تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
شعور کی انارکی: یہ سب ہوا کیسے؟ —...
شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...
ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری
شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول
ابریشم از سلمان باسط — ڈاکٹر بی بی...
محمد حفیظ خان کی فکشن نگاری —  ڈاکٹر...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

سِرِّ حیات : ہمایوں مجاہد تارڑ

by ہمایوں مجاہد تارڑ 23/11/2017
written by ہمایوں مجاہد تارڑ 23/11/2017
93

مانا کہ ہر انسان کو نصیب کا ملتا ہے اور نصیب سے ہی ملتا ہے مگر حیوانِ ناطق کو مطمئن کرنے کے کچھ ظاہری اسباب بھی ہوتے ہیں کہ حرکت میں ہی برکت ہوتی ہے جناب ۔ اگر دنیا ذہانت سے ہی فتح ہوتی تو محنت کش دست کش ہی رہ جاتے۔ ہمایوں مجاہد کی تحریر

اُس شام آفتاب پوری طرح غروب ہو چکا تھا، جب واک کرنے کے ارادے سے باہر نکلے ہم سڑک کنارے تقریباً مکمّل اندھیرے میں کھڑے تھے۔ اس اثنا میں سیاہی کا پردہ چاک کرتی سیاہ رنگ کی ایک چھوٹی سی ٹیکسی پاس سے گذری تو میرا ماتھا ٹھنکا۔ اُسے دور تک جاتا دیکھتا رہا۔ یہ چمک، یہ لَسٹر! حیرت زدہ ہو کر میں نے پاس کھڑی مسز کی طرف دیکھا۔ “کیا ہوا؟” وہ سٹپٹا گئی، کہ بظاہر تو واقعی کچھ نہ ہوا تھا۔ “دیکھو اتنے اندھیرے میں بھی سیاہ رنگ کی ٹیکسی لشکارے مارتے گزری ہے۔ ”

“تو؟”

“تو یہ کہ سیاہی میں سیاہی خود کو کیونکر نمایاں کر سکتی ہے؟”

“ہاں!۔ ۔ ۔ ۔ گاڑی خوب چمکا رکھی ہے اُس شوقین مزاج نے۔ دیکھیں، ورنہ گاڑی ہے پرانے ماڈل کی۔ بس بعض لوگ بڑے خبطی ہوتے ہیں۔ ”

جی ہاں، راقم نے ایسے ٹیکسی ڈرائیورز دیکھ رکھے ہیں جو اپنا انتظاری وقت فارغ بیٹھ کر پان، بیڑی، سگریٹ وغیرہ سے شغل کرتے میں بس ‘پاس’ نہیں کرتے، بلکہ کپڑا ہاتھ میں لیے اپنےفالتو وقت کو پالتو وقت بناتے گاڑی کا ‘رُواں رُواں’ جنونی انداز میں رگڑ رگڑ چمکارنے میں ‘صرف’ کرتے ہیں۔ اور ایسا کرتے میں سخت مستقل مزاج ہوتے ہیں۔ وضع قطع و لباس میں بھی خوب رکھ رکھاؤ کے قائل۔ کبھی ٹیکسی سے سفر کرنا پڑ جائے تو سامنے کھڑی بیسیوں گاڑیوں میں سے دل لپک کر اُنہی کی جانب کھنچتا ہے— ایسے ننّھے بچے کیطرح جسے یکایک غبارے نظر آ جائیں۔

ولادت تا موت شہد کی مکھی خدمتِ شہد سازی میں بتا دیتی ہے۔ بہاروں کے قافلے اپنے مقرّر وقت پر طلوع و غروب کرتے ہیں۔ صدیاں بیتیں، آفتاب و ماہتاب نے مگر سرِ مُو ایسی جنبش نہ کی جو شاہراہِ مدار میں ذرا سی گرد ہی اڑائے۔ سمندروں کا جلال، کوہساروں کی ہیبت ، صحراؤں کی پہنائی، ندّیوں کا مترنّم شور۔ ۔ ۔ یہ سب کتنا حرارت افروز ہے۔ یہ سب جلال و کمال کہاں سے آیا؟ صرف تسلیم و عبودیت سے۔ پابندیِ اوقات سے۔ مداومتِ عمل سے۔ یہی سرّ زندگانی ہے۔ بس جس کے نصیب میں جتنا آجائے۔ آ جائے اور دل نظر میں کسی طور سما جائے۔

یعنی آپ اگر کسی ایک اصول کے تابعدار ہو تو آپ محترم ہو، معزّز ہو، آبدار ہو، شاندار ہو!

یقین جانیں، یہ بڑے راز کی بات ہے۔ کارزارِ حیات کی گہما گہمی میں الجھ کر، اور اُلجھے رہنے والوں پر منکشف ہوا ایک ایسا رِمز جسے حرزِ جاں بنایا جائے تو بڑی بات ہے — کہ آپ کے دل و دماغ میں جو نغمہ گونج اُٹھتا ہے، جو ساز چھڑ جاتا ہے، جو بات ‘معلوم’ پڑ جاتی، رگ و پے میں سرایت کر جاتی ہے جس کی حقانیت کے آپ خود گواہ ہو تے ہو کہ کیا ہونا چاہیئے، کیسا ہونا چاہیئے، کیوں ہونا چاہیئے، اُسے ذرا جما کر زمین پر اتارنے کو، عملاً اُسے ممکن بنا ڈالنے، اُسے کوئی وجود بخشنے کو تھوڑا persist کرنا پڑتا ہے۔

اصرار کرنا ضروری ہے!

یعنی جمنا، باز نہ آنا، اور ڈھیٹ پروف قسم کا مستقل مزاج بن کر کچھ عرصہ بڑی لگن سے کام کرنا ضروری ہے (پھر کشادگی سی ہو جاتی، کافی سپورٹ میسّر آ جاتی ہے۔ یہ فارمولا ہر کلمہ گو، غیر کلمہ گو کے لیے یکساں ہے۔ اس میں کوئی تخصیص نہیں۔ )

اور اِس پراسیس میں پیش آتی ہر رکاوٹ کو اپنے لیے تربیت خیال کرنا، اسے اپنے لیے مزید اُٹھان، اونچی اُڑان کا ذریعہ خیال کرنا، اور اس ‘خیال’ سے بہ زور چمٹے رہنا بالآخر اُس ایبسٹریکٹ یا تخیّل کو کسی روزمجسّم کر ڈالتا ہے۔ ایپل فون کے موجد Steve Jobs کی وہ سٹیٹمنٹ خود اُسی پر پورا اترتی دکھائی دیتی ہے۔ جناب کی خود اپنی زندگی اس پر پوری طرح گواہ ہے۔ کہا:

”بعض خبط دماغ لوگ سمجھتے ہیں وہ دنیا بدل ڈالیں گے۔ ہاں، وہ ٹھیک سمجھتے ہیں۔ وہی ایسا کر سکتے ہیں۔ وہی ایسا کِیا کرتے ہیں۔”

یہ خبطی پن کیا ہے؟ اصرار یا persistence ہے، جسے ہم اپنی زبان میں مداومتِ عمل ، تسلسل یا مستقل مزاجی کہا کرتے ہیں۔ Calvin Coolidge نے تو حد کر دی اس کی اہمیت جتانے میں۔ شاندار سٹیٹمنٹ ہے کوئی سمجھے تو۔ کہا:

Nothing in this world can take the place of persistence. Talent will not. Nothing is more common than unsuccessful men with talent. Genius will not. Unrewarded genius is almost a proverb. Education will not. The world is full of educated derelicts. Persistence and determination alone are omnipotent.

یعنی ”دنیا میں کوئی بھی دوسری شے مستقل مزاجی کا نعم البدل نہیں بن سکتی۔ صلاحیت نہیں — کہ زندگی میں باصلاحیت ناکامیاب لوگوں سے زیادہ عام شے اور کوئی نہیں۔ ذہانت و فطانت بھی نہیں — کہ بے ثمر، بے فائدہ ذہانت تقریباً ایک کہاوت کا درجہ رکھتی ہے۔ تعلیم بھی نہیں — کہ دنیا تعلیم یافتہ پریشان حال لاوارثوں سے بھی لدی پڑی ہے۔ تو گویا عزم اور ثابت قدمی ہی مختارِ کُل ہیں۔ ”

عزم و یقیں اور ثابت قدمی — اور پھر:

جس سمت میں چاہے صفتِ سیلِ رواں چل
وادی یہ ہماری ہے، وہ صحرا بھی ہمارا

Facebook Comments Box
MotivationSelf Improvementحیاتزندگیزیست
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ہمایوں مجاہد تارڑ

ہمایوں مجاہد تارڑ شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں۔ اولیول سسٹم آف ایجوکیشن میں انگریزی مضمون کے استاد ہیں۔ بیکن ہاؤس، سٹی سکول ایسے متعدّد پرائیویٹ اداروں سے منسلک رہ چکے۔ ان دنوں بھی اسلام آباد کے ایک پرائیویٹ ادارے کے کیمبرج سیکشن میں تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر خاصے ایکٹو رہے ہیں۔تاہم، کسی قلبی واردات کا شکار ہو کر نئے سال 2017 کے طلوع سے ٹھیک ایک روز قبل یہ غروب ہو گئے تھے۔ پردہ نشینی کی وجوہات میں ایک خاص وجہ ان کا ایک نئے تعلیمی ماڈل کا قیام پر کام کرنا تھا، جو خاصی مقدار میں ہو بھی چکا۔اِن دنوں اس انقلاب آفریں نئے ماڈل کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس موضوع پر ان کی تحریر 'بچوں کی تعلیم کا جبر: آزادی کا ایک ماڈل' دانش ویب سائٹ پر ہی ظاہر ہو کر اچھا رسپانس وصول کر چکی۔اندرون اور بیرون ملک مقیم کچھ احباب نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا، اور ان کےہمرکاب ہو جانے کا دم بھر ا ہے۔

previous post
علامہ اقبال کی سیاسی جدوجہد میں خطبہ الہ آباد کا تسلسل (حصہ اول): ڈاکٹر طاہر حمید تنولی
next post
‘دانشور’ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا (فیس بکی دانشوروں کی نذر) — خرم سہیل

Related Posts

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

شعور کی انارکی —- شہزاد حنیف سجاول

11/07/2026

فکنگ بِچ —– افسانہ

27/03/2026

07/12/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • غزل گائیکی اور آج کا پاکستان —- اقدس علی ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.