تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترینعلم و ادبمزاح

تشکیلِ جدید ازدواجیات – عصری مسائل و مباحث — عثمان سہیل

by عثمان سہیل 29/09/2017
written by عثمان سہیل 29/09/2017
184

“دانش” سے تعلق جڑنے کے سبب بندہ فقیر بھی دانشوری کی اُس علت میں مبتلا ہوا ہے کہ جس کا معلول شب و روز فکر ہائے گوناگوں ہے۔ گذشتہ شب اسی مشغلہ میں محو تھا کہ معاً خیال آیا مرد و زن کا باہمی رشتہ ہمیشہ سے اہل دانش و ادب کی توجہ نیز خامہ فرسائیوں و لب کشائیوں کا موضوع رہا ہے۔ اردو ادب ایسے میں کیونکر پیچھے رہتا۔ سنجیدہ ادب میں عورت کی مظلومیت اور مزاحیہ ادب میں مرد کی مظلومیت سے بالترتیب روتے اور ہنستے ہوئے آنسو نکل آتے ہیں۔ یہ بات آج تک میری سمجھ میں آئی نہی اور کسی نے سمجھائی بھی نہی کہ میاں بیوی کو ایک ہی گاڑی کے دو پہیے آخر کیوں قرار دیا جاتا ہے۔ جبکہ امتداد زمانہ کے باعث دو پہیوں والی بیل گاڑی و گدھا گاڑی کی جگہ علی الترتیب ٹریکٹر ٹرالی اور پک اپ ٹرک لے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں مؤخر الذکر مکینیکل ٹرانسپورٹ میں دو نہی بلکہ چار پہیے ہوتے ہیں۔ ازبسکہ یہ مثال دور (مابعد) جدید کی پیچیدہ صورتحال میں غیر منطقی اور غیر سائنسی ہے۔ سو یہ غیر معمولی صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ اس معاملہ کا عصر حاضر کے پیچیدہ تہذیبی، سماجی و معاشرتی تعاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ٹھوس علمی بنیاد پر از سر نو جائزہ لیا جائے۔ اس کج مج بیاں کے لیے یہ امر بھی باعث استعجاب ہوا کہ پریس و بعید نما (ٹیلے ویژن) اور انٹرنیٹ پر سوشل میڈیا اور آن لائن ویب سائٹس پردانشوران عصر کا گروہ جو کہ گونا گوں مسائل ہائے گفتنی و ناگفتنی پر دن رات ایک کیے ہوئے، ہمہ دم جتے رہتے ہیں کی خورد بینی نظریں اس اہم معاملہ پر کیوں نہ پڑیں۔ انہوں نے پبلک کو اندیشہ ہائے دور دراز سے دوچار کیوں نہ کیا۔ چار و ناچار اس فقیر کو ازخود نوٹس لیکر یہ معاملہ سپرد کلیدی تختہ (کی بورڈ) کرنا پڑا۔

معزز خواتین و مسکین حضرات اگر مثال دینا ہی ٹھہر گیا تو کیوں نہ البیلی، مستانی اور رومان پرور سواری موٹر سائکل کی مثال دی جائے جس میں شادی شدہ جوڑے کی طرح دو پہیے ہوتے ہیں۔ اس کی رفتار اگرچہ پچھلے پہیہ کی مرہون منت ہوتی ہے پر سمت کا تعین اگلا پہیہ کرتا ہے۔ تاہم اس نو تشکیل شدہ مثال میں ایک پیچیدگی ہے۔ مرد و زن میں سے علی الترتیب اگلا پہیہ کون ہے اور پچھلا کسے قرار دیا جائے؟ سماج میں پائے جانے والے انتہا پسندانہ رویوں کے باعث خدشہ ہے مردانہ غلبہ اور حقوق نسواں، ہر دو کے علمبرداروں میں اگلے اور پچھلے پہیے کا تعین ایک نئے تنازعہ کو جنم دے سکتا ہے۔ متعلقہ پہیوں کے تعین کے اس سنجیدہ و پیچیدہ مسئلہ پر گفتگو کرتے وقت وطن عزیز میں ایسے سنجیدہ فورمز کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے جہاں مختلف فریقین اپنے دعاوی پیش کرکے آزادی کیساتھ استدلال کرسکیں۔

اس فقیر کی رائے، جو وہ نہ پوچھے جانے پر بھی پیش کرنے پر اصرار کرتا ہے، یہ ہے کہ اس ٹنٹے پر کوئی بھئی رائے قائم کرنے سے پہلے چند امور طے کر لینا ضروری ہے۔ اول یہ طے کیا جائے کہ اس مسئلہ کا جائزہ کس نوعیت کے علمیاتی تناظر میں لیا جائے۔ یعنی کیا مذہبی تناظر میں جائزہ لیا جائے گا یا فلسفیانہ تناظر میں۔ دوم ہماری تہذیب میں اس کی سماجی و نفسیاتی جہتیں کیا ہیں۔ فقیرانہ رائے میں اس مسئلہ کا جائزہ کسی بھی تناظر میں ہو ہمیں اس پر استدلال کرتے وقت فرسودہ روایات کو ترک کرتے ہوئے عصر کے تقاضوں کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔ اسی طرح سے اس کے کسی ممکنہ تعین کا عملی اطلاق ممکن ہو سکے گے۔

Facebook Comments Box
ازدواجیاتشوہر بیویمزاح
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
عثمان سہیل

عثمان سہیل باقاعدہ تعلیم اور روزگارکے حوالے سے پیشہ و ور منشی ہیں اور گذشتہ دو دہائیوں سے مختلف کاروباری اداروں میں خدمات سر انجام دیتے چلے آرہے ہیں۔ ایک عدد زدہ مضطرب روح جو گاہے اعداد کی کاغذی اقلیم سے باہر بھی آوارہ گردی کرتی رہتی ہے۔دانش کے بانی رکن ہیں۔

previous post
محرم اور شیعہ سنی اختلاف: خورشید ندیم
next post
عورت کا مسئلہ: نئی معاشرتی ڈیفنس لائن — آصف اکبر

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.