تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

ذکر محبت رحمت العالمین: سحرش عثمان

by ویب ڈیسک 01/12/2017
written by ویب ڈیسک 01/12/2017
113

کہانیوں کی پہلی کتاب تھی جسے پڑھ کے نہ آنسو تھم رہے تھے نہ شرمندگی ہی ختم ہو رہی تھی۔

پتا نہیں اتنے زیادہ آنسو کہاں سے جمع ہوگئے تھے۔ احساسات سمجھانے کی چیز نہیں ہوتے۔ ۔ وگرنہ شائد سمجھا ہی لیتی کبھی نا کبھی کسی نا کسی طرح۔

خیر اس دن شائد زندگی میں پہلی بار محبت لفظ کا مطلب سمجھ آیا ہوگا۔

ذہن نے پہلی دفعہ محبت کے وجود کو تسلیم کیا تھا۔

کہانی کیا تھی جیسے کسی نے سارے ہی مسائل کا حل تھما دیا تھا۔

طائف کے بازار میں رب کا پیغام سناتے رحمت للعامین تھے۔

پتھر مارتے شقی القلب کافر ،مدد کو آتے جبرائیل اور رب کے محبوب کا انکار۔

انکار ناں۔ ۔ ۔ اس دن مجھ پر انسانوں میں ان کی برتر حثیت کا راز کھلا۔ ہم آپ تو نسلوں تک پرکھوں کی لڑائیاں یاد رکھنے والے عامی عاصی۔ اور وہ خود پر صریخ زیادتی کرنے والوں کو بھی اس لئے معاف کر دینے والے کی آنے والی نسلوں میں سے شائد کوئی راہ راست پا لے۔ عجیب ہی کہانی تھی پتھر مارنے والوں کے لئے دعا جاری تھی۔ میں یہاں تک پڑھ کے ساکت ہوجاتی ہوں آج بھی۔

ذرا ذرا سا اختیار رکھنے والوں کو اپنے ارد گرد چلتے پھرتے زمینی خدا بنتے دیکھتی ہوں اور پھر یہ قصہ پڑھتی ہوں۔

کوئی میرے اندر شرمندگی سے سر جھکا لیتا ہے۔ کیا یہ طرز یہ رنگ ہمیں شفاعت کے قابل بنا پائے گا؟ جب جب سوچتی ہوں الجھتی جاتی ہوں۔ میں کسی بحث کا حصہ نہیں بننا چاہتی نہ ہی ناصح بن کر اوروں کے اعمال ترازو میں تولنا ہیں مجھے۔

میں تو بس محبت بیان کرنا چاہتی ہوں۔

وہ جو خالص محبت تھی/ہے۔ وہ جس کی مثال رب نے دی۔

پتا نہیں ہم کہاں کھڑے ہیں۔ اور کس راہ سے بھٹک چکے ہیں۔ کیونکہ محبت کا جو اعلی ورثہ ہمارے لئے چھوڑا گیا تھا۔ ہم تو آج اسے اون نہیں کرتے۔ وہ محبت جسمیں فاطمہ رضی اللہ کے لئے رب کا محبوب کھڑا ہوتا تھا۔ وہ جس کے لئے دنیا تخلیق کی گئی وہ میل بے بی اوبسیسڈ سوسائٹی میں بیٹی کے لئے بہن کے لئے رضاعی بہن کے لئے کندھے سے اتار کے چادر زمین پر بچھا دیتا ہے۔ جس چادر سے رب نے پکارا تھا۔ اسی کو زمیں پر بچھا کر رب کے رسول صلی علیہ وسلم نے بتایا چیزیں اہم نہیں ہوتیں۔ لوگ اہم ہوتے ہیں۔ رشتے مقدس ہوتے ہیں چیزیں نہیں۔ وہ محبت جسمیں حسنین کو کندھوں پہ بٹھائے رکوع و سجود کرتے تھے نماز کا حکم جن کے ذریعے ہم تک پہنچا وہ رسول اللہ۔ کیا ہم اس محبت کی لیگیسی کو نبھا رہے ہیں ؟ ہمیں تومسجد میں آنے والے بچوں کی ہنسی مسجد کے تقدس کو پامال کرتی ہوئی لگتی ہے۔ اور وہ جنہوں نے بلی کے ماں بننے پر مسجد کو اس کا اور اس کے بچوں کا گھر قرار دے دیا تھا۔

آپ سب سے بس ایک سوال کیا یہ بچے بلی کے بچے جتنی اہمیت بھی نہیں رکھتے؟

وہ محبت جس میں خدیجہ رضی کی وفات کو زندگی کا سب سے بڑا صدمہ قرار دیا۔ ہے کوئی جو ایسی محبت کا دعویدار ہو؟؟

وہ محبت جسمیں عائشہ صدیقہ رضی کی خفگی ان کے شوہر بخوشی دور کرتے تھے۔ ہے کوئی جو ایسی کسی محبت کی روایت کو پبلک میں تسلیم کر سکے؟

محبت کا وہ معیار کہ ہندہ کو بھی معافی مل جائے اور وحشی کو بھی۔

———

پتا نہیں میں۔ کیا کہنا چاہ رہی ہوں اور کیا کہہ رہی ہوں۔ پر مجھے یہ پتا ہے کم از کم میں محبت کے ایسے کسی درجے کی دعویدار نہیں۔ اور میں اس پر شرمندہ ہوں۔ میں چاہتی ہوں روز حشر میرے یہ لفظ میری شرمندگی کی گواہی دیں۔ تاکہ میرا نام ان میں شمار نہ ہو جن کے دل میں محبت نے رحم کی جوت نہ جگائی ہوگی۔

میں بات ختم کرتی ہوں۔

کیونکہ اس سے زیادہ لکھنا میرے بس میں نہیں۔ content profile @acceleratetv

Facebook Comments Box
Muhammadحضرت ؐجمدسیرتعید میلاد النعید میلاد النبیمحبت فاتح عالممحمد
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
عمران خان اور لبرلز (نسل پرست نازیوں کے نام) : عمیر فاروق
next post
بارہ ربیع الاول کی رات اور مدینہ میں شب بیداری: ڈاکٹر رئیس صمدانی

Related Posts

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.