تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالم

نوجوان انجینئر کی خود کشی: کیا ریاست قاتل ہے؟ زارا مظہر

by دانش ڈیسک 22/10/2017
written by دانش ڈیسک 22/10/2017
91

ایک اور جگمگاتا چراغ بجھ گیا مایوسی کی چادر اوڑھ کر چپ چاپ اندھیرے میں گم ہوگیا کتنی امیدیں اسکے ساتھ دم توڑ گئیں۔ کتنی خواہشات کا ڈھیرا یاس میں بدل گیا۔ پتہ نہیں یہ وقت کا نوحہ ہے یا سانحہ کہ جس نے اپنے خاندان کی زندگی میں بہت سے پھول کھلانے تھے اندھیری راہوں میں جگنو چمکانے تھے جس کے آ گے ایک روشن مستقبل جگمگا رہا تھا جانے کیوں اتنا مایوس ہوگیا۔۔۔۔

تفصیل اس خبر کی کچھ یوں ہے کہ پچھلے جمعہ کو راولپنڈی کے 24 سالہ مکینیکل انجینئر نے بند کمرے میں اپنے دماغ میں دو گولیاں اتار لیں اور اس ڈپریشن سے نجات پا گیا جس کا علاج پچھلے پانچ ماہ سے جاری تھا اور ڈپریشن کی وجہ ایک سال کی مسلسل بے روزگاری تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ریلوے کالونی کا اعزاز نامی نوجوان NUST سے پچھلے سال گریجویٹ ہوا ایک سال تک در بدر کی ٹھوکریں کھاتا رہا اور مایوس ہو پہلے تو ڈپریشن کا شکار ہوا اور آ خرموت کو گلے لگا لیا۔ نسٹ جو بین الاقوامی شہرت کا حامل تعلیمی ادارہ ہے۔ جہاں داخلہ لینے کے لیئے ہائی میرٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے بچے کی سالوں کی محنت کے بغیر داخلہ ممکن نہیں ہوتا۔ آ ج آ ٹھ دن ہو گئے میری نگاہوں کے سامنے سے بچے کا چمکتا روشن چہرہ ہٹ کے نہیں دے رہا اس کی ماں کو کیسے نیند آ تی ہوگی۔ ماں نے ہر دن کتنے خواب دیکھے ہوں گے۔ ہر صبح دروازے تک قدم سے قدم ملا کر اللہ کے حوالے کرتی ہو گی ساری یاد سورتیں پھونک کر ہالہ بناتی ہوگی۔ واپسی پر سر پہ ہاتھ سے انگلیاں پھیر کر تھکاوٹ سمیٹ لیتی ہوگی۔ بھوک کا خیال کرتے ہوئے نرم گرم تازہ پھلکے اتارتی ہوگی۔ سر میں تیل کی مالش کرتے ہوئے اپنی پوروں سے کتنے خواب اسکے دماغ میں جذب کر دیتی ہوگی۔ راتوں کو دیر تک جاگتے بیٹے کو زبردستی دودھ کا گلاس پلاتے منہ بناتے بیٹے کو لاڈ سے پچکارتی ہو گی۔ امتحان کے دنوں میں مصّلے پر عبادت کے بہانے ساری رات بیٹے کے ساتھ جاگتی ہو گی۔ باپ نے بہت ہاتھ روک روک کر سمیسٹر فیسیں بھری ہوں گی۔ کبھی کسی دوست سے ادھار پہلی کے وعدے پر پکڑا ہوگا۔

کیا نوجوان بے روزگاری سے اتنے تنگ آچکے ہیں کہ درد کا حل دو گولی، سمجھ کر سر میں اتار لیتے ہیں۔

اس دن سب کتنے خوش ہوں گے جب بچے نے سیاہ گاؤن پہن کر ایک پروقار تقریب میں ڈگری وصول کرتے ہوئے تیس پینتیس سیکنڈز میں اپنے روشن مستقبل کے خواب ایک جاندار مسکراہٹ کے جلو میں ریکٹر کے سامنے بیان کئیے ہوں گے۔ بہت دن تو نہیں ہوئیے۔ صرف ایک سال پہلے پورا گھرانا کتنا شادمان ہوگا مگر ایک سال۔۔۔۔۔۔۔ صرف ایک سال میں کیا ہوگیا کہ نوجوان خودکُشی پر مجبور ہوگیا۔ اتنے بڑے اور مہنگے ادارے کی ڈگری بھی کام نا آسکی۔

کیا ہمارے نوجوان ملک میں پھیلی بے روزگاری سے اتنے تنگ آ چکے ہیں کہ دورانِ تعلیم ہی اپنے مستقبل کا ادراک پاتے ہی سیگریٹ پھونکنا شروع ہو جاتے ہیں یا ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔ اور آ خر میں، درد کا حل دو گولی، سمجھ کر سر میں اتار لیتے ہیں۔

آ خر کیوں ہمارے نوجوان اتنے مایوس ہو جاتے ہیں کہ خود کو موت کے حوالے کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ کیا یہ ریاست کا فرض نہیں کہ انکے فارغ ہونے سے پہلے انکے روز گار کے اسباب پیدا کرے یا یونیورسٹی فارغ التحصیل نوجوان کے ہاتھوں میں ڈگری کے ساتھ اپانئٹمنٹ لیٹر بھی رکھے ورنہ ہر قابل نوجوان بے روزگاری سے تنگ آ کر روشن مستقبل کی تلاش میں کسی باہر کے ملک اڑان بھر لے گا یا آ خری حل کے طور پر خود کشی میں عافیت سمجھے گا۔ اس چراغ کے بجھنے کا ذمہ دار کون ہے ریاست، گھریلو مجبوریاں یا شاندار مستقبل کا متلاشی نوجوان خود۔۔۔ فیصلہ آ پکو کرنا ہے۔

Facebook Comments Box
featuredخودکشیمایوسی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
عشق نے ڈسے کیسے کیسے: عابد آفریدی
next post
فتح محمد ملک صاحب سے سیاسی، علمی، سماجی اور تاریخی گفتگو (حصہ 3)

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.