔

ایک پریس کانفرنس کے اندر تحریکِ انصاف کے ترجمان اور موجودہ وزیر اطلاعات و نشریات نے یہ اقرار کیا تھا کہ زلفی بخاری بھی پانامہ پیپرز کے اندر نام کمانے والے شخصیات کے اندر شامل ہیں۔ بعد میں ایک پروگرام کے انٹرویو کے اندر سوال کے اوپر وزیر اعظم صاحب سے جہاز کے اندر موصوف سے متعلق واقعے کے بارے میں دریافت کرنے پر عمران خان صاحب نے ناراضگی اور برہمگی کی ملتی جلتی کیفیت کے اندر جواب دیا کہ زلفی بخاری اس ملک کا باشندہ نہیں ہے تو کیسے اس کے اوپر اس ملک کے قوانین لاگو کئے جا رہے ہیں !

اس خبر کے بعد کوئی وزیر اعظم صاحب سے یہ پوچھے کہ جس شخص سے اثاثوں کے بارے میں ملکی قوانین کے تحت پوچھ گچھ نہیں ہو سکتی تو کیا برطانیہ کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھانے والے اس شخص کو اس اہم منصب پر کیسے براجمان کیا جا سکتا ہے؟ یا پھر اس ملک کا قانون کوئی وَن وَے ٹریفک ہے جس کے اندر کسی ملزم سے ملکی قانون کے تحت پوچھ گچھ تو جائز نہیں لیکن اسی ملک کے عوام کے اوپر اس کو مقرر کرنا، اسی ملک کی عوام کے ٹیکس کے پیسے سے اور اسی ملک کے حکومتی اداروں سے ان کو مراعات دینا جائز ہے؟

دوسری جانب عون چوہدری کی بطور مشیر وزیر اعلٰی تعیناتی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ یہ حضرت بھی لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخصیت ہیں جو کہ چئیر مین سیکرٹریٹ کے سربراہ کے طور پر بنی گالہ میں کام کر رہے ہیں۔ ان تقرریوں کو چار چاند وزیر قانون کی تعیناتی نے لگائے جو صدر مشرف کے خصوصی مشیر رہ چکے ہیں۔

حکومت کے لئے امتحان کی گھڑی ہے کہ کیسے روایتی پالیسیوں، روایتی روؤیوں اور ذاتی پسند نا پسند کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے۔

کیا ان اعلامیوں اور تقرریوں کی وضاحت اور تفصیلات وزیر اعظم صاحب قوم کو بتانا پسند کریں گے یا پھر اس کو پچھلی حکومتوں کی طرح وزیر اعظم کے مخصوص اختیارات کے کھاتے میں ڈال کر ’ مٹی پاؤــ‘ والا معاملہ کیا جائے گا؟ اگر یہ حضرات اتنے صاحب ِ علم و بصیرت ہیں کہ ابھی تک قوم ان کی ان اہلیتوں سے بے خبر ہے تو حکومت کا فرض بنتا ہے کہ اِن کی اہلیتوں کو سامنے لائے تا کہ عوام ان کے اوپر چلنے والے مقدمات اور ان کے پرانے تعلقات اور اعمال کے ساتھ ساتھ ان کے کمالات اور علم و فہم سے بھی شناسا ئی حاصل کر لیں۔

پرانے پاکستان کے اندر نَیب کے ملزموںاور مجرموں کو سزا دینے اور پابندِ سلاسل کرنے کی تو پوری پاکستانی عوام اوردنیا شاہد ہے لیکن کیا نئے پاکستان میں بھی ایسا کچھ ہوگا یا پھر ذاتی تعلقات اور پسند نا پسند کی بنیاد پر اہم قومی اور ریاستی فیصلوں کے اندر نوازے جانے جیسی روایات کے اوپر کاربند رہتے ہوئے اپنی پسندیدہ شخصیات اور دوست و احباب کو قوم کے اوپر مسلط کیا جائے گا؟ اس حکومت کے لئے امتحان کی گھڑی ہے کہ کیسے روایتی پالیسیوں، روایتی روؤیوں اور ذاتی پسند نا پسند کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کرتی ہے۔

یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اس عوام نے صرف وزیر اعظم کا چہرہ تبدیل کرنے کے لئے اتنی تحریکیں نہیں چلائیں بلکہ ایک اعتماد، اخلاص اور جذبۂ حب الوطنی کی بنیاد پر اس جماعت کے ہاتھ میں بھاگیں دینے کے لئے قربانیاں دیں۔ یہ عوام پچھلی حکومتوں کے خاندانی اور ذاتی تعلقات کی بنیاد پر کھڑی حکومتوں اور فیصلوں سے تنگ آ چکی ہے۔ مملکتِ خداداد کی مٹی ابھی اتنی بانجھ نہیں ہوئی کہ کوئی اعلٰی پائے کا دانشور یا پالیسی ساز پیدا نا کر سکے۔ بس اس کے لئے شرط ہے کہ اپنی بنائی ہوئی دنیا سے نکل کر باقی استعداد رکھنے والوں کی کھوج لگائی جائے جو الفاظ کے غازہ کم اور کردار کے غازی اپنے نظریات اور افکار کی بنیاد پر ہوں۔

موجودہ حکومت سے راتوں رات تبدیلی کی امید رکھنا خام خیالی ہے اور تنقید سے پہلے نئی حکومت کو کم از کم چھ مہینے وقت دینا ان کا حق ہے لیکن منزل کی پہچان اس کی طرف اٹھانے والے قدموں سے کی جاتی ہے۔ اچھے اور مثبت فیصلے بہترین اور تابناک مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں۔ لیکن اگر فیصلے ہی متنازع ہوں تو اس سے اچھے نتائج برآمد کرنے کی امید رکھنا سادہ لوحی اور کم فہمی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

امید ہے کہ موجودہ وزیر اعظم صاحب ان معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے تنقید کو تنقید برائے اصلاح سمجھ کر اپنی اور جماعت کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کی امیدوں کے اوپر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

Facebook Comments Box
پانامہ سکینڈلحکومت پاکستانزلفی بخاریعمران خانعون چوہندریفروغ نسیمنیبوزیر اعظموزیر اعظم پاکستان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
بیویوں کی اقسام —– غزالہ خالد
next post
سوشل میڈیا کا مزید نسوانی بیان: جاری ہے — سحرش عثمان

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.