تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
علم و ادبکتابوں پر تبصرے

کرک ناتھ از محمد حفیظ خان — تبصرہ: علی عبداللہ

by دانش ڈیسک 09/07/2020
written by دانش ڈیسک 09/07/2020
122

محمد حیفظ خان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ ادھ ادھورے لوگ اور انواسی ناول لکھنے سے پہلے بھی وہ ایک وکیل اور سیشن جج کے طور پر لوگوں میں پہچانے جاتے تھے۔ حفیظ خان ایک مؤرخ، نقاد، کالم نویس، افسانہ نگار اور صحافی کے طور پر بھی اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ انہیں دو مرتبہ اکادمی ادبیات کے ہجرہ ایوارڈ اور قومی سول ایوارڈ تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ حال ہی میں ان کا ناول "کرک ناتھ” منظر عام ہر آیا ہے جس میں انھوں نے معاشرے میں پھیلے چند سیاہ المیوں کی عکاسی کی ہے۔ مصنف نے اس ناول میں ہم جنس پرستی، سوشل میڈیا دوستی کے ذریعے خواتین کی عزتوں سے کھیلنا، پولیس کے گھناؤنے افعال پر روشنی ڈالنے کے علاوہ ظلم کے بڑھنے پر مظلوم کے ردعمل اور اشرافیہ کے سیاہ کرتوتوں اور مفاد پرستی کی کہانی بیان کی ہے۔

"کرک ناتھ” ایک ایسے مرغے کی نسل ہے جس کا رنگ تو سیاہ ہوتا ہی ہے مگر اس کا خون، ہڈیاں اور ماس بھی سیاہ ہوتا ہے۔ ایسے مرغے عموماً کالے جادو جیسے مکروہ دھندوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس ناول میں بھی اسی قسم کے سیاہ کردار موجود ہیں جو طاقت کے حصول اور مفادات کی خاطر ہر سیاہ ہتھکنڈہ آزمانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ 2020 میں شائع ہونے والا یہ ناول اپنے اندر سسپنس پالے ہوئے ہے جو پڑھنے والے کو دھیرے دھیرے محو کرتا چلا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ناول مردوں اور عورتوں کی مخصوص جنسی نفسیات سے بھی پردہ اٹھاتا ہے۔

مبشر رضا جو کہ ایک ذہین کاپی رائٹر ہے اور اس کے بنا کوئی بھی کمپنی ادھوری سمجھی جاتی ہے۔ لیکن یہ شخص اردگرد کی ہر عورت کو اپنے حصار میں ہر قیمت پر جکڑ کر رکھنے کا عادی ہے۔ وہ چاہتا تھا کہ عورت اس کی کامل دسترس میں ہو اور سانس لے تو بھی اس کی مرضی سے اور زندگی کرے تو وہ بھی اسی کی منشا سے۔ اس کی شخصیت کے بارے مصنف نے لکھا ہے، ” یوں لگتا تھا کہ اس کا تخلیقی جوہر عورت پر ہی کھلتا ہے اور عورت پر ہی نقطہ کمال کو پہنچتا ہے۔ اس کے ناقدوں کے نزدیک نسائی خبط میں مبتلا وہ ایک ایسا جنونی تھا کہ جس کی تخلیقی صلاحیتیں عورت کے وجود میں مقید اور اس کی چشم ہنر عورت کے بدن کے زاویوں سے آگے دیکھ بھی نہیں سکتی تھی۔ ” زفیرہ احمد جو ایک مشہور ایڈورٹائزنگ کمپنی کی مالکہ ہونے کے ساتھ ایک ذہین اور خوبصورت عورت ہے۔ شادی کی روایتی عمر سے وہ اب نکل چکی تھی اور سنگل کامیاب وومن کا سہرا سجائے اپنی کمپنی کے مستقبل کے لیے فکر مند ہے۔ اسی دوران ایک کڑے وقت میں اپنی کمپنی کی ساکھ بچاتے بچاتے وہ سرکار کے ایک بڑے صاحب کے مفاد کی خاطر اپنی عزت، عفت اور وقعت بھی گنوا بیٹھتی ہے۔

سوشل میڈیا کے دلکش پلیٹ فارم پر خوبصورت اور دلنشیں لفظوں کے حامل بہت سے سلطان موجود ہیں جو اپنے انداز بیاں اور لفاظی سے سامنے والے کو منٹوں میں فتح کرنے کا ہنر جانتے ہیں، مگر حقیقتاً ایسے لوگ فاتح نہیں بلکہ شکاری ہوتے ہیں جو ہمہ وقت شکار کے مؤثر طریقوں سے معصوم اور سادہ لوح لوگوں کو غزال سمجھ کر اپنے جال میں پھنسا لیتے ہیں۔ ایسے لوگ سلطانوں سی اعلی ظرفی اور وسعت قلبی تو نہیں رکھتے بلکہ خوش اخلاقی اور دلپذیر بیانیے کے غلاف میں ہوس اور دھوکہ لپیٹے ہوئے، شکار کو دھیرے دھیرے اپنے چنگل میں پھانستے چلے جاتے ہیں۔ اور احساس ہونے پر شکار آہیں بھرنے اور تڑپنے کے سوا کچھ نہیں کر پاتا۔ یہی کچھ ناول کے ایک اور کردار ماہین کے ساتھ ہوا۔ یہ وہ طالبہ ہے جو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک شخص کی دلربا گفتگو کے سحر میں مسحور ہو کر اس سے ملنے کا عزم کر بیٹھتی ہے اور پھر اس اجنبی سے کی جانے والی یہ ملاقات، اس کے بدترین دنوں کا آغاز ثابت ہوتی ہے۔ یہ ملاقات نہ صرف اس کی عزت کی دھجیاں اڑانے کا باعث بنتی ہے بلکہ آنے والے دنوں میں اس کے جذبات اور نفسیات کو تباہ کر کے اسے ایک بے خوف، زمانہ شناس اور ڈھیٹ انسان بنا دیتی ہے۔ بقول مصنف، "اور پھر اس نے بہت کم دنوں میں اتنے زیادہ ٹھکانے اور اتنے زیادہ مرد بدلے کہ اسے عورت کے مزاج میں دخیل پردیسی پن اور عدم تحفظ کی وجوہات سمجھ میں آنے لگی تھیں۔ ”

شاکے اور کاشی کا کردار بھی ناول میں بہت اہمیت کا حامل ہے جو اپنے بچپن میں ہوئے گھریلو تلخ تجربات اور معاشرے کی بے حسی کے باعث ہم جنس پرستی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ گھر سے شروع ہونے والا ایک منظر سکول استاد کے ہاتھوں عملی طور پر سر انجام دیے جانے پر شاکے کے اندرونی تجسس کو بیدار کرنے کا باعث بنا۔ اور پھر، "جونہی کوئی مرد اس کے سامنے آتا وہ خیال ہی خیال میں اس کے ملبوس جسم کا تقابل ماما روشن کے غیر ملبوس جسم سے کرنے لگتا۔ کیا یہ سب ماما روشن کی طرح ہوں گے؟اگر وہ سب اس کی طرح ہیں تو پھر وہ خود ویسا کیوں نہیں ہے؟” یہیں سے ہم جنس پرستی کی لت انھیں اس مقام پر لے آتی ہے جہاں سے واپسی ناممکن ہوتی ہے۔ نتیجتاً وہ سیریل کلر بن کر ابھرتے ہیں۔ اسی طرح ناول میں پولیس کے کردار پر بھی خاصی تنقید کی گئی ہے جو اچھے بھلے معصوم لوگوں کو ایک عادی مجرم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تھانوں سے الگ ٹارچر سیل بنا کر تشدد تو کرتے ہی ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ حوالات سے خواتین کو اٹھا کر یہاں ان کی عزتوں سے بھی برے طریقے سے کھیلتے ہیں۔

مزید اشرافیہ کی طاقت کا حصول کے لیے عورت کو ایک جنس کے طور پر پیش کرکے اپنے مقاصد کی تکمیل کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ عورت ایک ضرورت نہیں بلکہ کوئی عام چیز ہے جس کے بدلے مفادات خریدے جا سکتے ہیں۔ عورت کو معاشرہ ایک جیتا جاگتا وجود ماننے سے انکاری ہے۔ اس ناول میں مصنف نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ یہ معاشرہ مکمل طور پہ برائی کی جانب گامزن ہو چکا ہے اور بھلائی اب پرانے وقتوں کا ایک قصہ ہے جو صرف سننے کی حد تک لطف دیتا ہے۔

گو کہ یہ ناول موضوع کے اعتبار سے نیا اور اچھوتا نہیں ہے اور نہ ہی مخصوص انفرادیت کا حامل ہے۔ اس میں موجود بعض مردانہ کرداروں کے بے حد جنسی فعالیت اور انداز ان کرداروں کو غیر فطری سا بنا دیتے ہیں۔ مردانہ بے رحم معاشرہ اور ہر مقام پر مرد کو ہی برائی اور بگاڑ کا سبب بنا دینا بھی ناول کا ایک کمزور پہلو ہے۔ نسوانی کرداروں میں ماہین کی جنسی نفسیات اور انداز کا بیان بھی کچھ فلمی سا محسوس ہونے لگتا ہے۔ یہ ناول محمد حفیظ خان کے دیگر ناولوں کی نسبت بہت زیادہ بہتر نہیں لگا مگر اس کے باوجود انسانی نفسیات، مرد و عورت کے تعلق کا بیانیہ بعض مقامات پر فلسفیانہ گفتگو اور انداز تحریر اس ناول کو پڑھنے پر مجبور کرتے ہیں۔

Facebook Comments Box
کرک ناتھمحمد حفیظ خان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
برسات، لالو کھیت کی چائے، سموسے اور واٹر پمپ کے پکوڑے —- اظہر عزمی
next post
جب غلامی رشکِ شہنشاہی بنی از شمس بریلوی ۔۔۔۔ انتخاب: ابن جیلانی ماتریدی

Related Posts

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری

11/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.