تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
علم و ادبمزاح

 آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

by دانش ڈیسک 20/09/2023
written by دانش ڈیسک 20/09/2023
388

وہ مسخرائے اور بولے
آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں
جب سے آر سی مصحف ہوا ہے روئے جا رہی ہیں
اظہر عزمی

کہتے ہیں بے Loss دوستی کو زمانے گزر گئے مگر ہمارے دوست باری ایسے نہیں۔ سب کی باری باری، باری لگتے ہیں۔ لفظ میں ایک دو حروف آگے پیچھے کر کے دوستی کا اگلا پچھلا حساب کر دیتے ہیں۔ طبیعت میں عجیب سا اجاڑ اور گنوار پن ہے۔ لہجہ کرخت اور بات سخت ہے مگر بات دل کو لگتی اور کبھی بہت چھبتی ہے۔ اگر آپ ہڑ ہڑ کا مربہ کھاتے ہیں تو آدھے گھنٹے تک دماغی گڑبڑ نہ ہونے کی ضمانت، میں دے سکتا ہو۔ جس کی حجامت پر اتر آئیں، کھڑے کھڑے گنجا کرکے گنجینہ اوصاف بنا دیں۔ دوستوں میں "حجام الحاجمین” کہے جاتے ہیں۔

شادی سے پہلے بیوی کو دور سے دیکھنا تو دور کی بات کبھی کانوں کان بات بھی نہ یو ہائی۔ سمجھ لیں کہ باری صاحب کی اہلیہ سے شادی سے پہلے ہی سے بات چیت بند تھی۔ شادی کے بعد بھی گفتگو کسٹمر اور ویٹر والی ہوتی ہے۔ گھر بھی ہوٹل لگتا ہے۔ روزانہ کے لگے بندھے جملے ہیں، پوچھتے ہیں کیا پکایا ہے؟ اگر کھانا اچھا نہ لگے اور پوچھ لیں کہ یہ کیا پکایا ہے تو بیوی ساس کی طرف اشارہ کر کے کہتی ہیں کاؤنٹر پر جا کر بات کریں۔

بتاتے ہیں کہ رخصتی کے وقت اہلیہ اس زور و شور سے روئیں کہ ٹینٹ سر پر اٹھا لیا۔ کسی نے پوچھا: ہوا کیا بھائی؟ میں نے کہا: بھائی جب سے آر سی مصحف کی رسم ہوئی ہے، روئے جا رہی ہیں۔ دوست نے پوچھا: شادی سے پہلے تصویر کیوں نہ دکھا دی۔ بولے : اماں نے میری تصویر بھیجی تھی لیکن ان کے اماں باوا نے نہ دکھائی۔ کہنے لگے نکاح کے بعد خود ہی دیکھ لے گی۔ دیکھا تو رونے لگی لیکن صاحب داد دینی پڑے گی پھر کبھی خود نہ روئی۔ ہمارے آنسوؤں کے بینک بیلنس پر میرج اکاؤنٹ چل رہا ہے۔ جب بھی کہتا ہوں کبھی کبھی تم بھی کچھ حصہ ڈال دیا کرو۔ مردوں کے آنسووں سے گھر تھوڑی چلتا ہے۔ تو مسکرا کر کہتی ہیں، ہماری اماں کہتی ہیں عورتوں کا رونا موت میت پر ہی اچھا لگتا ہے۔

باری صاحب بتاتے ہیں۔ شادی کے بعد ولیمے کی تصویر اماں نے فریم کروا کے ہمارے بیڈ روم میں لگا دی۔ بیوی نے دوسرے دن ہی اس کا شیشہ توڑ کر تصویر بیڈ کے نیچے چھپا دی۔ میں نے کہا: یہ کیا کیا ؟ بولیں: سہیلیاں ملنے آتے ہیں آپ کا پوچھتی ہیں۔
کچھ تو رہنے دو زمانے سے چھپانے کے لیے۔

باری صاحب کا خیال ہے شادی کیمسٹری، ہسٹری، فزکس اور پرفارمنگ آرٹ کا مجنونانہ یے۔ میں نے کہا یہ تو سائنس، کامرس اور آرٹ کا ملغوبہ ہے۔ بولے: آپ کے خیال میں شادی کوئی بچوں کا کھیل ہے۔ مجھے شرارت سوجھی۔ شادی بچے ہونے کا کھیل ہے۔ گویا ہوئے : بیوی سے کیمسٹری ملے گے تو ایک اچھی ہسٹری بنے گی۔ کبھی مالیکیولیا سنا ہے۔ میں نے کہا کہ مالیخولیا سنا ہے۔ بولے بھائی یہ عشق کے دنوں میں ہوتا ہے۔ شادی کے بعد مالیکیولیا ہوتا ہے۔ میں سٹپٹا گیا، بولے: شادی کو کیمسٹری میں مالیکیول کہتے ہیں۔ ایک مالیکیول میں دو یا دو سے زیادہ ایٹم ہوتے ہیں۔ میں تو دو ایٹم ہی لیتا ہوں۔ ان کے کیمیائی طور پر جڑنے سے ایک نئی چیز وجود میں آتی ہے۔

فزکس کا معاملہ یہ ہے کہ کبھی بیوی سے فزیکل مت ہونا۔ میرا مطلب ہے دستی لڑائی جھگڑا۔ یر عمل کا ایک مساوی اور مخالف رد عمل ہوتا ہے۔ نیوٹن نے دیا یہ فارمولا۔ چھتیس باتیں مشہور ہیں۔ اصل کہانی یہ ہے کہ اس کا بیوی سے چھتیس کا آنکڑا تھا۔ وہ کہتی تھی جب کچھ کرنا نہیں تو سوچتے کیا رہتے ہو۔ ایک دن اس کی بس ہو گئی۔ کچھ سوچا اور بیوی کے ایک برتن دے مارا۔ جواب میں بیوی نے بغیر سوچے نیوٹن کے ٹنا ٹن کر دیا اور بولی: اچھا تو تم اتنے دن سے یہ سوچ رہے تھے۔ اس میں سوچنے والی کیا بات تھی۔ بس وہیں اس کے ذہن میں فارمولا آگیا۔ میں نے کہا پرفارمنگ آرٹ کا کیا لینا دینا ہے۔ بولے: شوہر سے اگر پرفارمنس نکال دو تو پھر وہ شوہر کہاں کا ہوا۔

باری صاحب کے ہاں آج کل شعر و شاعری کی باری لگی ہے۔ خود شعر بٹھانے کر اس فن کو اوج پستی پر بٹھانے میں لگے ہیں۔ اردو شاعری پر تازہ تازہ ایمان لائے ہیں اور پہلے شعر سے اس کی گواہی دی ہے۔

ایک دن تشریف آوری ہوئی تو لب کانوں کو چھوئے جا رہے تھے۔ میں نے کہا: اس دریدہ لبی اور کان چھوئی کی وجہ؟ بولے: مبارک ہو! میں اردو کی شوہراتی شاعر پر ایمان کامل لے آیا۔ ایک شعر نے دیوانہ کر دیا ہے۔ مجھے شرارت سوجھی۔ یہ جانتے ہوئے کہ باری صاحب تین مرتبہ "مجلس اولادگان” کے رکن رہ چکے ہیں اور عمر کی اس منزل میں ہیں کہ ابھی اس رکنیت میں برقراری کی بیقراری موجود ہے۔ کچھ سیڑھیاں اور چڑھ سکتے ہیں۔ یہ شعر سنا دیا:
عاشقی قید شریعت میں جب آ جاتی ہے
جلوہ کثرت اولاد دکھا جاتی ہے

بولے : نہیں بھائی، وہ ایک شاعر ہیں ناں جگر مراد آبادی، اب اپنا جگری ہے۔ کیا شعر کہہ گیا
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجیے
اک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے

بسں ایک تبدیلی کا خواہاں تھا۔ اگر جگر ڈوب کے بجائے تیر کے جانا کر دیتے تو زیادہ مزا آتا لیکن بہرحال انہوں نے حسب حال لکھا، ہم اسے حسب کمال کرنا چاہ رہے تھے۔ میں تو جب تیر کے دریا سے باہر نکلا تو شادی سر پر کھڑی تھی، کرنی پڑی اور یہ سمجھا کہ عشق اپنے منطقی انجام کو پہنچا لیکن لوگ کہتے ہیں آپ نے اسے مطلبی انجام تک پہنچا دیا۔
ایک بیوی ہے، چار بچے ہیں
عشق جھوٹا ہے لوگ سچے ہیں

ایک بات تمھیں بتا دوں ہر شوہر آدھا شاعر ہوتا ہے۔ وہ تو بیوی اسے ایسا مشقتی بناتی ہے کہ مرض دکھن سے جان چھوٹے تو مشق سخن پر آئے۔ بھائی میں یہ راز پا گیا۔ اب وہ وہ شعر بٹھاتا ہوں کہ اٹھتے بیٹھتے بیوی کی ناک بھوں چڑھی رہتی ہے۔ صبح پہلے شعر پر جھگڑا ہوا۔ بیوی کو اس کے گھر چھوڑا اور راستے میں دوسرا ہو گیا۔
میں نے کہا : شادی کے بعد صرف پہلا دوسرا تیسرا نہ کہا کریں، لوگ مبارکباد دینے لگتے ہیں۔ وہ میری سننے کے موڈ میں نہ تھے، بولے سنو۔ صبح نہار منہ کیا کہا:
یہ شادی نہیں آسان اتنا ہی سمجھ لیجیے
ایک پتلی گلی ہے اور بچ کے نکلنا ہے

بیوی کے تیور چڑھ گئے۔ خوب تو تڑاخ ہوئی۔ میں نے” تو” کہا اور اس نے "تڑاخ” پر انتہا کردی۔ میں نے کہا: بہت ہو گئی۔ تم سدھرو گی نہیں، میں بدلوں گا نہیں۔ اسے اس کے کے گھر چھوڑا اور تمہارے پاس چلا آیا۔ راستے میں دوسرا ہو گیا۔
یہ شادی نہیں آسان اتنا ہی سمجھ لیجیے
ہو بیوی سے چخ چخ گھر چھوڑ کے آنا ہے

میں نے کہا : جس تواتر اور تفاخر سے آمد ہو رہی ہے، آپ تو پورا دیوان مرکب کر دیں گے۔
بولے ادب میں میرا وہ مقام ہوگا کہ تاریخ رشک کرے گی۔ پہلا مصرعہ نہ بدلے گا۔ تخلیقات کی تمام تکلیفات، دوسرے مصرعے میں زبان دراز ہوں گی۔ کلام میں تصنع نام کو نہیں ہر مصرعہ میری تواضع کی کفگیر ہے۔
جو دل پہ گزرتی ہے ” ایڈریس ” کرتے رہیں گے

میں نے کہا : روز کتنے کر لیا کریں گے ؟
بولے: یہ تو بیوی پر ہے۔ میں تو رد عمل کا شوہر شاعر ہوں۔ جتنا ظلم و ستم بڑھے گا، اتنا ذہن و قلم چلے گا۔
میں نے بھی تفریح میں گرہ لگا دی :
یہ شادی نہیں آسان اتنا ہی سمجھ لیجیے
ایک راکھ کا دریا ہے اور خاک اڑانا ہے

باری صاحب پھڑک اٹھے۔ یار تم نے کیا مضمون باندھا ہے۔ بیوی کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔ کیا خاک اڑائی ہے۔

میں نے کہا : باری صاحب آپ ے جو خاک اڑائی اور ڈالی یے۔ اس کے آگے یہ معمولی سی دھول ہے۔ آپ سر بسر خاک بسر شاعر ہیں۔ خیال آفرینی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ غالب نے کہا تھا:
آتے ہیں غیب سے یہ مضامیں خیال میں

مسخرائے اور بولے :
آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں

Facebook Comments Box
اردو مزاحاظہر عزمی
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
از منہ وسطی میں نظریہِ تصور The Wake of Imagination ۔۔ رچرڈ کیئرنی-ترجمہ: ناصر فاروق
next post
ضیا جالندھری کی ایک اہم نظم —- محمد حمید شاہد

Related Posts

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی افسانہ نگاری

11/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.