تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

گنجے کے ناخن ۔۔۔۔۔۔۔۔ اظہر سید

by دانش ڈیسک 31/08/2018
written by دانش ڈیسک 31/08/2018
89

کوئی پروگرام نہیں ملکی معیشت کسطرح مستحکم کرنا ہے۔ برامدات میں اضافہ کی حکمت عملی کیا ہو گی ٹیکس وصولی میں کس طرح اضافہ کرنا یے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد کیسے بحال ہو گا ادائیگیوں کے توازن کی جو تلوار سر پہ لٹک رہی ہے اس سے کسطرح جان بچائی جائے گی۔ صنعتکاروں کو کس طرز کی ترغیبات دی جائیں وہ اپنی بیمارصنعتیں چلائیں ان صنعتوں کے واجب قرضے ری شیڈول کریں نئی صنعتوں کے قیام کیلئے ٹیکسوں میں چھوٹ کا پرکشش پیکیج کیسے دستیاب ہو۔

پوری قوم منتظر تھی نو منتخب وزیراعظم سی پیک پر کام کے دوبارہ آغاز کیلئے انقلابی پروگرام کا اعلان کریں گے چینی حکومت کے روکے گئے فنڈز کے اجرا کیلئے فوری طور پر تمام تحفظات دور کرنے کا اعلان کریں گے۔

تان اس بات پر ٹوٹی چوروں سے قومی دولت واپس لی جائے گی۔ دھمکی یہ دی گئی کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا۔ خوشخبری یہ سنائی گئی میں ان کے خلاف کاروائی کروں گا یہ چیخیں گے اور اعلان یہ کیا گیا میرا عملہ بہت مختصر ہو گا صرف دو کاریں رکھوں گا ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ استمال کروں گا باقی کاریں نیلام کر دوں گا۔

بڑے ناخن مل جانے کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ وطن کا چہرہ خون سے بھر دیں ان دعووں سے صرف دھوکہ دیا جا سکتا ہے درپیش چیلنجز سے ہر گز نہیں نپٹا جا سکتا۔

ریاستی معاملات کا یہ عالم ہے بھارتی وزیراعظم نے مبارک باد کا خط لکھا وزیر خارجہ نے قوم کو خوشخبری سنا دی بھارت نے بات چیت کی پیشکش کی ہے۔ امریکی وزیرخارجہ کے فون کے حوالہ سے بیان جاری ہوا دس گھنٹہ بعد کسی کی طرف سے کان کھینچے جانے پر تردید جاری کر دی بات چیت میں پاکستان میں دہشت گردوں کے حوالہ سے کوئی بات نہیں ہوئی تھی۔ بھارتی وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کو جھوٹا قرار دے دیا اور امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیراعظم کو۔ وزیراطلاعات نے اسقدر دور کی چھوڑی روز 50 ارب روپیہ سے زیادہ کی بچت کر رہے ہیں اس بچائی جانے والی رقم کو جمع کریں تو پاکستان کے پانچ سال کے بجٹ سے بھی بڑھ جاتی ہے۔

چوروں اور ڈاکوؤں سے پیسوں کی وصولی خام خیال ہے کیونکہ جس پیمانے کی آپ بات کرتے ہیں اس پیمانے پر تمام چور اور ڈاکو خود حکمران جماعت میں ہیں۔ کاریں بیچنے کا سیاسی شعبدہ جونیجو دور میں ناکام ہو چکا ہے اسلیے یہ خیال بھی پختہ نہیں ہے۔

مسائل گھمبیر ہیں یہاں میٹرو اور ٹرانسپورٹ منصوبوں کے آڈٹ کے احکامات جاری ہو رہے ہیں اور ملکی مسائل سے نپٹنے کی حکمت عملی یہ ہے جیل میں قید تین قیدیوں کے نام ای سی ایل پر ڈال دو۔ جن درجن بھر لوگوں نے حب الوطنی کے نام پر نئے حکمران مسلط کئے ہیں ظلم کیا ہے اگر کرنا تھا کوئی پروگرام بھی انہیں بنا کر دے دیتے معاشی ترقی کا کوئی روڈ میپ ہی تیار کر لیا ہوتا۔ عالمی مالیاتی اداروں میں شوکت عزیز جیسے پاکستانیوں سے کوئی مشاورت کر لی جاتی جب سب کو پتہ تھا کس کی باری ہے تو پہلے سے کوئی بندوبست کیوں نہیں کیا گیا۔ کیا اب کاریں فروخت کر کے قابل ادا قرضوں کی ادائیگیوں کے چیلنج سے نپٹا جائے گا۔ کیا کھانوں اور چائے کی بچت سے تجارتی خسارے پر قابو پایا جائے گا۔

ایک ہفتہ کے بعد موسم تبدیل ہونا شروع ہو جائے گا اور بجلی کی طلب 22 ہزار میگا واٹ سے بتدریج کم ہوتی ہوئی اگلے مہینوں میں 15 ہزار میگا واٹ تک پہنچ جائے گی اس کا دوسرا مطلب یہ ہے کم از کم سات ہزار میگا واٹ بجلی کی تیاری کیلئے فرنس آئل اور ایل این جی کی درآمد کی ضرورت نہیں رہے گی اور تجارتی خسارہ میں کمی ہو گی۔ توانائی کا بحران ختم ہونے سے اگر بجلی گھروں کیلئے ایل این جی اور فرنس آئل کی درآمد میں اضافہ ہوا تو اس کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ کا عمل شروع ہوا۔ رواں مالی سال کا آغاز برآمدات میں اضافہ سے شروع ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے آخری چار ماہ سے برآمدات بڑھنا شروع ہوئی تھیں اب ان برآمدات میں مزید اضافہ کیلئے اقدامات درکار ہیں۔

صنعتکاروں کیلئے ترغیبات کا اعلان لازمی ہے۔ بنگلادیش سے پاکستانی ٹیکسٹائل کی صنعتوں کی واپسی کا جو عمل شروع ہوا تھا اسے دوبارہ شروع کرنے کیلئے اقدامات ہونے چاہیں۔ ملک میں سیاسی بے یقینی اور قومی یکجہتی کیلئے اقدامات ناگزیر ہیں۔ چینیوں کے تحفظات دور کرتے ہوے اور سی پیک کے تمام منصوبوں پر جنگی رفتار سے کام کا آغاز ہونا چاہیے۔ امریکیوں کے ساتھ جو چل رہا ہے آئی ایم ایف پروگرام ملنا مشکل ہے صرف چینی ہی مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ ملک میں امن و سکون بحال ہو جائے تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقم پاکستان لانے کیلئے لالچ نہیں دینا پڑے گا وہ خود اپنے پیسے پاکستان لائیں گے۔

چوروں اور ڈاکوؤں سے پیسوں کی وصولی خام خیال ہے کیونکہ جس پیمانے کی آپ بات کرتے ہیں اس پیمانے پر تمام چور اور ڈاکو خود حکمران جماعت میں ہیں۔ کاریں بیچنے کا سیاسی شعبدہ جونیجو دور میں ناکام ہو چکا ہے اسلیے یہ خیال بھی پختہ نہیں ہے۔ 100 دن کا حقیقی پروگرام ہونا چاہیے جس میں صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کیلئے ترغیبات کا اعلان لازمی ہونا چاہیے۔ برآمدات میں اضافہ شروع ہو جائے سی پیک پر چینی سرمایہ کاری دوبارہ شروع ہو جائے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو جائے تو مسائل پر بتدریج قابو پایا جا سکتا ہے دوسری صورت میں آپ نے 16 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کا بھی تیا پانچہ کر دینا ہے اور اپنے سائبر سیلوں کے ذریعے الزامات سابق حکومت پر عائد کر کے معصوم بن جانا ہے لیکن پاکستان کی حقیقی تبدیلی کا خواب ادھورا رہ جاے گا۔

Facebook Comments Box
بجلیٹرانسپورٹحکمران جماعتسی پیکقرضےقیدیگیسمعیشت
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
اسرائیل: خود کش حملوں پر فتح اور  اخلاقی سمت کھونے کی کہانی ۔۔۔۔۔۔۔۔ رونن برگ مین
next post
جز خان اور کوئی نہ آیا بروئے کار: غالب بنام عمران خان — فیصل حنیف

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.