تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Editor's Picksتراجمعلم و ادبعلمیکالملسانیات

ترجمہ کیسے کیا جائے؟ —— ڈاکٹر محمد زوہیب حنیف

by دانش ڈیسک 24/06/2023
written by دانش ڈیسک 24/06/2023
886

ترجمہ ایک ایسا فن ہے کہ جس کے ذریعے سے کسی قوم کی تاریخ، رسم و رواج، اس کی ثقافت، اس کا اندازِ بیان، اس قوم کی زبان میں ادا کیے گئے محاورات و ضرب الامثال اورتشبیہات و استعارات کے بارے میں علم ہوتاہے۔ کہا یہ جاتاہے کہ اگر ترجمہ کا فن نہیں ہوتا تو دنیا گونگوں کی بستی ہوتی۔ کسی قوم کی زبان  کوجاننے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اس قوم سے تجارتی، سفارتی اور ثقافتی تعلقات اُستوار کرنےمیں مدد ملتی ہے۔ سابقہ الہامی مذاہب کے بارے میں ہمیں اب تک جتنی بھی معلومات ملی ہیں، وہ سب ترجمے کی صورت میں ہی ملی ہیں۔ یہاں تک کہ رسولِ عربیﷺ نے جو دین ’قرآن ِ مجید‘ کی صورت میں دیاتھا وہ اب ہمارے پاس اردو اور دوسری زبانوں میں ترجمے کے ساتھ موجود ہے۔ سوال یہ ہے کہ ترجمہ کیسے کیا جائے؟ وہ کون سے اصول ہیں جو ایک ’مترجم‘ کےلیے اہم ہیں؟ یہاں ترجمے کے فن کے حوالے سے چند علمی مباحث سپردِ قرطاس کیے جاتے ہیں۔

ترجمہ کی تعریف:

ترجمہ کی تعریفات اہلِ علم نے ایک سے زائد کی ہیں۔ لیکن ان تمام تعریفات کا لبِ لبا ب یہ ہے کہ ’ایک کلام کا مطلوب و مقصود اپنی زبان میں وضاحت کے ساتھ بیان کرنے کو ترجمہ کہتے ہیں۔ ‘

اقسامِ ترجمہ:

ترجمے کی اقسام اہل ِ علم نے مختلف بیان کی ہیں،جن میں ’لفظی‘، ’ادبی‘، ’تفسیری اور ’صحافتی یا آزاد ‘ ترجمے شامل ہیں۔

لفظی ترجمہ: کلام کو ایک زبان سے دوسری زبان میں لفظ بہ لفظ منتقل کرنے کو ’لفظی ترجمہ‘ کہتے ہیں۔ اس ترجمہ سے اگر چہ فائدہ یہ ہوتا ہے کہ مصنف کا مدعا پورا ہوجاتاہے، لیکن وہ اِسپِرِٹ (spirit) باقی نہیں رہتی جو مصنف چاہتا ہے۔ تاریخ کے مطالعے سے معلوم ہوتاہے کہ ابتدا میں ’لفظی ترجمے‘ پر ہی انحصار کیا جاتا تھا۔

ادبی ترجمہ : ادبی ترجمہ اصل میں وہ ترجمہ ہوتاہے کہ جس میں محاورات، تشبیہات و تمثیلات وغیرہ کا اس طرح استعمال کیا جائے کہ ادبی رنگ غالب آجائے۔

تفسیری ترجمہ : اس میں کسی تصنیف، اقتباس یا پیراگرا ف کا ترجمہ وضاحت کے ساتھ کیا جاتاہے۔ اس میں ایک قاری ترجمہ کو وضاحت کے ساتھ پڑھ رہا ہوتا ہے۔ مترجم ترجمہ کرتے وقت یہ خیال رکھتا ہے کہ اصل کی وضاحت ہوجائے لیکن اصل میں تبدیلی نہ کی جائے۔

صحافتی یا آزاد ترجمہ : اہلِ علم اسے ’کھلا ترجمہ‘ بھی کہتے ہیں۔ یہ ترجمہ سب سے آسان اور سب سے زیادہ نظر بھی آئے گا۔ اس میں لفظی پابندی نہیں ہوتی۔ اس میں اصل میں ’مفہوم ‘ کی صورت میں (نفسِ مضمون نہ ٹوٹتے ہوئے ) ترجمانی ہورہی ہوتی ہے۔ اس میں ہوتا یہ ہے کہ مترجم کسی اقتباس کو سمجھ کر اس کا سیدھا سیدھا مفہوم ادا کردیتا ہے۔ بازاروں میں زیادہ تر تراجم ’صحافتی ترجمے‘ کی قسم میں آتے ہیں۔

ترجمہ کے مقاصد: ترجمے کے کئی مقاصد ہیں جن میں سے چند یہ ہیں :

  • ترجمہ کے ذریعے کسی قوم کے بارے میں بنیادی معلومات ملتی ہے۔
  • ترجمہ کے ذریعے کسی قوم کی تہذیب و ثقات سے آگاہی حاصل ہوتی ہے۔
  • ترجمہ کے ذریعے کسی قوم کے’ ادبی لٹریچر‘کے بارے میں آگاہی حاصل ہوتی ہے۔

ترجمے میں اصطلاحات کا استعمال : ترجمہ کرتے وقت ایک ’مترجم‘ سب سے زیادہ چیلنج اس وقت محسوس کرتا ہے جب اس کے سامنے کوئی اصطلاح آجاتی ہے۔ اس کے لیے اگر اپنی زبان میں اس ’اصطلاح‘ کا ترجمہ’ اصطلاح‘ کی صورت میں ہی موجود ہو توآسانی مل جاتی ہے۔ مثال کے طور اصطلاح ’صلوٰۃ‘ جس کا ترجمہ فارسی زبان میں ’نماز‘ کی صورت میں ہوگیا ہے۔ دونوں کا مفہوم ایک جیسا ہے، یعنی مخصوص طریقۂ عبادت۔ لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتاہے کہ اس اصطلاح کا ترجمہ اپنی زبان میں ممکن نہیں ہوتا تو اس صورت میں مترجم یا تو اس لفظ کو اپنی زبان میں لکھ لیتا ہے اور قوسین میں اس کی وضاحت کردیتا ہے یا پھر صرف اس اصطلاح کی وضاحت کردیتا ہے۔

شرائطِ ترجمہ :

  • مترجم کو ترجمے کرتے وقت سب سے پہلے دل چسپی اورلگن ہو۔
  • ترجمے کے فن کو اپنانے کے لیے مسلسل مشق کرتا ہو۔
  • مترجم کو اس زبان پر مکمل عبور حاصل ہو۔ ساتھ ہی اس زبان کی تاریخ، اس میں استعمال ہونے والی اصطلاحات، تشبیہات و استعارات وغیرہ کے بارے میں جانتا ہو۔
  • اپنی زبان پر بھی مکمل عبور حاصل ہو،یعنی کہ زبان میں جو تراکیب استعمال ہوتی ہیں، انھیں ان کی مخصوص جگہ پر استعمال کی قدرت رکھتا ہو۔
  • ترجمہ کرتے وقت دونوں زبانوں (یعنی اصل اور اپنی زبان) کی ’ابتدائی‘ لغات کا موجود ہونا ضرور ی ہے، تاکہ لفظ کی اصل حقیت یعنی اس کے ’مادے root word‘ تک پہنچا جاسکے۔ جیسے انگریزی سے اردو ترجمہ کیا جارہا ہے تو ’آکسفورڈ oxford ‘ اور ’فرہنگِ آصفیہ‘ اور’ قومی انگریزی اردو لغت (مقتدرہ قومی زبان، اسلام آباد نے پہلی بار 1992 میں شائع کیا تھا)‘ کا موجود ہونا ضرور ی ہو۔
  • جس موضوع کا ترجمہ کر رہا ہو اس موضوع سے متعلق بھی معلومات حاصل ہوں، ورنہ اس موضوع کا صرف ترجمہ کرنے سے حق ادا نہیں ہوگا۔
  • ترجمہ کرنے سے قبل دیا گیا موضوع ایک بار اچھی طرح پڑھ لیا جائے تاکہ یہ سمجھ آجائے کہ مصنف کہنا کیا چاہ رہا ہے۔

حرفِ آخر :

یہ سچ ہے کہ کسی زبان کا مدعا و مقصود، اپنی زبان میں بیان کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ماہرِ لسانیات جب ترجمہ کرتے ہیں تووہ  اصل میں ترجمانی کرتے ہیں۔ اصل کو بیان کرنا مشکل ضرور ہوتا ہے، لیکن اس فن پر جو طاق رکھتا ہے وہ شوق انہماک سے اپنی ذمہ داری نہ صرف پوری کرتا ہے بلکہ ایک قاری کے لیے آسانیاں بھی فراہم کرتاہے۔

کتابیات

۱۔ ترجمہ اور روایت اور فن،از، نثار احمد قریشی،نظرِ ثانی محمد شریف گنجاہی،مقتدرہ قومی زبان اسلام آباد،سن اشاعت ۱۹۸۵ء

۲۔مقالاتِ شبلی، جلد ششم، ص، مرتبہ مولوی مسعود علی، اعظم گڑھ،دار المصنفین، ۱۹۳۶ء۔

۳۔ ترجمہ کا فن اور روایت، ڈاکٹر رئیس قمر ،تاج پبلشنگ ہاؤس،مٹیا محل، جامع مسجد، دہلی، بار اول،جون ۱۹۷۶ء۔

Facebook Comments Box
How to translateKinds of TranslationThe Glorious Quran: Text and TranslationtranslationTranslation from English to Urduآزاد ترجمہادبی ترجمہاردو ترجمہ کاریبامحاورہ ترجمہتراجمترجمہ کاریترجمہ کی اقسامتفسیری ترجمہصحافتی ترجمہلفظی ترجمہمترجم
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
عُمرِمنفی، حیاتِ جاوداں اور چشمِ بینا — مجیب الحق حقّی
next post
فیمینسٹوں کا فکری تالہ —– علی عبداللہ

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.