تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہبلاگزتازہ ترینشاعری

پروین شاکر…خوشبو کی شاعرہ: شکور پٹھان

by Daanish Editor 24/11/2017
written by Daanish Editor 24/11/2017
89

دوبئی کے ٹریڈ سنٹر ھال میں مشاعرہ تھا. زرد ساڑھی میں ملبوس کھلے بالوں والی شاعرہ پڑھ رہی تھیں

بخت سے کوئی شکایت نہ افلاک سے ہے
یہی کیاکم ہے کہ نسبت مجھے اس خاک سے ہے
بزم انجم میں قبا خاک کی پہنی میں نے
اور میری ساری فضیلت اسی پوشاک سے ہے

حاضرین ہر شعر پر داد کے ڈونگرے برسا رہے تھے.  لیکن مجھ سمیت بہت سے ایسے تھے جو سننے کے بجائے یک ٹک شاعرہ کو دیکھے جارہے تھے.  اسٹیج پر عمر رسید،جھریوں والے چہروں اور بکھرے بالوں والے شعرا کے درمیان وہ ایسی لگ رہی تھیں گویا گلدان میں سجا ہوا پھول۔

پروین شاکر کو میں نے ان کی زندگی میں بہت کم سنا اور پڑھا، کہ میں مشاعروں میں انہیں صرف دیکھا کرتا تھا۔ اپنے انداز گفتگو، اپنے رکھ رکھاو،غرضیکہ ہر چیز سلیقے اور نفاست کے ساتھ۔

اور یہی نسوانی حسن اپنے تمام تر احساسات کے ساتھ ان کے اشعار میں نظر آتا۔ نسائیہ جذبات کو اتنے خوبصورت اور بے باکانہ اندازمیں پیش کرنا ان ہی کا اعجاز تھا۔

بدن میرا چھوا تھا اس نے لیکن
گیا ہے روح کو آباد کر کے

ایک عورت کی زندگی کے مختلف مراحل، اسکا بچپن، دوشیزگی۔ جوانی، ممتا اور بڑھاپا، سب کچھ ان کے  شعروں سے منعکس ہوتا ہے۔

پلٹ کر پھر یہیں آجائیں گے ہم
وہ دیکھے تو ہمیں آزاد کر کے

لیکن اس قدر نسوانی احساس کے باوجود وہ حالات حاضرہ سے بے خبر نہیں تھیں۔

اے میری گل زمیں تجھے چاہ تھی اک کتاب کی
اہل کتاب نے مگر تیرا کیا حال کردیا

انہیں یہ بھی احساس تھا کہ اب دنیا میں رومانویت اور خیالی باتوں کی گنجائش نہیں۔ یہ دنیا بہت عملیت اور عقلیت پسند ہوگئی ہے۔

جگنو کو دن کے وقت پرکھنے کی ضد کریں
بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے

ان کی ذاتی زندگی بھی ان کے شعروں میں جھلکتی ہے۔ اپنی ناکام شادی پر جو کچھ پروین نے کہا اس کا ایک مصرعہ تو اب ضرب المثل بن گیا ہے۔

کیسے کہدوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے
بات تو سچ ہے ، مگر بات ہے رسوائی کی

خوشبو کی اس شاعرہ نے اپنے زخموں کو بھی پھول بنا دیا

میری چادر تو چھنی تھی شام کی تنہائی میں
بے ردائی کوہماری دے گیا تشہیر کون

دل میں اترتی، خوشبو کی طرح  کو بہ کو پھیلتی اور اپنی پھولوں جیسی نزاکت سے دل کو تھپکتی شاعری

حسن کو سمجھنے کو عمر چاہئے جاناں
دو گھڑی کی چاہت میں لڑکیان نہیں کھلتیں

پروین کی تعلیمی زندگی کے کارنامے، انکی شاندار ملازمتیں بھی بھلا کوئی ذکر کرنے کی بات ہے۔ پروین جس کے ہاں چند الفاظ گھوم پھر کر ضرور آتے، جیسے اپنے انشاٗ جی کے ہاں چاند، بار بار نظر آتا ہے، خوشبو، شبنم، پھول، جاند، رات، شہر، موسم، خواب۔۔اور یہ ساری چیزیں انکی اپنی شخصیت میں نطر آتیں۔

خوشبو اور محبت کی یہ شاعرہ پروین شاکر بہت سے رومانوی شعرا کی طرح عالم شباب میں ہی دنیا چھوڑ گئیں.
شاید اس لئے کہ یہ خوشبو ہمارے دلوں میں ھمیشہ اسی طرح بسی رہے۔

Facebook Comments Box
Perveen shakirپروین شاکرخوشبورومانوی شاعرینسوانیت کا اظہار
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Daanish Editor

previous post
سراج منیرکا تصور تہذیب (حصہ اول): عزیز ابن الحسن
next post
دانش نامہ ۔۔۔ سازش : محمد خان قلندر

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.