تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالم

عالمی برادری کی سست روی: نسل کشی روکنے میں رکاوٹ — قمر الہدی

by دانش ڈیسک 06/09/2018
written by دانش ڈیسک 06/09/2018
64

70 برس پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے نسل کشی کے حوالے سے کنونشن کی منظوری دی۔ اس میں مخصوص قانونی تعریف متعین کی گئی تاکہ نسل کشی شروع ہونے پر اسے پہچاننے، روکنے اور شہریوں کی جان بچانے کے لیے موزوں عمل کے حوالے سے بین الاقوامی اتفاق رائے کو یقینی بنایا جا سکے۔

اقوام متحدہ کی نسل کشی کی تعریف اسے ایسے اقدامات کا تسلسل قرار دیتی ہے جس میں ایک پورے مذہبی، نسلی یا قومی گروہ کو تباہ و برباد کرنے کی نیت سے قتل سے لے کر مانع حمل جیسے طریقے استعمال کیے جائیں۔
تاہم 1948 سے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیمیں نسل کشی کی اصطلاح پر بحث میں مصروف رہ کر مفلوج ہو چکی ہیں اور اس تمام عرصے میں بے بسی سے لاکھوں افراد کو موت کے گھاٹ اترتا دیکھتی رہی ہیں۔

3 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ غیرمبہم انداز میں بتاتی ہے کہ میانمار کی فوج نسل کشی کی نیت سے بڑے پیمانے پر قتل عام اور اجتماعی زیادتیوں کی مرتکب ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتیرس نے کہا ہے کہ جو لوگ روہنگیا کے بحران کے ذمہ دار ہیں، انہیں کٹہرے میں لانا ضروری ہے اور یہ فعل دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک ہے۔
میانمار میں اقوام متحدہ کے مشن کی طرف سے ایک ہزار مہاجر شہریوں اور حکومتی عمال کے انٹرویو کرنے کے بعد اقوام متحدہ کی رپورٹ نے فوج کے سربراہ سینئر جنرل مین اونگ ہیلنگ اور پانچ دیگر جنرلز کو سزا دینے کا کہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی زبردستی گمشدگی، قتل، تشدد اور جنسی زیادتیوں کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ تقریباً آٹھ لاکھ شہریوں کو اپنے گھروں سے نکال کر مہاجر بنا دیا گیا اور اندازاً پچاس ہزار سے زائد افراد قتل کر دیے گئے۔

میانمار حکومت نے روہنگیا سٹیٹ میں ہونے والی نسل کشی سے مکمل انکار کا رویہ جاری رکھا ہوا ہے اور ان کا دعوی ہے کہ روہنگیا کے لوگوں۔ ۔ ۔ جنہیں وہ باقاعدگی سے غیرقانونی بنگالی تارکین وطن قرار دیتے ہیں۔ ۔ ۔ نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اپنے گاؤں جلا کر زمین بوس کرکے تشدد کی آگ بھڑکا دی ہے ۔

آن سان سوچی کی سربراہی میں قائم میانمار کی فوجی اور سیاسی قیادت نے کہا ہے کہ فوجی قیادت کا عمل دہشت گردوں کے خلاف اور ایک اندرونی مسئلہ حل کرنے کےلیے ایک مناسب جواب تھا۔
تاہم اقوام متحدہ کی رپورٹ نے پچھلے برس آن سان سوچی کے مجہول کردار پر تنقید کی ہے۔ رپورٹ کہتی ہے کہ “(انہوں) نے رخائن کی ریاست میں ہونے والے واقعات کو روکنے یا ان کا سدباب کرنے میں نہ ہی سربراہ حکومت کے طور پر اپنا حقیقی کردار ادا کیا اور نہ ہی اپنی اخلاقی برتری استعمال کی۔ ”

تنظیم تعاون اسلامی( او آئی سی)، آسیان، سارک، دی مسلم ورلڈ لیگ، دی ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ اور غیروابستہ تحریک اور یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی جانب سے اس معاملے پر چنگھاڑتی ہوئی خاموشی برقرار ہے۔ سب سے زیادہ پرشور تنقید یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے ہوئی۔

ایک ایسی عالمی برادری جس میں تمام ممالک ایک دوسرے کے ساتھ معاشی، سماجی اور سیاسی مفادات کے تحت جڑے ہوئے ہیں، عالمی سطُح پر اسقدر غیرفعالیت، مجہولیت اور انسانیت کو نظرانداز کرنا ناقابل فہم ہے۔

سوچ سمجھے طریق کار کے تحت شہریوں کے قتل عام اور ان کی جبری گمشدگی پر فوج اور سویلین حکومت سے فوری جوابدہی ہونی چاہیے۔ عالمی معاشی پابندیاں لازمی طور پر لاگو کی جائیں اور ایشیا کے نمایاں ممالک کو ذمہ داروں کے خلاف اپنا اثرورسوخ استعمال کرنا چاہیے۔ اگر یہ سب کچھ نہیں کیا جاتا تو پھر اس کا مطلب ہے کہ عالمی برادری انسانیت سے محروم ہو چکی ہے۔

Facebook Comments Box
اقوام متحدہمیانمار
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ہند میں اجنبی —– امتیاز عبدالقادر
next post
دس مرچیاں۔ شفیق زادہ

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.