تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترینصنف/ جینڈر

شرعی پردہ اور غامدی صاحب : مجید گوندل

by دانش ڈیسک 10/05/2018
written by دانش ڈیسک 10/05/2018
122

المورد گلوبل سے جاری ہونے والی محترم جناب جاوید احمد غامدی صاحب کی وڈیو سننے کا موقع ملا۔
سوال تھا۔ “شرعی پردہ کیا ہے؟“

جناب جاوید احمد غامدی صاحب نے ویسے تو اپنے جواب کے بالکل ابتدائی دو مختصرجملوں میں ہی سوال نمٹا دیا۔ البتہ اپنے جامع موقف کو جچے تلے الفاظ میں مزید کھول کر بھی بیان کیا۔
انہوں نے فرمایا:

“جو پردہ اور حجاب اور اس طرح کی اصطلاحات ہیں‘ یہ تو لوگوں نے ایجاد کر لی ہیں۔ قرآن مجید نے مردوں اور عورتوں کے آپس میں ملنے کے آداب بتائے ہیں۔ میرے نزدیک صحیح تعلیم یہ ہے۔“

جناب جاوید احمد غامدی صاحب مولانا امین احسن اصلاحی رحمتہ الله علیہ کو اپنا استاد بتاتے ہیں۔ ان کی قرآن فہمی کی بصیرت انہی کا فیض ہے۔

مولانا امین احسن اصلاحی رحمتہ الله علیہ کا مضمون ‘قرآن اور پردہ‘ اشراق ( سلسلہ منشورات ) مارچ ١٩٨٨: مدیر جاوید احمد الغامدی‘ میں شائع ہوا تھا۔ مولانا اصلاحی رحمتہ الله علیہ اس مضون میں ‘ذیلی عنوان‘ ‘گھر سے باہرکا پردہ‘ کے تحت رقم طراز ہیں:

“اوپر کی آیات سے یہ بات صاف نکلتی ہے کہ عام حالات میں عورت کے لیے گھر سے باہر نکلنا اسلام نے پسند نہیں کیا ہے، صرف کسی خاص ضرورت ہی کے لیے اس کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دی ہے۔ اب دیکھیے کہ اس خاص حالت میں بھی اگر گھر سے باہر قدم نکالنے کی اجازت دی ہے تو اس کے ساتھ کیا قید لگائی ہے؟ ایسی صورت میں عورت کے کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ اپنے اوپر بڑی چادر لے لے اور اس کا گھونکٹ چہرے پر لٹکا لے۔ چنانچہ فرمایا ہے: سورہ (الاحزاب۔ ٣٣ : ٥٩) ترجمہ: اے نبی! اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں کو ہدایت کر دو کہ وہ اپنے اوپر اپنی بڑی چادروں کے گھونکٹ لٹکا لیا کریں یہ اس بات کے قرین ہے کہ ان کا امتیاز ہو جائے‘ پس ان کو کوئ ایذا نہ پہنچائی جائے۔ المورد۔۔۔۔٠٢

اس آیت میں ‘جلباب‘ کا لفظ آیا ہے۔ جلباب اس بڑی چادر کو کہتے ہیں جوسارے جسم کو چھپالے۔ عرب کے شریف خاندانوں کی خواتین عموما جب باہر نکلتیں تو اس طرح کی چادر اوپر ڈال کر نکلتیں۔ پنجاب میں شریف خاندانوں کی بڑی بوڑھیوں میں اب تک اس طرح کی چادروں کا رواج ہے۔ ہمارے نزدیک بھی فیشنی برقعوں کے مقابل میں یہ چادریں جسم کو زیادہ چھپانے والی اور بد نگاہی سے زیادہ بچانے والی ہیں۔ یہی جلباب ہے جس کی جگہ بعد میں تمدن کی ترقی سے برقعے نے لے لی ہے۔ اس وجہ سے برقعے کی نسبت یہ یحث تو ہو سکتی ہے کہ اس کی موجودہ ترقی یافتہ شکلوں میں اس سے وہ مقصد پورا ہوتا ہے یا نہیں جو اسلام نے ادنائے جلباب (بڑی چادر کا گھونکٹ لٹکانا) سے پیش نظر رکھا ہے، لیکن یہ کہنا تو انتہائ جہالت کی بات ہے کہ برقع محض ملا کی ایجاد ہے‘ قرآن واسلام سے اس کا کوئ تعلق نہیں ہے۔

( فٹ نوٹ: بعض ذہین لوگوں نے یہ نتیجہ نکالنے کی کوشش کی ہے کہ یہ حکم ہنگامی حالات کے لیے تھا، جس کو بعد میں سورہ نور کی آیات نے منسوخ کر دیا۔ ہم نے سورہ نور کی آیات کا جو صحیح محل بتایا ہے اس سے اس غلط خیال کی تردید ہو جائے گی)

مناسب ہے کہ یہاں پردہ و حجاب کے بارے میں مولانا حمیدالدین فراہی رحمتہ الله علیہ کی ایک تحریر سے متعلقہ پیراگرف بھی پیش کیا جائے۔

“ حجاب کے مسئلہ میں تفاسیر اور فقہ میں پوری توضیح موجود ہے۔ جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہاتھ اور چہرہ کھلا رکھنا جائز ہے۔ میری رائے میں نظم قرآن پر توجہ نہ کرنے سے یہ غلط فہمی پیدا ہوئ ہے۔ ایسی قدیم غطیوں کا کیا علاج کیا جائے۔ کون سنتا ہے کہانی میری اور پھر وہ بھی زبانی میری۔ فقہا اور مفسرین کا گروہ ہمزبان ہے۔ مگر صحابہ اور تابعین زیادہ واقف تھے انہوں نے ٹھیک سمجھا ہے مگر متاخرین حضرات نے ان کا کلام بھی نہیں سمجھا ہے۔ بہرحال الحق احق بان یتپع۔ میں اس مسئلہ پر مطمئن ہوں اور میرے نزدیک اجنبی سے پورا پردہ کرنا واجب ہے۔ اور قرآن نے بھی حجاب واجب کیا ہے۔ جو شرفا میں مروج ہے بلکہ اس سے زائد۔“

کیا جناب جاوید احمد غامدی صاحب مذکورہ بالا حوالوں کا جاہلی ادب‘ نظم قرآن اور زبان کے نظائر و شواہد سے استنباط لغت اور استخراج معانی کی روشنی میں جائزہ لے کر پردہ وحجاب پراپنی رائے کی تصویب اور مذکورہ علماء حضرات کے موقف کی کمزوری واضح فرمائیں گے؟

Facebook Comments Box
اسلامپردہجلبابچادرخواتینشرعی پردہعورتعورت کا پردہغامدیگھونکٹ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
چودھری نثارعلی خان اور نون لیگ کے پیادے —- رئیس احمد صمدانی
next post
عدالتی فعالیت اور اہلِ دانش کا اَلمیہ — محمد عثمان

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.