تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ تریندیگرعلم و ادب

اے املتاس و عصفوری چڑیا، تم امید و خوشی کے سفیر ہو : صائمہ نسیم بانو

by دانش ڈیسک 25/04/2018
written by دانش ڈیسک 25/04/2018
138

ہر نیا سورج اپنی روشن تاب کرنوں کے ساتھ بے نام سی اداسیاں میری جھولی میں بھر جاتا ہے اور زمانہ جب رات کا دوشالہ اوڑھتا ہے تو یہی رات اپنی تمام تر تاریکیوں سمیت مرے دل کے کونوں کھدروں میں ملال گھولتی چلی جاتی ہے۔ میں اپنے حرم کے دریچوں سے باہر جھانکنا چاہتی ہوں وہاں بگیا میں کیاریاں، رنگا رنگ پھولوں سے بسی ہیں. سباس و سگندھ اتراتی پھر رہی ہیں۔ میں اریجِ خوش بیں کی پائل کی کھنک سن رہی ہوں۔ یہ کھنک ہے یا مہکار جسے میں اپنے نتھنوں سے اندر تک بھر لینا چاہتی ہوں۔ یہ بادِ صبا ہے یا موجِ نسیم جو مجھے تانکتی پھرتی ہے۔

‏‏سنو!! وہاں سنہری برکھا برسانے والا شجرِ زریں ایستادہ ہے۔
‏زمانہ اسے امید کا استعارہ مانتا ہے۔ وہ تن آور ہے، چھتنار ہے۔ اس کی عنابی ڈالیاں فضا میں ہر طرف بکھری ہیں اور ان ڈالیوں کے تن بدن پہ جا بجا زرد پھول گنگنا رہے ہیں۔ گاہے گاہے اس کی عنابی پھلیاں پروائی سے اٹھکیلیاں کرتی ہیں تو فضا ان سحر انگیز گھنٹیوں کی جھنکار سے مرتعش ہو جاتی ہے۔ ارے وہ دیکھو وہاں املتاس کے درخت پہ عصفوری دھوبن چڑیا بیٹھی ہے۔
آہ! ‏بسنتی پوش شجرِ زریں اور زعفرانی چھاتی والی عصفورِ فرخ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ دو، ہاں یہی دو، امید اور خوشی کے سفیر ہیں۔

‏‏عصفورِ فرخ نے گلِ سوسن کے سُگندی شگوفے چن چن کر ایک مالا بنا رکھی ہے، وہ اسے میری سبز پوشاک پہ تُرپنا چاہتی ہے۔ ندیا کنارے راج ہنس تاج لیے میرا منتظر ہے کہ اس کی چکوریوں نے مل کر آن ہی آن میں گلِ خوش بیں کے رنگ برنگ پھول (سفید سُنہرے, نارنجی، گُلابی، سُرخ، بنفشی اور نیلے) چن چن کر میرے تاج پہ سجا دیے ہیں. چاندنی اپنا مخملی دبیز آنچل پھیلا چکی ہے، بدلیاں اس لبھاؤ آمیز شنیل کو سمیٹتی ہوئی اٹھلا رہی ہیں۔ گلہریوں نے سفید موتیے اور سیہ گلاب، تاگے میں پرو پرو کر میرے جھمکے، سنگھار پٹی، رانی ہار، چھاپ، نتھنی، دست بند کنگن، کمر بست پٹکے اور پازیب جیسے گہنے بنا رکھے ہیں. سفید و سرمئی خرگوشوں نے شیشم کے پتوں سے اک خرجین بنا رکھی ہے اور انہوں نے چپکے سے وہ سبھی گجرے اور گہنے اس خرجین میں ڈھانپ دیے ہیں۔ مینا اور کوئل چند ساعتوں کے وقفے سے، تھوڑی تھوڑی دیر بعد ان زیورات پر عرقِ گلاب چھڑکتی ہیں کہ کہیں شگفتگی ماند نہ پڑ جائے۔ کچھ رنگین تتلیاں صندل کا رسیلہ برادہ فضا میں بکھیرتی ہیں تو وہیں صبا کو مہمیز ملتی ہے اور وہ ننھے منے جگنو اپنی جگمگاتی مٹھیوں میں چندن تھامے چہار سو گلال بکھیر رہے ہیں۔
‏
‏بڈھے برگد کی چھال اور لٹکتے ریشوں کو گانٹھ گانٹھ باندھ کر باغباں نے ایک پنگھوڑا بنا رکھا ہے اور اکاس بیل نے اپنا تن بدن ان ریشوں اور چھال کے گرد ایسے لپیٹ رکھا ہے کہ جیسے انہی کی کوکھ سے پھوٹا ہوا کوئی غنچہ ہو۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ دو مور اس پنگھوڑے کے ہر دو جانب اپنے پر سمیٹے، نگہ ٹکائے، دم سادھے اور تاج اٹھائے مجھے تک رہے ہیں کہ کوئی آن ہو اور میں قدم بگیا میں دھروں۔

‏جوبنِ بہار عروج پہ ہے- وقت کی کالی گھٹائیں مجھے گھیرے میں بھر رہی ہیں اور ہر گزرتا پل بجلیوں کی کڑک بن کر مجھ پر گرتا ہے۔ موت ایک طوفانِ بے قرار کی طرح چوکھٹ پہ کنڈلی مارے بیٹھی ہے……… یہ بہار کیوں سمٹ رہی ہے، یہ طوفان کاہے بڑھ رہا ہے۔ میں ڈرتی ہوں شاید میں حرمِ ہستی سے قدم باہر نہ دھر سکوں۔
‏
‏بگیا میں میرے منتظر ساتھیو!!
‏میں شاید تم تک کبھی نہ آ سکوں گی، ہاں مگر یہ میرا تخیل جو ہر روز تمہیں میرے حرم میں لے آتا ہے———– دوستو! امید اور خوشی کا یہ حسین و دل آویز سنگم، تمہارے سبب ہی میرے ملال اور درد کو زائل کئے دیتا ہے۔

Facebook Comments Box
باغچڑیا
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
جنسی ہراسانی،جامعہ کراچی کے اساتذہ اور شکاری میڈیا : نبیلہ کامرانی
next post
اقبال احمد، ایک فراموش دبستان سیریز 3 : شجرِ دہشت کی سامراجی جڑیں — احمد الیاس

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.