تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

کتے، ٹڈی دل اور سندھ کے عوام ——- سید مظفر الحق

by دانش ڈیسک 27/11/2019
written by دانش ڈیسک 27/11/2019
108

سندھ کےکھیتوں کھلیانوں پہ ٹڈی دل نے حملہ کر رکھا ہے اور وہ پیڑ پودوں کی ہریائی چاٹ کے انہیں ٹنڈ منڈ کر رہے ہیں ٹڈی دلوں کی زد میں تو دیہی علاقے آئے ہیں لیکن شہری علاقے تو کب سے لٹیرے دلوں کی زد میں ہیں. ٹڈی دل کا سد باب تو کیمیائی چھڑکاؤ سے کیا جاسکتا ہے لیکن کراچی اور دوسرے شہروں میں جو مختلف دَل ادل بدل کر کے انہیں چاٹ رہے ہیں، ان کا تیس سالہ راج اور اثر و رسوخ تو اب ناقابلِ علاج نظر آتا ہے۔

تھر کے بے آب و گیاہ خطّے میں بچوں کو غذا اور دوا میسر نہیں اس پہ مستزاد ڈھٹائی سے یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ تھر کے دور دراز کے گاؤں دیہات سے اسپتالوں تک تاخیر کی وجہ سے یہ اموات واقع ہورہی ہیں، عذر گناہ بدتر از گناہ، سالوں سے ان ہی وجوہات کی وجہ سے تسلسل سے معصوم بچے ماؤں کی آغوش سے چھن کر موت کی گود میں چلے جا رہے ہیں جبکہ کئی عشروں سے صوبے میں ایک ہی سیاسی پارٹی اور خاندان حکمراں ہے۔ شاید لوگوں کو تھر کی تاریخ کا بلکہ برصغیر کی تاریخ کا یہ اہم واقعہ یاد بھی نہ ہو کہ جب مغل شہنشاہ ہمایوں پٹھان بچّے شیر شاہ سوری سے جان بچا کر مارا پھر رہا تھا تو اسی صحرائے تھر کی بستی امر کوٹ میں مغل خاندان کا نامور اور کامیاب ترین شہنشاہ جلال الدین محمد اکبر پیدا ہوا تھا۔

پھر ان حکمرانوں کے آبائی شہر میں ایڈز جیسے منحوس اور ناقابلِ علاج مرض نے اس طرح ڈیرے ڈالے ہیں کہ اس کی مثال نہیں ملتی۔ اس کے شکار بچوں اور بڑوں کی جو کثیر تعداد اس میں مبتلا ہوچکی ہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ وہ نوزائیدہ بچے کہ جو نہ اس مرض کے اسباب کے قصوروار نہ ان کے ماں باپ آلودہ عصیاں اور بے اعتدالیوں کے مرتکب ہوں گے، ان سینکڑوں معصوموں کی اذیتوں اور اموات کا عذاب کس کے سر جائیگا؟

پہلے تو کتّے صرف پوش علاقوں میں پائے جاتے تھے کچھ حکمرانوں کے پالتو ہوتے تھے اور کچھ ان کے زیر دستوں کے راتب خور، تاہم ان کا دائرہ عمل محدود اور معین ہوتا تھا بیشتر بھونکتے تھے کاٹنے میں خودمختار نہیں تھے بلکہ ان کا انحصار مالکوں کے ہشکارے پہ ہوتا تھا۔ لیکن اب تو گلی کوچوں اور سڑکوں پہ ان کا راج ہے یہ نہ صرف بھونکتے ہیں بلکہ بھونکنے سے پہلے کاٹتے ہیں اور ان آوارہ کتّوں کا علاج سرکاری اسپتالوں میں دستیاب نہیں اس لئے جس کو ہو جان و دل عزیز، ان کے قریب جائے کیوں، مثل مشہور ہے "بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا” لیکن سندھ میں تو کتّوں کے کاٹے حکمرانوں کامقدّر جاگا، کمیشن تو کسی طور بناجائے وڈیرا، سنا ہے حکومت سندھ آوارہ کتّوں سے نبٹنے کے لئے کسی بیرونِ ملک سے تیس کروڑ کا معاہدہ کر رہی ہے، اس طرح ’آم کے آم اور گٹھلیوں کے دام‘۔

سنا ہے مشرق بعید کے کئی ممالک میں کتّوں کا گوشت بڑی رغبت سے کھایا جاتا ہے۔ تیس کروڑ کے معاہدے میں کمیشن تو ایک طرف کتّا خور قوموں کو یہ کٹ کھنے اور آوارہ و بیکار کتّے برآمد کر کے خاطر خواہ فائدہ غیر تحریری ہوگا۔

Facebook Comments Box
ٹڈی دلسندھکتےکراچی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
جمہوری ارتقاء میں سوشلزم کا کردار؟ —— احمد الیاس 
next post
ایک دانشور کی فکر انگیز فکر مندی ——- محمد اویس حیدر

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.