تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترینکتابوں پر تبصرے

ریڈیو کی ہمہ گیریت اور ہم کا استعا رہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ منیب حسن

by Editor2 07/03/2018
written by Editor2 07/03/2018
105

نطق کی بخیہ گری نے ہی ابلاغ کو وہ اہمیت بخشی ہے کہ اب اسکے بغیر انسانی زندگی کا تصور ممکن نہیں۔ اظہاریے کے تمام بیانیوں پر قادر ہوئے بغیر انسان کو صاحب طرز نہیں قرار دیا جا سکتا۔ انسانی آوازیں جہاں زندگی کی علامت تصور کی جاتی ہیں، وہیں آواز کے ذریعے تصویر کے نیچے کے عمل کو ابلاغ کی دنیا میں ہر عمل پر فوقیت حاصل ہے۔ ریڈیو کے میڈیم نے سامعین پر راج کرنے کے لئے زیادہ وقت نہیں لیا۔ جادو کے ڈبے سے ہر طرح کی آواز کا برآمد ہونا جہاں قدیم ذہن کے لئے حیرت کا باعث بنا، وہیں طرح طرح کے پروگرامات اور سامعین کی پسند ناپسند کا خیال رکھنا رِیِڈیو کا ہی خاصہ بن گیا لیکن ریڈیو کی ایجاد کو بھی اذہان کے توسیع پسند منصوبے کو تقویت دینے کے لئے استعمال کیا گیا اور دوسری جنگ عظیم میں ریڈیو کا کار آمد ہونا کسی سے پوشیدہ نہیں۔ برصغیر میں سائنسی ایجادات کی آمد کا سہرا انگریزوں کی کلی مرہون منت تو قرار نہیں دیا جاسکتا، لیکن بہر حال سرسید کی تحریک اور مسلم جدیدیت پسندی میں بھی ریڈیو کا عمل دخل رہا ہے۔ مرتی ہوئی آوازوں کو زندہ کرنا آل انڈیا ریڈیو کا کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔

بخا ری برادرز کار پوریشن کے طعنے سنتے سنتے بڑا ہونے والا ریڈیو یاور مہدی کے دور تک کس حال میں موجود تھا، اسکا احوال سید عون عباس کی تصنیف ہم کا استعارہ میں مو جو د ہے، جو کراچی سے چھپی ہے۔

آر ٹس کو نسل کے بارے میں یا ور مہدی کی خدمات کا بیان ایک خوشگوار احساس دلاتا ہے کہ آج آرٹس کونسل جس طرح عالمی کانفرنسز کا انعقاد کرنے میں یدطولیٰ رکھتی ہے، اس کی داغ بیل یاور مہدی نے ہی ڈالی۔

دور جدید میں سوانح کی کتابوں کو ایک طرف تو اقربا پروری کا نعرہ مستانہ لگا کر مسترد کیا جاتا رہا تو دوسری طرف تخیلاتی دنیا میں رچا بسا قاری اس میں دلچسپی کے متنوع عناصر نہ پا کر ناول اور افسانے کے پیچھے بھاگتا رہا لیکن عون عباس کی اس کتاب میں افسانے کا پلا ٹ بھی ہے اور داستان کی طوالت بھی۔ یہ کتاب محض ایک فرد کی خدمات کا احاطہ نہیں، بلکہ ریڈیو کے ساتھ پرورش پانے والی ایک پوری نسل کا بیانیہ اس میں موجود ہے۔ سوانحی خاکہ تو غیر منقسم ہندوستان کی فضا میں سانس لیتا محسوس ہوتا ہے، جس میں یاور مہدی کی ذہنی و فکری پرداخت کا پورا احوال موجود ہے۔

کتاب کے مواد کو دیکھیں تو حیرت ہوتی ہے کہ تخلیقیت کا تحقیق سے ملاپ کیا خوبصورت نتائج کو جنم دیتا ہے۔ یاور مہدی کے شروع کر دہ پروگرامات تا انکی انتظامی صلا حیتوں کا بیان، قدیم و جدید کے ایسے سنگم کی یاد دلاتا ہے جہاں ایک شخص کھڑا نئے آنے والوں کو صدا دے رہا ہے کہ آئو نئی روشنی سے اپنا حصہ وصول کر لو۔

ریڈیو کی عمارت جہاں ایک حیرت کدہ نظر آتی تھی وہیں اس میں داخلہ کم از کم عامتہ الناس کے لئے چنداں آسا ں نہ تھا۔ یاور مہدی نے ریڈیو کے بت توڑنے کے لئے ہر ہتکنڈے سے کام لیا۔ ہفتہ طلباء ہو یا ادبی عدالت، یاور مہدی کا شروع کیا گیا ہر کام انفرادیت سے بھر پور اور اجتما عیت سے جڑا نظر آتا ہے۔ آر ٹس کو نسل کے بارے میں یا ور مہدی کی خدمات کا بیان ایک خوشگوار احساس دلاتا ہے کہ آج آرٹس کونسل جس طرح عالمی کانفرنسز کا انعقاد کرنے میں یدطولیٰ رکھتی ہے، اس کی داغ بیل یاور مہدی نے ہی ڈالی۔

جشن یاور مہدی کا انعقاد اور اسکا تذکرہ اہل کراچی کے وژن کا عکا س ہے لیکن کتاب کی اہم بات ان اہم تصاویر اور آٹوگرافس کا مجموعہ ہے جو یاور مہدی کی متا ع جاں محسوس ہوتا ہے اور یقین کریں مجھے یاور مہدی سے محبت ہو گئی ہے، کیا آپ کو بھی؟

Facebook Comments Box
ابلاغآرٹس کونسلذرائع ابلاغریڈیوریڈیو ایف ایمریڈیو پاکستانریڈیو میڈیم
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان ۔۔۔۔۔۔۔۔ رئیس احمد صمدانی
next post
نئی حلقہ بندیاں اور ملکی سیاست میں ہلچل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سراج احمد تنولی

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.