تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
سماجیسیاسیکالم

پاکستان کے قیام کے مقاصد اور ان کا نگہبان کون؟ —- نعمان علی خان

by دانش ڈیسک 18/04/2022
written by دانش ڈیسک 18/04/2022
262

گزشتہ دس پندرہ سال سے مقتدرہ اور اس کے ادارے آپسی کھینچا تانی ہی میں الجھے ہوئے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اس ملک کے قیام کا مقصد فقط یہی تھا کہ یہاں عالمی اور مقامی ایجنڈوں کے مطابق کائنات کے ذہین ترین طاقتور لوگ شطرنج کے اس کھیل میں چالیں چلنے کی پریکٹس کریں اور ایک دوسرے پر سبقت کی اپنی مہارت کا مظاہرہ کرکے اس بیمار کھیل سے مسرت کشید کرتے رہیں۔ محسوس ہوتا ہے کہ اس سادیت پسند طبقے کو اس ملک کے قیام کے اغراض و مقاصد سے کوئی دلچسپی ہی نہیں۔

لیکن سب سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس ملک کے تقریباً تمام ہی دانشور اسی بیہودہ کھیل کی نوع بہ نوع چالوں کے سحر میں گرفتار ہیں اور اسی غلاظت میں سے ہی اپنی روحانی غذا کشید کرنے میں جتے ہوئے ہیں۔

کہیں سے کوئی ایک آواز بھی اس صدا کے ساتھ سننے کو نہیں مل رہی کہ آج پاکستان کے کتنے شہری غربت کی لکیر سے بھی کہیں نیچے دھکیل دئیے گئے ہیں۔ کتنی خواتین محض نارمل ڈیلیوری کے عمل میں ہی چل بسیں۔ کتنے شیر خوار صرف گندا پانی پینے کے نتیجے میں اسہال کی بنا پر پانچویں "سالگرہ” سے پہلے ہی دنیا سے چلے گئے۔ کتنے طلبا کا نام سکول سے صرف اس بناپر خارج ہوگیا کہ وہ مزید فیس ادا نہیں کرسکتے تھے۔ کتنے والدین کو ڈیپریشن کا علاج نہ ملنے کی وجہ سے مکمل پاگل قرار دے دئیے گئے۔ کتنے شہری معمولی قانونی امداد نہ ملنے کی وجہ سے جیل بھیج دئیے گئے، وہ اصلی جیل کہ جہاں مقتدرہ کے سیاسی قیدیوں کو رکھنے کی کسی میں جرات نہیں ہوتی۔ کتنے عام قیدیوں کو جیل کی چند دن کی زندگی نے ان جرائم میں بھی ماہر کردیاکہ جن کا تصور آذاد شہری کی حیثیت سے ان کے وہم وگمان میں بھی نہیں۔ کتنے شہری تھانوں، کچہریوں میں برباد ہوگئے۔ کتنے شہری آئی ایم ایف کے بجلی پانی اور بنیادی ضروریات پر ٹیکس ہی کی ادائیگی کی وجہ سے اپنی فیملی کے دوا، تعلیم، کھلونوں، سفر، راحت و آرام تفریح اور پردہ پوشی و شرافت کو ہی ختم کرنے پر مجبور ہوگئے۔ کتنے شہری معاشی فرسٹریشن کی وجہ سے اپنی اعلیٰ سماجی اقدار؛ محلے داری، باہمی تعاون، مدد، سچائی، فراست، شرافت، برد باری، اعلیٰ ظرفی، لوک رسم و رواج وغیرہ کو تج دینے اور جھوٹ دھوکہ دہی حق تلفی لڑائی جھگڑے ظلم و زیادتی میں لت پت ہوگئے۔

محب وطن اہل فکر کو یہ بات یاد رکھنا چاہئیے کہ اس ملک کے ساتھ ہر طرح کی بددماغ اور مغرور سیاست کا تجربہ یہاں کی مقتدرہ کرچکی ہے اور ان تجربوں کے تباہ کن نتائج سے بھی اس قوم کودوچار کرچکی ہے۔ ان تمام بے بصیرت تجربات میں اس ملک کے دانشوروں کو صرف یہ رول دیا جاتا رہا ہے کہ وہ ان تجربات کے کسی ایک پہلو کی حمایت یا مخالفت میں بیانئیے تراشیں اور انہیں فکری جواز فراہم کرتے رہیں۔ دنیا کی کسی بھی مہذب قوم کے دانشوروں نے، مقتدرہ کی آپسی نورا کشتی میں خود کو اتنے مجہول طریقے سے استعمال نہیں ہونے دیا جیسا کہ یہاں ہوا ہے۔ لیکن افسوس کہ کسی کو کوئی شرمساری نہیں۔ کوئی پچھتاوا نہیں۔

دنیا میں مہذب ریاستوں کی سیاسی تہذیب کے عمل کی قیادت، وہاں کے بابصیرت معلموں، مفکروں اور نظریاتی دانشوروں نے کی ہے، وہاں کی سیکیورٹی کے اداروں اور اشرافیہ کی وقتی ضرورتوں نے نہیں کی۔ لیکن یہاں تو آوے کا آوا ہی بگاڑ دیا گیا ہے۔ لگتا ہے کہ ہماری قومی دانش کا سارا ڈھانچہ ہی ان لوگوں کے ہاتھ میں ہماری انٹیلیجنسیا نے دے دیا ہے کہ قوم کی فکر سازی جن کاکام ہی نہیں۔ ایوب خان سے لے کر عمران خان اور شہباز شریف تک، ان اہل اقتدار میں سے ہے کوئی ایسا عظیم، نابغہ اور وژنری جس کے چرنوں میں ہماری انٹیلیجنسیا کو واقعی اپنی خداداد قومی فکر کو قربان کردینا چاہئیے تھا؟ اپنی عقل کو خبط کردینا چاہئیے تھا؟ خود کو ان کے تباہ کن انانیت اور خود غرضی کےکھیل کا حصہ بنادینا چاہئیے تھا؟

ہمارے دانشوروں میں سے جن جن کا بھی یہ دعویٰ ہے کہ وہ قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں، اس ملک کو مہذب قوموں میں شامل کرنا چاہتے ہیں، یہاں اقبال اور قاید کے تصور پاکستان کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں اور اس ملک کی سیکیورٹی، تحفظ اور آئین، ریاست اور عوام کی فلاح کو فوقیت دیتے ہیں تو انہیں خود کو مقتدرہ کے سات دہائیوں سے جاری اس بدشکل کھیل اور اس کے ڈکٹیٹس سے خود کو نکالنا ہوگا۔ انہیں مقتدرہ کو بار بار یہ یاد دلانا ہوگا کہ ان کے بے حس ایجنڈوں نے اس ملک کی ترقی کو بار بار فیل کیا ہے۔ مہذب قوموں کے درمیان اس قوم کو لافنگ سٹاک بنادیا ہے۔ اس قوم کے ایک ایک شخص کو ناتواں، بے عزت، بیمارولاچار کردیا ہے۔ اس قوم کو مقروض اور کمزور کردیا ہے۔

دانشوروں کو مقتدرہ کے بدنیت لائحہ عمل سے خود کو علیحدہ کرناہوگا اور اعلان کرناہوگا کہ اب اس ملک کے قیام کے اغراض و مقاصد کی تکمیل کیلئے، یہاں عوام اور ریاست کے حق میں اور آئین کی پاسداری کیلیئے فکری ایجنڈا اس ملک کی انٹیلیجنسیا دےگی اور باقی تمام اداروں کو اس انٹیلیجنسیا کی بتائے ہوئے نظریاتی "کی۔پرفارمنس۔انڈیکیٹرز” کے مطابق چلنا ہوگا۔ یہاں قومی دانش کی تشکیل یہاں کی انٹیلیجنسیا کرے گی۔ یہاں ساری مقتدرہ کو اس ملک کی اجتماعی دانش کے ڈکٹیٹس کو فالو کرنا ہوگا۔

یہ قومی ایمرجنسی کی صورتحال ہے اور اس کا ذمہ دار یہاں قومی سطح پر حکمت و بصیرت کا مسلسل جاری فقدان ہے۔ یہ بات اب ایک اٹل حقیقت بن کر ظاہر ہوچکی ہے کہ اس ملک کی مقتدرہ اس ملک کو مہذب طریقے سے چلانے میں، اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اور قوم کو کسی طرح کا بہتر آئیڈیلزم دینے میں ناکام ہے۔ اب یہ امر ناگزیر ہوچکا ہے کہ بغیر کسی فنڈنگ اور "سپورٹ” کے، پاکستان دوست مفکرین اور دانشور خود کو یہاں کی مقتدرہ کے ہولناک بلنڈرز کی فکری کاسہ لیسی سے علیحدہ کریں۔ اس قوم کی نظریاتی پرورش، عوام کے حقوق اور اس قوم کے فکری دفاع کی ذمہ داری اپنے ہاتھ میں لیں۔ پورے ملک میں تھنک ٹینکس تشکیل دیں۔ پہلے سے موجود ادبی و فکری فورمز میں ہی برین سٹارمنگ پلیٹفارمز، نیشنل ایلڈرز آبزرویشن اینڈ ایڈوائس (NEOAD) گروپس اور ایک مکمل نظریہ پاکستان تھنک ٹینک باڈی تشکیل دیں۔ اس کام کیلیے سر سید کے طریقہ کار پر عمل کریں اور اپنے فنڈز، عوام سے چندہ لے کر جنریٹ کریں۔ ان تھنک ٹینکس کاکام ہی اس بات پر نظر رکھنا اور اس پر ریسرچ کرنا اور رپورٹس اور وائٹ پیپرز شائع کرنا ہوکہ:

یہ ملک کیسے چلایا جارہا ہے اور کیسے چلایا جانا چاہیئے؟
یہاں آئین پر عوام کے حق میں کس طرح عمل ہوناچاہئیے؟
پولیس اور انصاف کے اداروں کی ایفینشنسی کیوں اور کیسے بہتر ہوسکتی ہے؟

ان تھنک ٹینکس کے اپنے آڈیٹنگ فورمز ہوں جو ملک میں فائنانشل کرپشن کے خاتمے کیلئے قومی آڈٹ اداروں کی مدد کریں اور خود ان کی پرفارمینس پر نظر رکھیں۔ یہ نیشنل ایلڈرز آبزرویشن اینڈ ایڈوائس گروپس ان تمام قومی اہمیت کے ڈسپلینری امور پر سوال اٹھائیں جن میں سے کچھ سوالات مندرجہ ذیل ہیں اور جن کے بارے میں فی الحال دانشوروں سمیت پورا نظام خاموش ہے:

ملک کی لٹی ہوئی دولت کتنی ہے، کہاں کہاں پر چھپائی گئی ہے اور کب اور کیسے واپس آئے گی اور اب تک کیوں واپس نہیں آئی؟
سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیوں کیا گیا؟
کیا سٹیٹ بنک کو آئی ایم۔ایف کے ہاتھ میں دے دینے سے ہم نے دراصل پاکستان کو کسی بھی وقت دیوالیہ قرار دینے کی کنجی آئی ایم ایف اور دیگر عالمی طاقتوں کے ہاتھ میں نہیں دے دی؟
اگر ایسا ہوتا ہے تو ہماری مقتدرہ کیا اس ملک کے تمام گروی ایسٹس اوراداروں کو عالمی آربٹریٹرز کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟ اگر نہیں تو کیا منصوبہ بندی کی گئی ہے؟
آئی ایم۔ایف اور دوسرے عالمی اداروں سے جو قرض لیا گیا اس میں سے کتنا حصہ عوام کے آئینی فلاحی حقوق کی بحالی اور براہ راست قومی فلاح پر خرچ کیا گیا؟ گٹھ جوڑ کے ساتھ، اقتدار میں بیٹھی اشرافیہ اور ملک کے دولت مندوں پر پورا انکم ٹیکس لگانے کی بجائے، آئی ایم ایف پاکستان کے عام عوام پر ہی ٹیکس کیوں لگوانے میں دلچسپی رکھتا ہے؟
پاکستان کی اصل قومی آمدنی سے دو گنا زیادہ اخراجات کیوں ہیں؟
ملکی دفاع کے اخراجات نکال کر، اس ملک کو اس کی قومی آمدنی کے اندر رہتے ہوئے آخر کیوں نہیں چلایا جاسکتا؟
اگر نہیں چلا سکتے تو یہ مقتدرہ آخر اس قوم کی گردن پر کیوں سوار ہے؟
سمندر پار پاکستانیوں کے ریمیٹنسز کو قوم کے ترقیاتی کاموں، صنعتیں لگانے اور عوام کی فلاح پر خرچ کرنے کی بجائے آخر اسے بھی قومی بجٹ کے ہولناک خسارے کو پاٹنے پر کیوں خرچ کیا جاتا ہے؟

جب تک ہمارا محب وطن دانشور ایکٹولی اور پروایکٹولی ملک کی نظریاتی صورت گری کے عمل کو خود لیڈ نہیں کرے گا، اس ملک کے نظام کو تبدیل نہیں کیا جاسکے گا۔ اور اگر یہ نظام یونہی چلتا رہا تو یہاں ہر طرح کی مصیبتیں تو سر اٹھاتی رہیں گی لیکن اس ملک کے قیام کے اغراض و مقاصد کی تکمیل نہیں ہوسکے گی۔

Facebook Comments Box
featuredPakistanپاکستان، آئین، غریب کے حقوق
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
موٹیویشنل سپیکر کا خطاب (نثری نظم) — ڈاکٹر وحیدالرحمن خان
next post
چار آدمی، چار حقیقی درویشوں کادل پذیر تذکرہ —- نعیم الرحمٰن

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

کراچی سے حافظ نعیم الرحمٰن کے نام کھلا...

06/07/2025

30/03/2025

30/03/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.