تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترینعلم و ادبلسانیات

”کلٹ“ کیا ہے؟ لغوی و اصطلاحی مفہوم اور منفی استعمال — احمد الیاس

CULT: Meaning and Usage.

by دانش ڈیسک 20/09/2024
written by دانش ڈیسک 20/09/2024
397

قدیم معاشروں میں کھیتی باڑی صرف بقا کا ذریعہ نہیں تھی بلکہ ایک مقدس سرگرمی بھی سمجھی جاتی تھی۔ زمین جوتنے کے عمل کو اکثر عبادت یا دیوتاؤں کی تعظیم کی ایک شکل کے طور پر دیکھا جاتا تھا کیونکہ اس میں فطرت کے ساتھ ہم آہنگی پیدا ہوتی ہے۔ زمین کاشت کرکے، لوگ اپنے خیال میں ان دیوتاؤں کی تعظیم کررہے ہوتے تھے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا تھا کہ وہ خوشحالی کے لیے ضروری اسباب فراہم کرتے ہیں، جیسے کہ بارش اور سورج کی روشنی۔

یہی وجہ ہے کہ لاطینی زبان میں colere اور cultus کے لفظ بیک وقت کھیتی باڑی، عبادت، عقیدت اور دیکھ بھال کرنے یا خیال رکھنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔ ان میں سے colere فعل ہے اور cultus اسم۔

چونکہ کھیتی باڑی میں زمین کا خیال رکھا جاتا ہے لہذا خیال رکھنا عمومی معنی میں بھی cultus اور colere کے معنوں میں شامل ہوگیا۔ ان تین چارمختلف سرگرمیوں یعنی کھیتی باڑی، عبادت، عقیدت اور خیال رکھنے کے لیے ایک ہی لفظ استعمال کیا گیا کیونکہ ان سب سرگرمیوں کو ظاہر و باطن میں توازن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے ضروری طریقوں کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔

What Makes a Cult a Cult? | The New Yorkerان لفظوں سے جدید انگریزی میں جو مشہور لفظ آئے ہیں ان میں cultivation، culture اور cult شامل ہیں۔ لفظ cultivation کا مطلب کاشت کاری ہے۔

لفظ culture کا تعلق کھیتی باڑی سے بھی ہے کیونکہ انسان کی متمدن زندگی کی بنیاد کھیتی باڑی ہی بنی تھی جبکہ cultus/ colere میں زمین کا خیال رکھنے کی نسبت سے خیال رکھنے کے جو عمومی معنی آگئے ہیں، وہ بھی لفظ culture کی بنیاد سمجھتے جاتے ہیں۔

لفظ cult کا تعلق cultus بمعنی عبادت اور عقیدت سے ہے۔ cultus عبادت کرنا، انتہائی تعظیم کرنا، بہت عقیدت رکھنا جبکہ cult ایسا کوئی گروہ جو مخصوص دیوتا، شخص یا چیز کی عبادت کرتا ہو یا انتہائی تعظیم کرتا ہو یا بہت عقیدت رکھتا ہو۔

پہلے زمانے میں اس کا معنی منفی نہیں سمجھا جاتا تھا۔ عقیدہ اور عقیدت رکھنے والے کسی بھی گروہ کو کلٹ کہا جاتا تھا۔ اس کے معنی ایسے ہی تھے جیسے حلقہِ ارادت کے ہیں۔ مختلف مسیحی اولیاء کے پکے مرید خود کو خود ہی کلٹ کہتے تھے۔ عقیدے کے معنی میں بھی یہ لفظ مثبت معنی میں استعمال ہوتا تھا۔ انقلابِ فرانس کے بعد مذہب کے مخالف عقل پرست انقلابیوں نے خود اپنے متبادل ملحدانہ مذہب کا نام ”کلٹ اوف ریزن“ یعنی عقل کا کلٹ رکھا۔

اس لفظ کو منفی معنی کلیسا نے دینے شروع کیے تھے۔ کلیسا نے مرکزی دھارے کے عقائد اور تنظیم یعنی اپنی orthodoxy سے ہٹ کر نت نئے، اچھوتے اور "عجیب” عقائد پیش کرنے والی "heretic” قسم کی شخصیات کے حلقہ ہائے اثر کو کلٹس کا نام دینا شروع کیا اور ان کی مذمت شروع کردی۔ اس معنی میں کلٹ ایسے کسی گروہ کے لیے استعمال ہونے لگا جس کے عقائد "مرکزی دھارے” اور اکثریت سے مختلف ہوں اور وہ گروہ اپنے ان اچھوتے عقائد میں بہت یونیک ہو۔

کلیسا کی اینٹی کلٹ ازم کے بعد سیکولر اینٹی کلٹ ازم آئی جس نے کلیسا سے اس لفظ کو لیا اور تمام روایتی مذاہب کو کلٹ کا نام دے کر ان کی مخالفت شروع کی۔ مذہب بیزار افراد کے نزدیک مسیحیت کلٹ اوف جیزز ؑ  ہے، بدھ مت کلٹ اوف بدھا ہے جبکہ اسلام کلٹ اوف محمد (ص) ہے، وغیرہ۔ کمیونسٹ ملکوں میں سب مذاہب کو کلٹ کہا جاتا اور ان کے خلاف پروپیگنڈا میں یہی لفظ استعمال کیا جاتا تھا۔ ”کلٹ“ یعنی مذہب سے وابستہ ہونا جرم تک تصور کیا جاتا۔ چین اور شمالی کوریا جیسے ملکوں میں اب بھی کم و بیش یہی صورتحال ہے۔

یوں آہستہ آہستہ کلٹ ایک منفی لفظ تو بن گیا، حالانکہ لفظ culture اور cultivation جو اصل کے اعتبار سے اس کے سگے بھائی ہیں، کوئی منفی معنی نہیں رکھتے لیکن لفظ "کلٹ” کے اب کوئی معروضی یا متفقہ معنی نہیں رہے۔ آج بھی اس کی متعدد تعریفیں ملتی ہیں جو ایک دوسرے سے خاصی مختلف ہیں۔ مختلف علوم مثلاً سماجیات، نفسیات، دینیات، سیاسیات و لسانیات کے ماہرین اس پر بحث کرتے رہتے ہیں۔

چونکہ اس لفظ اب کے کوئی باقاعدہ اور مسلمہ معنی نہیں رہے لہذا یہ معروضی طور پراستعمال نہیں ہوسکتی بلکہ ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر اس کا استعمال ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے آج علمی دنیا میں اس لفظ کے استعمال کو ناپسند کیا جاتا ہے۔ سنجیدہ اور objective قسم کے اکیڈیمکس اسے نہ مذہبی معنوں میں استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی سیاسی و سماجی معنوں میں۔ اسے پروپیگنڈا ٹرم یا slur سمجھا جاتا ہے۔ مہذب ملکوں کے سنجیدہ دانشور بھی اس کا استعمال سطحی اور کلیشے سمجھ کر نہیں کرتے جبکہ ہمارے ہاں جن لوگوں کو اس کا معنی ٹھیک سے پتہ بھی نہیں ہے، وہ بھی دلائل اور پذیرائی سے اپنی محرومی کو اس لفظ کا اپنے تئیں بطور "پڑھی لکھی” گالی استعمال کرکے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں، خاص طور پہ سیاسی تنقید کے ضمن میں۔

Facebook Comments Box
CultPTIWhat is Cultعمران خانکلٹکلٹ کیا ہے
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
نٹیہ شاستر اور فنونِ لطیفہ — اقدس ہاشمی
next post
اعلی تعلیمی اداروں کا جمود اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا المیہ — احمد رضا سلیم

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.