تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
پڑھنے کے لیے ۶ اچھی اردو کتابیں اور...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہتازہ ترینعلم و ادب

عشق میں مست فقیر: پاکستانی بارڈ – ایاز امیر —- محمد شہزاد

by دانش ڈیسک 02/11/2023
written by دانش ڈیسک 02/11/2023
249

چھ برس قبل ایاز امیر نے انگریزی کالم لکھنا چھوڑا تو پیچھے عرفان حسین، جاوید نقوی اور فقیر اعجاز الدین بچے۔ اگر ایاز، نقوی اور فقیر صاحب کی تحریر میں شیکسپیر اور جین آسٹن نظر آتے تو عرفان کی تحریر میں چارلس ڈکنز دکھائی دیتا۔ یعنی راگ بماقبلہ ٹھمری! بھئی دنیا دو لوگوں کو ہی فالو کرتی ہے گائیکی میں۔ استاد امیر خان اور استاد بڑے غلام علی خان۔ امیر خان کو راگ بڑے غلام علی کو ٹھمری میں! افسوس عرفان نہیں رہے! بھارت والے ایاز کا موازنہ ایم جے اکبر سے کرتے۔ بنتا بھی ہے۔ دونوں اعلی انگریزی لکھتے ہیں عمدہ مشروب پیتے ہیں، ہر خوبصورت بدصورت عورت سےعشق جھاڑتے ہیں!

شیکسپیر جب پہلی بار کالج میں پڑھا تو میکبتھ کے پہلے سین میں ہی اس کا عاشق ہو گیا۔ ایاز کا پہلا کالم ڈان میں پڑھا اور انکی انگریزی کی سحر میں ایسا گرفتار ہوا کہ آج تک نکل ہی نہ سکا۔ تیس برس سے ایک جملہ ان کی طرح لکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ نہیں لکھا جاتا۔۔۔ اور لکھا جائے گا بھی نہیں!

2000 میں ان کے کسی کالم میں شیکسپیر کے جولیس سیزر کا ذکر تھا۔ ایک ڈائیلاگ مجھے سمجھ نہ آیا۔ اسوقت انٹرنیٹ کا ابتدائی دور تھا۔ مصنوعی ذہانت کا دور دور تک نام و نشان نہ تھا۔ انہیں ای میل لکھی۔ فون آیا۔ بہت آسانی سے مشکل چیز کی وضاحت کر دی۔ اور ساتھ ہی شیکسپیر اور ٹالسٹائی کی بہت سی چیزیں تجویز کیں جو ابھی تک پڑھ رہا ہوں۔ میں نے تو اسی دن انہیں اپنا استاد مان لیا۔ سچ بات ہے ان کے کالم پڑھ کر بہت سیکھا۔

ایاز ڈان کے اداریے بھی لکھا کرتے تھے۔ اداریے میں نام تو ہوتا نہیں۔ لیکن پڑھنے والے انداز کی بدولت انہیں پہچان لیتے۔ ورشہ بھوسلے (آشا بھوسلے کی بیٹی جس نے خود کشی کر لی) کی انگریزی انہیں پسند ہے۔ آمنہ حق کے فرائیڈے ٹائمز والے کالم انجوائے کیا کرتے تھے۔

ایک دفعہ سوال اٹھا، فائننشل سیکورٹی کتنا پیسہ ہو سکتی ہے۔ اس پر انہوں نے اپنے والد محترم چوہدری امیر خان صاحب کا دلچسپ واقع سنایا۔ مڈ ففٹیز کا دور تھا۔ سہگل برادران اور چوہدری صاحب محو گفتگو تھے۔ سہگل صاحب کہنے لگے کہ اپنا گھر ہو، دس پندرہ لاکھ بینک بیلنس ہو اور دس پندرہ ہزار منتھلی انکم ہو تو بندہ فائنینشلی سٹرانگ! چوہدری صاحب نے فرمایا ہمارے گاؤں میں رات کا کھانا کھایا ہو، جیب میں دو روپے ہوں۔ بس کافی ہے۔

ایاز کے گاؤں جائیے۔ لوگ بتائینگے انکی خدمات۔ 2000 میں چکوال سے بھگوال لوگ بسوں کے ذریعے خط و کتابت کیا کرتے تھے۔ فون ایاز نے لگوائے۔ لوگوں کی داد رسی کے لیے یہ ہر وقت موجود۔ کبھی اسلام آباد رہائش نہ رکھی۔ چکوال یا بھگوال رہتے۔ سادہ درویشانہ زندگی۔ 2000 تک کرولا 82 میں سفر کرتے رہے۔ کلیجی رنگ کی تھی۔ 2002 میں انہوں نے سوزوکی بلینو قسطوں پر لی۔ بتایا کہ ڈان کے کالم سے اس کی قسط جاتی ہے۔

جرات اظہار دیکھیے۔ نون لیگ کے ممبر اور کالم میں نواز شریف شہباز شریف کے بخیے ادھیڑتے۔ 2002 میں مداحوں میں گھرے ہوئے تھے۔ کسی نے پوچھا مشرف کا کیا انجام ہو گا۔ بولے پاکستان رہ نہیں سکے گا! ہوا نا ایسا؟

بھارتی میڈیا سے یہ دور رہتے۔ کہتے میں پاکستانی ہوں اپنی اسٹیبلشمنٹ کو اپنے کالم میں جو چاہے کہوں۔ تم سے ایسی باتیں نہیں کرونگا! موجودہ حالات سے یہ بھی نالاں ہیں۔ ان کا آپٹیمزم قریب ختم ہو چکا ہے۔ مایوسی اور ناسٹیلجیا ان کے کالم میں سرایت کر چکی ہے۔ اگر دوبارہ انگریزی میں لکھنا شروع کریں تو ہم اسی مایوسی اور یاد ماضی کا بھرپور مزہ لے سکتے ہیں۔ بدقسمتی، اردو میں لکھتے ہیں۔ انکا دماغ جملے کی ترکیب اور ساخت انگریزی میں بناتا ہے جسے انہیں اردو کے قالب میں خود ڈھالنا پڑھتا ہے۔ اصلی حسن دفن ہو جاتا ہے۔ سیدھی سیدھی بات ہم تک پہنچ جاتی ہے۔ غالب اور شیکسپیر دماغ لڑائے بغیر، شرح دیکھے بغیر سمجھ آ جائے تو وہ محض ‘کلام کامران خان’ ہی ہو سکتا ہے۔

سب ہی یہ کہتے ہیں ایاز کا کالم کوئی انفارمیشن لینے کے لیے نہیں بلکہ زبان کے چسکے کے لیے پڑھتے ہیں۔ ایاز کی انگریزی جب بہت مس کرتا ہوں تو پرانے کالم پڑھنا شروع کر دیتا ہوں۔ ستر کی دہائی میں لکھے گئے انکے ویو پوائنٹ والے کالمز۔ ۔ اللہ بھلا کرے حارث خلیق کا۔ ۔ کیا کمال کی کاٹ تھی۔ انہیں آہستہ آہستہ دوبارہ ٹائپ کر کے اپنی ویب سائٹ پر لگا رہا ہوں۔

خودنمائشی ایاز میں ہے ہی نہیں۔ کوئی شہرت کا شوق نہیں۔ کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ نہیں۔ لوگ پھکڑ اور بکواس ترین کالم (چھیتھڑوں جیسے اخبارات میں چپھے ہوئے) کتابی شکل میں پیسے بھر کے مارکیٹ میں لے آتے ہیں۔ پھر ادیب بن جاتے ہیں۔ اور ہر ادبی میلہ مویشیاں میں بطور سپیکر سٹیج پر نمودار ہو جاتے ہیں۔ کئی بار مشورہ دیا کہ چیدہ چیدہ کالمز کا مجموعہ کتابی شکل میں لے آئیں۔ بہت زور دیا تو تنگ آ کر امینہ سید (سابقہ ہیڈ، او یو پی) کو فون لگایا۔ امینہ نے کہا ہم ایسی کتابیں نہیں چھاپتے۔ ایاز نے یاد دلایا کہ آپ نے برنی صاحب (آوٹ لک) کے اداریوں کو کتابی شکل میں چھاپا تھا۔ امینہ نہ کہا ہاں ان کے مرنے کے بعد! لیکن میری دلی خواہش ہے۔ ۔ ۔ مرنے سے پہلے کم از کم ایک انگریزی کالم، ایاز کا، آج کے حالات پر پڑھ لوں! سچ بات تو یہ ہے کہ ایاز نے کالمز نہیں ادب لکھا ہے۔ ادبی انداز میں تاریخ لکھی ہے۔ ۔ انگریزی میں۔ شیکسپیر کی ہینریڈ ایک طرف اور ایاز کے کالم دوسری طرف۔

تم نہیں جانتے اب تک یہ تمہارے انداز
وہ مرے دل میں سمائے ہیں کہ جی جانتا ہے

Facebook Comments Box
ایاز امیرسیاست
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ایڈورڈسعید: فلسطین کی آواز —– ڈاکٹر امتیازعبدالقادر
next post
ہر فرعونے را موسی: سرمد صہبائی کا "مرگ نامہ” — محمد شہزاد

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.