تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

سب تاج اچھالے جائیں گے: عمران سے اُمید ۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد فاروق بھٹی

by Editor2 02/08/2018
written by Editor2 02/08/2018
82

1984ء میں پہلی بار فیض احمد فیض کی یہ شاعری لاہور کیمپ جیل کے برآمدے میں شہید نواز خان کے ہونٹوں سے برآمد ہوئی، وہ ضیاءالحق کے مارشلائی دور میں طلبہ حقوق کے لئے آواز اٹھانے کے جرمِ بیگناہی میں پابندِ سلاسل تھے۔ نواز خان طبعاً بہت سُریلے، بہت شرمیلے تھے۔ ہوا یوں کہ طلبہ یونینز پر پابندی کو طلبہ نے نہ صرف یکسر مسترد کیا بلکہ کوڑے کھا کر، جیل میں جا کر مزاحمت کی لازوال داستاں بھی رقم کی۔ ان دنوں ہم اکثر اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ گرفتار طلبہ سے ملاقات کے لئے کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل جایا کرتے تھے، ہر مرتبہ ملاقات میں نواز خان سے فرمائش کی جاتی اور وہ نعیم صدیقی، جالب اور فیض صاحب کا کلام گاتے۔

اس دوران ملاقات کے لئے آنے والے طلبہ سنگت کرتے، ہمرکاب ہو جاتے۔ نواز خان کے ساتھ امیرالعظیم، ضیاءالدین انصاری، وکیل انجم، حافظ طاہر اسلم، طیب شاہین اور بیشمار طلبہ رہنما بھی پابند سلاسل تھے۔ سب ملکر گاتے تو ایک جلسے کا سا ماحول بن جاتا۔ ان دنوں ایک پنجابی نظم ’’دیس میرا آزاد اے یارو، دور نالے جمہوری اے‘‘ بھی بہت مقبول ہوئی۔ شاید نواز خان کی آواز کا سوز تھا کہ اس غزل کے دوران ہمارے ذہنوں میں ایسے منظر اترتے جیسے ہمارے سامنے تاج اچھالے جا رہے ہوں، جیسے تخت گرائے جا رہے ہوں۔ جیسے خلق خدا راج کرنے کو آگے بڑھ رہی ہو۔

دورِ طالبعلمی ختم ہوا لیکن خواب مچلتے رہے، فیض کو سبقاً سبقاً پڑھا، جالب، ساحر لدھیانوی کو بھی۔ پھر تو جیسے ترقی پسند ادب اوڑھنا بچھونا بن گیا ہو۔ اقبال بانو کی آواز میں یہ کلام بارہا سنا، خلوت میں بھی جلوت میں بھی۔ ہر مرتبہ بجلی کڑکڑ کڑکتی محسوس کی۔ زمانہ رنگ بدلتا رہا اور پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ نکلا۔ جذبات حوادث زمانے کی نذر ہو گئے لیکن خواب مرے نہیں کہ خواب مرنے کے لئے جنم نہیں لیتے۔ انقلاب کی حسرت زیرِ زمین بہنے والے لاوے کی مانند ہوتی ہے جو بہتا تو رہتا لیکن سطح زمین پر خاموشی رہتی ہے، کبھی کبھی ریکٹر اسکیل پر اپنا وجود محسوس کرواتا ہے اور پھر ایک لمبی خاموش۔ کہیں گنجائش پائے تو کسی آتش فشاں سے پھوٹ پڑتا ہے۔ فیض کے کلام کی لگائی آگ شعلہ نہ بنے تو بھی دھیرے دھیرے سلگتی رہتی ہے۔

ہم دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جو لوحِ ازل میں لکھا ہے
جب ظلم و ستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اُڑ جائیں گے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
یہ دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی
اور اہل حرم کے سر اوپر
جب بجلی کڑکڑ کڑکے گی
جب ارضِ خدا کے کعبے سے
سب بُت اٹھوائے جائیں گے
ہم اہل صفا مردودِ حرم
مسند پہ بٹھائے جائیں گے
سب تاج اچھالے جائیں گے
سب تخت گرائے جائیں گے
بس نام رہے گا اللہ کا
جو غائب بھی ہے، حاضر بھی
جو ناظر بھی ہے، منظر بھی
اٹھے گا انا الحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کرے گی خلقِ خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو

بس اللہ کرے پاکستان میں جدوجہد کرنے والے سیاسی کارکنان کے خواب تعبیر میں ڈھل جائیں، گرے سکیل اور بیرنگ نہ رہیں اور دعا ہے کہ عمران کے ہاتھوں میں ارتعاش نہ آئے، اس کے برش نیچے نہ گریں، کسی مصلحت کا شکار ہو کر وہ ’’مدینے کی ریاست‘‘ کے وعدے کو پس پشت نہ ڈالے۔

مجھے علم ہے کہ اگر وہ ڈیلیور نہ کر سکا تو اس سے توقعات وابستہ کرنے والے، اس کو یہاں تک لانے والے ’’عوام‘‘ ہی اس کی ٹیڑھ کو ’’سیدھا‘‘ کر دیں گے۔

Facebook Comments Box
انقلابپاکستانترقی پسند ادبجالبجنرل ضیاء الحقجیلحافظ طاہر اسلمدیس میرا آزاد اے یاروساحر لدھیانویسب تاج اچھالے جائیں گےضیاءالدین انصاریطلبہ یونینزطیب شاہینعمران خانفیض احمد فیضفیض کے کلامکوٹ لکھپتلاہور کیمپ جیلمارشلامتوقع وزیر اعظمنواز خانوزیر اعظم پاکستانوکیل انجم
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
سقراط اور حصول علم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علی عبد اللہ
next post
نطشے کا مرزاغالب کو خط —– اظہر وقار

Related Posts

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.