تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آرٹتازہ ترینفلمکالمکلچر، آرٹ

اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مار خور: خرم سہیل کا فلم ریویو

by خرم سہیل 05/02/2018
written by خرم سہیل 05/02/2018
93

alicia vikander nude gypsygirl70sfree

پاکستانی سینما میں اینیمیٹیڈ فلموں کا رجحان بالکل تازہ ہے، چند برس پہلے ’’برقعہ ایوینجر‘‘ ٹیلی فلم نمائش کے لیے پیش کی گئی، پھر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فیچر فلموں میں اب تک ’’تین بہادر‘‘ کے دوحصے اور’’ٹک ٹوک‘‘ شامل ہیں، جبکہ دو مزید فلمیں، جن کو مستقبل میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا، ان میں’’نیشن اویکس‘‘ اور’’شیشہ گر‘‘ شامل ہیں۔ تازہ ترین فیچر فلم کا نام ہے ’’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مار خور‘‘ جسے دو فروری سے پورے پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

مرکزی خیال:
پاکستان میں کئی ایسے علاقے ہیں، جہاں غیر قانونی طور سے جانوروں کا شکار کیا جاتا ہے، اس فلم کے ذریعے پیغام دیا گیا ہے، اس طرح شکار کر کے جانوروں کا جانی ومالی نقصان نہ کیا جائے، خاص طور پر فلم میں ’’مار خور‘‘ کے شکار کی ممانعت کومنعکس کیا گیا، جبکہ ایک چھوٹے سے بچے’’اللہ یار‘‘ کا، جانوروں کے ساتھ دلی لگائو دکھایا گیا ہے، جس میں کئی مناظر بہت فطری اور دل کو چھو لینے والے ہیں۔ بچوں کے لیے بنائی گئی اس فلم میں کہیں کہیں الفاظ اور مکالمے مشکل استعمال ہوئے ہیں، اس کا خیال رکھا جانا چاہیے تھا، مگر کہانی مجموعی حیثیت میں متاثر کرتی ہے۔ جنگلی حیات کے ماحول اور جانوروں کی بقا کے لیے تخلیق کی گئی یہ کہانی عمدہ ہے۔

تخلیقی و تکنیکی پہلو:
فلم جیسا کہ ظاہرہے، ایک اینیمیٹیڈ فلم ہے، بین الاقوامی سینما میں اس میڈیم میں بھی فلمیں بنائی جاتی ہیں اور بے حد کامیاب ہوتی ہیں، ہمارے ہاں ابھی شروعات ہے۔ زیر نظر فلم’’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مار خور‘‘مکمل طور پر پاکستان میں بنائی گئی ہے، جدید ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئرز سے آراستہ ہے۔ اکثریت اس بات سے واقف ہے کہ اینیمیٹیڈ فلموں کے لیے ہر منظر کا الگ فریم ڈیزائن کیا جاتا ہے، آسان زبان میں سمجھ لیں کہ ڈرائنگ کی ہوئی بہت ساری تصاویر کو جوڑ کر فلم بنائی جاتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ رنگوں کی زبانی کہانی دکھائی اور سنائی جاتی ہے۔ اس کے فلم سازعثمان اقبال، جبکہ ہدایت کار اور کہانی نویس عزیر ظہیر خان ہیں۔ اداکاروں میں، جنہوں نے اس میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، ان میںانعم زیدی، نتاشہ حمیرہ اعجاز، علی نور، اظفر جعفری، اریب اظہر، حریم فاروق، نادیہ جمیل، ارشد محمود سمیت متعدد شامل ہیں۔ سب نے ہی اپنی آوازکے ذریعے کرداروں میں مہارت سے رنگ بھرنے کی کوشش کی ہے، لیکن اللہ یار اور ہیرو کے ساتھ ساتھ مار خور مہرو کی آوازیں انتہائی منفرد تاثر چھوڑتی ہیں۔ فلم کے اینیمیٹیڈ مناظر کمال کے ہیں، جس میں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو دکھایا گیا ہے۔ فلم کے دیگر تکنیکی پہلوئوں میں تدوین، سینما ٹوگرافی، وغیرہ بہت معیاری ہے، جس کی وجہ سے فلم پردے پر رنگوں کی کہکشاں محسوس ہوئی۔ آرٹ ورک کمال کا ہے۔ ٹوڈی میں بھی اس کو بنایا گیا ہے، جس کی وجہ سے اس فلم کی انفرادیت میں مزید اضافہ ہوا۔

بچوں کے لیے پیغامات:
اس فلم کے ذریعے کئی طرح کے پیغامات بچوں کو دیے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر چند ایک نکتے کچھ یوں درج ذیل ہیں کہ۔ ۔ ۔ ۔
۔  استاد کا احترام کرنا چاہیے
۔  جانور بھی انسانوں کی طرح جاندار ہیں، ان کا خیال رکھنا چاہیے
۔  مشکل وقت میں ہمت نہیں ہارنی چاہیے
۔  ظلم کے آگے سر نہیں جھکانا چاہیے
۔  دوسروں کی مدد کرنی چاہیے
۔  انسان ہونے کے ناطے، ماحول دوست بننا چاہیے
۔  کسی کے بارے میں غلط نہیں سوچنا چاہیے

نتیجہ:
پاکستان میں اس میڈیم میں کم مگر چند فلموں میں سے، اب تک کی یہ سب سے معیاری فلم ہے، اس شعبے میں ابھی مزید کام کرنا باقی ہے، مگر بچوں کے لیے یہ ایک صحت مند تفریح کا باعث ہے، اس فلم کو بچوں نے پسند کیا ہے، میں خود اپنے بچوں کے ساتھ یہ فلم دیکھ کر آیا ہوں، انہیں بہت پسند آئی ہے، باکس آفس پر اس فلم کے متوازن نتائج حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ پانچ سے دس تک کی عمر کے بچوں کو یہ فلم ضرور دیکھنی چاہیے۔

Facebook Comments Box
Allahyar and the Legend of MarkhorAllahYar filmfeaturedFilm Reviewاللہ یار فلم
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
خرم سہیل

پیشے کے اعتبار سے صحافی، براڈ کاسٹر اور محقق جو فنون لطیفہ سے متعلقہ موضوعات پر باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔ اب تک ان کی آٹھ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ آپ پاکستان جاپان لٹریچر فورم کے بانی بھی ہیں اور اس سلسلے میں جاپان کے ادب و ثقافت کے حوالے سے کوشاں رہتے ہیں۔ بطور میزبان ایک ٹیلی وژن اور ایف ایم چینل سے لائیو پروگرام بھی کرتے ہیں۔ بطور فلمی تنقید نگار الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا میں متحرک ہیں۔ برائے رابطہ khurram.sohail99@gmail.com

previous post
مقبوضہ کشمیر میں فوج کا ناجائز استعمال: علم بشریات کی رو سے جایزہ
next post
ڈاکٹرمبارک علی: مطالعاتی اور علمی زندگی — آخری اور تیسرا حصہ

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.