تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

پنجاب کے عوام سے ایک شکوہ — ظہیر طریر

by ویب ڈیسک 02/03/2017
written by ویب ڈیسک 02/03/2017
94

لڑکپن میں جب ـــفارم بـ کی ضرورت پڑی جو کہ آپکی شناخت کی ایک اہم دستاویز ہے، تب نادرا والوں سے واسطہ پڑا ۔یونین کونسل میں اندراج نہ ہونے کے سبب خوب پریشان ہونا پڑا،کچہری سے اشٹام پیپر پر بیان حلفی لکھوا کریونین کونسل میں اندراج والا معاملہ تو طے ہوگیا اورفارم ب کے حصول کیلیے درخواست فارم جمع کروا دیا، لیکن جب مقررہ تاریخ کو فارم ب لینے گیا تو معلوم ہوا کہ سکول سرٹیفکیٹ پرمیرے والد صاحب کا نام مراد خان جبکہ والد صاحب کے شناختی کارڈ پر ملک مراد خان لکھا ہوا ہے جسکے سبب محکمہ نادرا نے اعتراض لگا کر بھیج دیا ہے کہ اس عدم مطابقت کے باعث آپکو فارم ب نہیں مل سکتا، پہلے اسے ٹھیک کرایں۔ چونکہ چھوٹے بہن بھائیوں کے سکول اور برتھ سرٹیفکیٹ پر بھی ایسا ہی لکھا ہوا تھا ،جس طرح کہ میرے سکول کے ریکارڈ میں تھا اسلیے پہلے والد صاحب کے شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانا پڑا جو ایک الگ لمبی داستان ہے۔اس سب کے بعد کہیں جاکر میرا فارم ب بنا ۔ یہ پریشانی صرف مجھے لاحق نہیں ہوئی بلکہ میرے چھوٹے سے شہر نما گائوں کے سینکڑوں لوگ اسکا شکار ہوئے، جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے آنے سے کم پڑھے لکھے اور نچلے طبقے کے لوگوں کو سب سے زیادہ دشواری پیش آرہی ہے۔ کسی کے بچوں کی تاریخ پیدائش کا اندراج نہیں تھا تو کسی بیچارے کا نکاح نامہ تک سرکاری ریکارڈ میں موجود نہ تھا، میں نے کتنے ہی لوگوں کو ان معاملات کی وجہ سے پریشانی کا شکار دیکھاہے ، ایک عورت نے پہلے شوہر سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی کی مگر شناختی کارڈ پر پہلے شوہر کا ہی نام درج رہا کئی سال بعد جب انکی بیٹی کو سکول میں داخل کروایا گیا اور کوائف میں والدین کے شناختی کارڈ جمع کروائے گئے تو سکول کے کسی کلرک کی نشاندہی پر انہوں نے نادرا آفس سے رجوع کیا نادرا والوں نے نکاح نامہ مانگا تو معلوم ہوا کہ کہ یونین کونسل میں انکا نکاح ہی رجسٹر نہیں اسکے بعد اس سب کچھ کے لیے انہیں جتنی تکلیف اٹھانا پڑی وہ خدا ہی جانتا ہے ۔
یہ اور ایسے درجنوں واقعات کا میں عینی شاہد ہوں، ایسے لوگ جن کا رات کا چولہا دن میں کمائے گئے چند روپوں سے جلتا تھا انکو بھی ہفتہ ہفتہ بھر معمولی نوعیت کے کام کروانے کے لیے نادرا آفس یونین کونسل کچہریوں اور ہسپتال کے بلاضرورت چکر لگاتے دیکھاگیا ہے، اور حیرت کی بات یہ ہے کہ کسی نے نکاح نامہ یونین کونسل میں جمع نہ کرانے پر نکاح خواں کو کوسا تو کسی نے بچوں کا اندراج نہ کرنے پر یونین کونسل کے چپراسی کو برا بھلا کہا، کچھ ایسے بھی تھے جو اس کو اپنی سستی یا لاپرواہی مانتے تھے، لیکن اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں تھا کہ ہمیں اپنے باپ دادا کی سرزمین جس پر ہم ہزاروں برس سے آباد ہیں اپنی جائز شناخت اور بچوں کے کوائف کے لیے کبھی ایک در پر اور کبھی دوسرے پر کیوں دھکے کھانے پڑتے ہیں۔
یہ تو صرف شناختی کارڈ اور نکاح نامے کے اندراج کی کہانی ہے باقی ہر شعبہ میں بھی ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عام آدمی کو لیکن مجھے پنجاب کے لوگوں سے ہمیشہ یہ شکوہ رہے گا کہ یہ اپنے اوپر ہونے والے ریاستی جبر کا الزام کسی اور صوبے پر نہیں لگاتے اور نہ ہی انکے دانشور ایسے واقعات کو الفاظ کے موتیوں سے آراستہ کرکے مزید پرسوز بناتے ہیں نا ہی محرومیوں کا سبب کسی مخصوص علاقہ کو ٹھہراتے ہیں بلکہ ان احساس کمتری کا شکار لوگوں کو ہر بات میں اپنی ہی کوئی کوتاہی نظر آجاتی ہے، کل ایک دانشور کی تحریر پڑھی جس میں انہوں نے اپنی قوم کو شناختی کارڈز کے حصول میں درپیش مسائل کا نقشہ کھینچا تو یہ واقعات یاد آگئے اسلیے لکھ دیے ورنہ میں کوی مستقل لکھاری نہ ہوں۔

zaheertarair@gmail.com

Facebook Comments Box
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
ویب ڈیسک

Daanish webdesk.

previous post
Dejavu دے جاوُو : فطرت کا سربستہ راز — ادریس آزاد
next post
پاکستانی سماج اورعورت گھریلو ذمہ داریاں اور رشتوں کا بار — نجیبہ عارف

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

16/07/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.