116
ماں نے ماتھے پہ بوسہ دیتے ہوئے کہا تھا
چاند سے کھیلنے کی ضد نہیں کرتے
اور سمندروں کو مٹھی میں سمیٹ نہیں سکتے
آج
گہری کالی آنکھوں میں
رات ,سمندر اور چاند
اک ساتھ چمک رہے ہیں
اور
ماں کا بوسہ
جل رہا ہے!!!!!
Facebook Comments Box
