تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہتازہ ترینعلم و ادب

آہ اسلم انصاری صاحب! —- ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

by دانش ڈیسک 15/12/2024
written by دانش ڈیسک 15/12/2024
186

علم کی ابتدا تجسس اور انتہا حیرت ہے۔ اسلم انصاری صاحب کو میں نے ہمیشہ تجسس اور حیرت ہی میں مبتلا پایا۔ وہ دم آخر تک علم کی سچی لگن اور کھوج ہی میں رہے۔ نطشے نے ٹھیک کہا تھا کہ خودی کا آخری درجہ معصومیت ہے۔ انھوں نے علم کے بحر ذخار کو پار کیا تو ان کے ہاتھوں میں معصومیت کے بہت سے گہر ہائے آبدار ہی تو تھے۔ وہ معصومیت جو عالم کو وقار بخشتی ہے۔ وجود اور شعور دونوں ان کے نزدیک ہم معنی الم تھے اور یہ نکتہ انھوں نے وجود اور شعور کی وحدت کو تلاشتے اپنے نفس کی گہرائیوں میں پایا تھا۔ بصیرت افروز رومان کی بڑی بڑی لہروں کے سنگلاخ حقیقت کے ساحلوں سے سر ٹکرانے سے جو المیہ اور باہم متناقض حقیقتوں کے تصادم سے جو رزمیہ پیدا ہوتا ہے، اسلم انصاری صاحب کا فن اسی وارداتِ قلبی کی بازیافت کا حسین مظہر تھا۔

حسن اور حزن کو بیک آن دیکھنا کمال نہیں بلکہ انھیں ایک بالائے ابدی آن میں ڈھال دینا اور مظہریاتی شعور سے بالا تر ہو کر اسے ایک وجودیاتی حقیقت بنا دینا اصل کمالِ فن ہے جو اسلم انصاری صاحب کو عطا ہوا تھا۔ چناں چہ ان کی ساری زندگی حسین و حزیں تصورات تراشتے گزری۔ جب تک وہ زندہ تھے ایک تہذیب سانسیں لیتی تھی اور ان کے آنکھیں موندتے ہی وہ تہذیب اور تاریخ بھی دم توڑ گئی۔

تخلیق، تحقیق اور تنقید ان تینوں شعبوں میں یکساں طور پہ جن شخصیات نے ہمارے عہد میں وقیع ترین کام کیا اور نام کمایا وہ شمس الرحمن فاروقی صاحب ہیں یا اسلم انصاری صاحب۔ ڈاکٹر صاحب سے میری پہلی ملاقات استاد مہربان ڈاکٹر وحیدالرحمان خان کے توسط سے ہوئی۔ ان کی شخصیت کے جس وصف نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا وہ ان کا اندازِ تخاطب تھا جو مخاطب پہ علمی برتری جتانے کا نہیں بلکہ اس سے کچھ سیکھنے کا ہوتا تھا۔ وہ سوال اٹھاتے، سوال کی دعوت دیتے اور پھر جواب کی کھوج میں لگے رہتے۔ ان کی تشفی جلد نہیں ہوتی تھی۔ تلاش و تفتیش کا مستقل سلسلہ تھا جو لگا رہتا۔ مجھے بھی انھوں نے اقبال پہ ایک مباحثے کی دعوت دی، میرے سوالات کی تعریف فرمائی اور تسلی بخش جوابات سے نوازا اور انھیں دیگر کچھ احباب کے ساتھ ہونے والے مباحثوں سمیت ایک کتاب بعنوان “مکالمات” میں شائع کروایا۔

ان کی شخصیت میں ایک خاص قسم کی جاذبیت تھی جو علمی ریاضتوں کی دین تھی۔ وہ ہمیشہ فنا فی الادب ہی نظر آئے۔ انھیں اندازہ تھا کہ ان کی زندگی تھوڑی رہ گئی ہے اور ابھی بہت کام باقی ہے۔ انھوں نے آخری دم تک بہت کام کیا۔ ان کے ہونہار فرزند آصف انصاری نے بتایا کہ آخری دس سالوں میں انھوں نے بے تحاشہ لکھا اور ان کے بہت سے مسودات ابھی تشنہ اشاعت ہیں، جن کی وہ جلد اشاعت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ انھیں یہ توفیق ارزانی فرمائے اور ان کے عظیم والد محترم کے درجات بلند فرمائے آمین۔

Facebook Comments Box
Aslam Ansariاسلم انصاری
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
موسمِ سرما اور اداسی: اسباب، اثرات، اور تجاویز —- اقدس ہاشمی 
next post
کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.