تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہعلم و ادب

میری پہلی محبت۔ آصف محمود

by ویب ڈیسک 18/03/2017
written by ویب ڈیسک 18/03/2017
115

کیا آپ جانتے ہیں یہ شخص کون ہے؟ آپ شاید اسے نہ جانتے ہوں ، یہ میری پہلی محبت تھا۔ پہلی محبت کب بھولتی ہے ؟ کیلینڈر پر ہر سال جب 23 مارچ کی تاریخ آتی ہے لڑکپن کی پہلی محبت کا گداز اس کے ہمراہ ہوتا ہے۔

مارگلہ ٹاؤن کے سامنے سے گزرتے ہوئے دیکھا چھ بچے آسمان کی وسعتوں میں نگاہیں گاڑے کھڑے تھے ۔ ان کا انہماک دیکھ کرمیں نے تجسس سے مجبور ہوکر گاڑی ایک طرف کھڑی کی اور ان کے ساتھ دیکھنے لگ گیا کہ آسمانوں میں ایسا کیا ہو رہا ہے جس نے ننھے وجود اپنی طرف متوجہ کر رکھے ہیں ۔ دیکھا تو معلوم ہوایہ پیرا ٹروپرز تھے جو بادلوں سے نیچے اترتے محسوس ہو رہے تھے ۔ 23 مارچ کی ریہرسل ہو رہی تھی ۔ گردش ایام گویا پیچھے کی طرف لوٹ گئی ۔اب وہاں چھ نہیں سات بچے کھڑے تھے ۔

خوب یاد ہے 23 مارچ کو ہم سب اہتمام سے ٹی وی کے آگے بیٹھ جاتے۔ سب کچھ ہی اچھا لگتا لیکن ٹی ایم کے جمپ کی بات ہی کچھ اور تھی۔ پیراٹروپرز ایک ایک کر کے اترتے ، کچھ لڑکھڑا بھی جاتے، ایک دفعہ ایک پیراٹروپر توازن قائم نہ رکھ سکا اور اس کے گھٹنے زمین کو چھو گئے ۔ لیکن مجھے یاد ہے جب ٹی ایم اترنے کے قریب آتے میری شرطیں لگ جاتیں۔ یہ ٹی ایم ہے، گرنا تو بہت دور کی بات ہے، لڑکھڑانے کا بھی سوال پیدا نہیں ہوتا ۔ دھرتی پر جیسے بارش اترتی ہے اس رسان سے نہ اترے تو کہنا۔ اور ٹی ایم نے کبھی شرط نہ ہارنے دی۔ اس کے قدم زمین پر یوں اترتے دھرتی پہ جیسے شبنم اترے۔ اس کے ساتھ ہی ہمارا پرچم ہوتا تھا زمین پر لگنے سے پہلے ہی جانباز جسے تھام لیتے تھے ۔

اب اگلا مرحلہ شوق ہوتا تھا اور ہم جیسے عشاق ۔ کمانڈوز اس پرچم کو لپیٹ کر اپنے سالار کے حوالے کرتے۔ یہ سالار دونوں ہاتھوں پر اس مقدس پرچم کو رکھ کر سلامی کے چبوترے کی طرف بڑھتا ۔ وہ نہ دوڑ رہا ہوتا تھا نہ چل رہا ہوتا تھا ۔ ہم اسے کمانڈو چال کہتے تھے۔ اس کی جیکٹ ہمیشہ سیاہ رنگ کی ہوتی تھی اور اس پر بڑا سا ’’ اللہ ‘‘ لکھا ہوتا تھا۔ اللہ ہو کی ایک آواز بھی بلند ہوتی تھی جو اس بات کا اعلان ہوتی تھی کہ یہاں سیکولرزم جیسی کسی واردات کی کوئی گنجائش نہیں ۔ یہاں صرف ’’ اللہ ہو ‘‘ کی صدائیں بلند ہوں گی ۔ سلامی کے چبوترے کے سامنے پہنچ کر ایس ایس جی کے سالار نے یہ قومی پرچم صدر مملکت کے حوالے کرنا ہوتا تھا ۔ پرچم صدر مملکت کو دینے سے پہلے ٹی ایم اس پرچم کو چوم لیتے تھے ۔ اس بوسے میں جو وارفتگی اور عقیدت ہوتی تھی اس کی حدت میں آج بھی محسوس کر سکتا ہوں ۔

وقت جیسے تھم سا گیا تھا ۔ کتنی ہی دیر میں کھڑا رہا ۔یادوں کا ایک ہجوم تھا اور میں ۔ ایک ہارن بجا تو گویا میں واپس لوٹ آیا ۔ بچے جا چکے تھے۔ ٹی ایم بھی جا چکا تھا ۔لیکن ٹی ایم کی ایس ایس جی اپنے مقام پر ہے ۔ درختوں پر بہار اتر چکی ہے اور پھولوں کے اس پار پریڈ گراؤنڈ کی جانب ٹی ایم کاپرچم لہرا رہا ہے۔ انشاء اللہ یہ پرچم لہراتا رہے گا۔ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا پرچم ہے .

Facebook Comments Box
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
پنجاب میں حجاب: عائشہ نور
next post
کیا اب سوشلزم کا فلسفہ کمزور ہوگیا؟ ہمایوں احتشام

Related Posts

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری

11/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.