تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترینعلم و ادبلسانیات

“خ” خدا حافظ “غ” غائب ——– نیر عباس

by دانش ڈیسک 01/06/2018
written by دانش ڈیسک 01/06/2018
118

قومی زبان کسی بھی قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم، ثقافت، آرٹ غرض تمام شعبہ ہائے زندگی میں قومی زبان کی اہمیت مسلمہ ہے۔ آج تک کسی بھی قوم نے قومی زبان کو اہمیت دیئے بغیر ترقی کی منازل طے نہیں کیں۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اگر ہمیں ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہونا ہے تو قومی زبان کو اہمیت  اور اس کا جائز مقام دینا ہو گا۔ اس موضوع پر بہت کچھ لکھا اور کہا جا چکا ہے اور اس کی مزید وضاحت کی ضرورت نہیں۔ لیکن اتنا کہنا ضروری ہے کہ ہمیں اس بات کا قومی سطح  پر تجزیہ ضرور کرنا چاہئے کہ ہم نے پچھلے ستر سال قومی زبان کو نظر انداز کر کے کتنا نقصان اٹھایا ہے۔ یہ بات بھی موضوع بحث بننی چاہئے کہ دوسری اقوام جنہوں نے قومی زبان کو کما حقہ اہمیت دی وہ آج کس مقام پر ہیں اور ہم کہاں تک پہنچے ہیں۔اگر ہم اس نتیجے تک پہنچتے ہیں کہ قومی زبان اہم ہے تو پھر اس کی حفاظت اور ترقی کے لیے بھی اقدامات کرنا ہونگے۔یہ مضمون اسی موضوع کے حوالے سے ایک خاص مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرانے کیلئے ہے۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ عرصہ بعد پاکستانی اردو سے یہ دو حروف ختم ہو جائیں گے۔

پاکستان میں ایسے اسکولوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے جہاں ذریعہ تعلیم انگریزی زبان ہے۔ ان سکولوں میں اردو کے علاوہ تمام مضامین انگریزی میں پڑھائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بچے بار بار انگریزی کے الفاظ سنتے اور بولتے رہتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں اردو کے الفاظ سننے اور بولنے کی شرح انتہائی کم ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان اسکولوں میں بچوں کو اردو کے بجائے انگریزی بولنے کی ترغیب دی جاتی ہے جس سے اردو بولنے میں مزید کمی آ جاتی ہے۔ انہی ترجیحات کی بنا پر بچوں میں اردو الفاظ کے تلفظ کے حوالے سے ایک مسئلہ پیدا ہو رہا ہے اور وہ ہے اردو کےدو حروف “خ” اور “غ” کو ادا نہ کر پانا۔ میرا تعلق تدریس کے شعبے سے ہے اور طلبہ کی گفتگو سننے کا موقع اکژ میسر آتا ہے۔ اردو کے وہ الفاظ جن میں “خ” اور “غ” استعمال ہوتے ہیں، بچے ان کی ادائیگی میں “خ” کی جگہ “ح” اور”غ” کی جگہ “گ” استعمال کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے “ح” اور “گ” کا تلفظ بلترتیب “خ” اور “غ” کے تلفظ سے قریب ہے اور ان دونوں حروف کا تلفظ انگریزی حروف میں بھی موجود ہے۔ بچے لفظ خدا  کو “حدا” اور لفظ غائب کو “گائب” بولتے ہیں۔ اس کے علاوہ بچے قرآن کی آیات پڑھتے ہوئے بھی ان حروف کو ادا نہیں کر پاتے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کچھ عرصہ بعد پاکستانی اردو سے یہ دو حروف ختم ہو جائیں گے۔  صوتی اعتبار سے اردو  بہت سی دوسری زبانوں کے مقابلے میں زیادہ وسیع ہے لیکن موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ اردو عنقریب اپنی یہ انفرادیت کھو دے گی۔ یہ ایک افسوسناک بات ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے چند تجاویز پیش خدمت ہیں۔

اردو کے اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ وہ اردو کی تدریس کے دوران بار بار ان دو حروف کو درست تلفظ کے ساتھ ادا کریں اور بچے دہرائیں۔ یہ مشق بار بار کی جائے تا کہ طالبعلموں کو ان دو حروف کا تلفظ ازبر ہو جائے۔ اس کے علاوہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ سبق کی پڑھائی کا موقع  دیا جائے اور جب وہ ان حروف کی ادائیگی میں غلطی کریں تو درستی کی جائے۔ بچوں کو انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو بولنے کی طرف بھی راغب کیا جائے۔اس کے علاوہ اردو تلفلظ سکھانے اور اس کی مشق کے لیے ہر  ہفتے ایک یا دو خصوصی کلاسوں کا انعقاد بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس مسئلے کو سکالر اپنے تحقیقی مقالہ جات کا موضوع بنائیں تا کہ اس مسئلے اور اس کے حل سے متعلق نئی تحقیق سامنے آ سکے۔

Facebook Comments Box
اردوحروف تہجیزبانزبان و بیانلسانیات
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
بیٹنگ ٹائم: ابنِ قاسمؒ کا گریبان —– لالہ صحرائی
next post
مارکیٹنگ اور سرمایہ دارانہ جمہوریت : محمد عثمان

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.