تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترین

پرانے پاکستان کا نیا بیانیہ : صبا اشفاق

by دانش ڈیسک 18/10/2018
written by دانش ڈیسک 18/10/2018
90

اگر یہ کہا جاۓ کہ سنہ2016 نے پاکستان کی برقی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر دیا تو بے جا نہ ہو گا۔ دنیا بھر میں بلا گنگ کا مادری زبان میں چلن عام ہوۓ ایک عرصہ گزرا، تو پاکستان میں بھی چند ہوش مندوں کو قومی زبان کی آبیاری کا مقدس فریضہ یاد آیا۔ بہر کیف! دیر آ ید درست آ ید۔

اب اگر ان آن لائن جریدوں کا دیگر ممالک سے مقامی زبانوں میں جاری ہونے والے مساوی پلیٹ فارموں کے ساتھ تقابلی جائزہ کیا جاۓ تو عوامی طبقات کی سیاسی راۓ میں ایک یکسانیت نظر آتی ہے۔ مثلاً سب ہی حکومتِ وقت کی کارگردگی سے مطمئن نہیں۔ دوم موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی چند زاویوں سے پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں کمزور ہے۔ سوم طبقاتی فرق کو آۓ روز فروغ دیا جا رہا ہے وغیرہ وغیرہ۔

یہاں اس امر کی نشاندہی بھی ضروری ہے کہ زیادہ تر ممالک جہاں لوگوں کو آزادی راۓ میسر ہے وہیں سے ان آن لائن جریدوں کی اشاعت کی جاتی ہیں۔ اور اس سے بھی زیادہ ضروری بات یہ کہ وہاں سیاست کے علاوہ بھی مختلف بنیادی موضوعات جن میں صحت، خوراک، تعلیم، کاروبار، صنعت اور ٹیکنالوجی وغیرہ شامل ہیں پر لکھا جا رہا ہے۔ اور ان تمام موضوعات کے قابل قدر تعداد میں سنجیدہ قارئین بھی موجود ہیں۔

اب اگر پاکستان میں اہل دانش ان موضوعات پر قلم اٹھانے سے گریزاں ہیں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہمارا تعلق کسی مفلوج معاشرے سے ہے، البتہ ہم ترقی یافتہ ممالک کے علاوہ بہت سے تیسری دنیا کے ممالک سے اس لئے بھی پیچھے ہیں کہ انہوں نے نظریہ و بیانیہ جیسی اصولی بحثوں کا خاطر خواہ جواب تلاش کر لیا ہے۔

اگر آج امریکہ سپر پاور ہونے کا دعویدار ہے (جس میں وہ حق بجانب بھی ہے) تو اس کی بظاہر ایک یہ وجہ بھی ہو سکتی ہے کہ وہ اس وقت دنیا کے کم و بیش 60٪ وسائل پر بالواسطہ یا بلاواسطہ قابض ہے۔ لیکن معاملے کا حق شناسی سے غیر متعصبانہ جائزہ لیا جاۓ تو یہ حقیقت عیاں ہو جا تی ہے کہ آج سے کوئی دو ڈھائی صدی قبل جب ریاست ہاۓ متحدہ امریکہ کے ‘فاؤنڈنگ فادرز’ نے کمرے میں بند ہو کر ‘دی فیڈرلسٹ پیپرز’ نامی دستاویزات مرتب کیں تو وہ محض چند کاغذ کے پلندے لیکر برآمد نہ ہوۓ بلکہ ان کے ہاتھوں میں وہ مشعل تھی جس نے ان کی قوم کو نشاۃ ثانیہ کی راہ سے روشناس کرایا۔

یعنی کسی بھی معاشرے کو ترقی کی راہ پر تب گامزن ہونے کے لئے ضروری ہے کہ اس معاشرے کے افراد کا نظریہ حیات اور ان پر نافذ نظام ہم جہت ہوں۔ اور ہمارے عوام کے نفوس میں جو چیز شامل ہے وہ ان پر نافذ نظام سے مطلقاً متصادم ہے۔ گویا ہم پر نشاۃ ثانیہ کے حصول کے لئے لازمی ٹھہرا کہ آیا ہم لوگوں کی سوچ کو نافذ نظام کے تابع کر لیں یا پھر عوامی جذبات کو مدِّ نظر رکھتے ہوۓ خود پر نافذ نظام کو بدل ڈالیں۔

اگر پاکستان میں صحت و تعلیم جیسے موضوعات پر بات نہیں ہو رہی تو اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ آج 70 سال گزرنے کے بعد بھی فکری بےراہروی کا شکار ہے۔ البتہ نظریہ اور بیانیہ کا یہ سوال اس دفعہ انتہائی سنجیدگی سے اٹھایا گیا ہے جس کے نتیجے میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مفکرین اپنے تجربے اور علم کی روشنی میں عوام الناس کی رہنمائی بھی فرما رہے ہیں۔ چاہے ان مباحثوں اور مکالموں کا حل کچھ بھی نکلے، خوش آئند بات یہ ہے کے اب ہم نے من حیث القوم صحیح سمت میں سوچنا شروع کر دیا ہے۔

Facebook Comments Box
بیانیہپرانا پاکستاننیا پاکستان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
کھرب پتی سیا ستدانوں کے ککھ پتی سیاسی کارکن ۔۔۔۔۔۔۔۔ حافظ شفیق الرحمن
next post
قرطبہ، لندن اور کہانی کچھ صدیوں کی — عبدالرّحمٰن قدیر

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.