تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالم

رائے ونڈ کی عمدہ سڑک: بہترین زچہ خانہ — زارا مظہر

by دانش ڈیسک 18/10/2017
written by دانش ڈیسک 18/10/2017
84

رائے ونڈ کے نواحی گاؤں سے ایک بھٹہ مزدور دردِ زِہ میں مبتلا اپنی بیوی کو جاتی عمرہ کے قریب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لاتا ہے جو ساٹھ بیڈ کا جدید سہولیات سے مزّین بتایا جاتا ہے۔ صبح ساڑھے سات بجے نا کوئی ڈاکٹر ایمرجنسی میں ہے نا دیگر طِبّی عملہ۔ ایک لیڈی ہیلتھ وزیٹر ہے جس نے زِچہ کو بغیر معائینے کے ہی چلتا کیا کہ ہسپتال میں کوئی جگہ ہی نہیں ہے ۔ زچہ کی حالت بگڑتی جارہی ہے۔ غریب دیہاتی مزدور پریشانی میں ادھر ادھر بھاگتا رہا اور کر بھی کیا سکتا تھا۔ سامنے ہسپتال کی عمارت نظر آ رہی ہے اور بیوی کی دم بدم قریب آ تی زچگی کوئی اور قدم اٹھانے میں مانع ہے۔ بیچاری غریب عورت درد کی شدت سے بے تاب ہو کر سڑک پر ہی ڈھ جاتی ہے اور لوٹ پوٹ ہوتے ہوئے حکمرانوں کی ہر مسئلے کا شاندار حل عمدہ سڑک بہترین زچہ خانے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

صوبائی وزیر صحت میاں عمران نذیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال کے ایم ایس کو معطل اور لیڈی ہیلتھ وزیٹر کو برطرف کر کے اپنا فرض اچھی طرح نبھا دیا۔ زچہ و بچہ کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دونوں کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ خبر ختم ہوئی۔۔۔۔۔

مگر اصل خبر تو اب جنم لے رہی ہے۔ کیا یہ ہے تختِ لاہور کی شاندار تیس سالہ کارکردگی کہ غریب عوام سڑکوں پر بچے جنیں۔ یہ ہے ترقی یافتہ پاکستان کا وہ روشن چہرہ جہاں زِچہ سڑکوں پر بچے جَن رہی ہیں۔ کیا یہ ہے پاکستان کا وہ تبدیل شدہ ترقی یافتہ چہرہ جو ہم فخریہ اقوامِ عالم کو دِکھا رہے ہیں۔ یہ صوبائی دارالحکومت کی صورتِحال ہے۔ جہاں نا عملہ پورا ہے نا عوام کو ایمرجنسی صحت کی سہولیات میسر ہیں۔ یا پھر عملہ میسر ہے ہر مہینے بھاری تنخواہیں بٹورتا ہے جو انہی مزدورں اور عوام سے مختلف مد میں ٹیکسز کی صورت وصول کی جاتی ہیں۔ عملہ اپنے فرائض سے پہلو تہی اور کوتاہی برتتا ہے تبھی آ ئے روز ایسے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں۔ اس حالیہ واقعہ نے ایک بار پھر عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور سوالیہ نشان اٹھا رہا ہے کہ کیا انہیں خوراک اور صحت جیسی بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔ یا وہ سڑکیں اس مقصد کے لیئے دھڑا دھڑ تعمیر ہو رہی ہیں کہ عوام بچے بھی سڑکوں پر پیدا کرلیا کریں۔ کہاں تھی وہ میٹرو بس سروس یا اورنج ٹرین منصوبہ جب زچہ سڑک پر بچہ پیدا کر رہی تھی۔ ایک عام عورت کی عزت کا یہ معیار ہے پاکستان میں کہ اسکی تذلیل سڑکوں پر کی جائے۔ کیا ایک عورت کی اس سے بڑھ کر تذلیل ہو سکتی ہے کہ اسے بچہ پیدا کرنے کے لیئے یوں سڑک پر بے یارو مددگار چھوڑ دیا جائے۔

کیا یہ واقعہ اربابِ اختیار کو جھنجھوڑنے کے لیئے کافی نہیں ہے کہ جہاں حکمران ایک معمولی سے ریگولر چیک اپ کے لیئے بیرون ملک لاؤ لشکر سمیت تشریف لے جاتے ہیں کیا اس لشکر کے اخراجات میں اس مزدور کا خون پسینہ شامل نہیں ہوتا۔ جس کے بَل پر عیاشی کے یہ ٹھاٹھ باٹھ روا رکھے جاتے ہیں۔ عوام کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ ان کو بر وقت علاج میسر آ سکے۔

مگر شاید۔۔۔۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیئے ایک اور کمیٹی بٹھا دی گئی ہے۔ کمیٹی کے ارکان کے نخرے اٹھانے جائیں گے۔ انکو نوازا جائے گا اور عوام کو بہلایا جائے گا چند دن بعد کمیٹی اپنی غیر جانبدارانہ رپورٹ پیش کرے گی معاملہ اندر کھاتے ٹھنڈا ہو جائے گا ایم ایس بھی بحال اور ہیلتھ ورکر بھی ڈیوٹی پر موجود ہوگی۔ اور کسی اور سڑک پر ایک اور، حادثہ، جنم لے رہا ہوگا ۔

زندگی چلتے رہنے کا نام ہے۔۔۔۔۔

Facebook Comments Box
featuredاورنج ٹرینپیدایشتختِ لاہورجاتی عمرہرائے ونڈزچہ بچہسڑک پہ پیدائشمیٹرو بسولادت، زارا مظہر
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
حجرہ اور چرسی، ایک دلچسپ کتھا۔ راشد حمزہ
next post
وقت کسی کا نہیں: برلن کا ایک یادگار سفر ۔۔۔ حصہ 2 ۔۔۔ شاہین کاظمی

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.