تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

افغانستان سے فرار امریکی سلطنت کا خاتمہ ہے —- الیگزنڈر ڈوگن

by دانش ڈیسک 01/09/2021
written by دانش ڈیسک 01/09/2021
289

آج ہر آدمی بجا طور پر افغانستان کے بارے میں بات کررہا ہے۔ کالعدم طال-بان نے کابل پر قبضہ کر لیا ہےاور افغانستان کے تقریبا تمام علاقوں پرانہوں نے اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے۔ جس طرح امریکی افغانستان سے فرار ہوئے ہیں (امریکی جنہوں نے پہلے کابل میں اپنے سفارت خانے کے اندر خواجہ سراؤں اور بدکاروں کے اعزاز میں ہفتہ تقاریب منانے پر اپنی تمام تر کوششیں صرف کردی تھیں) اس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی تسلط اور لبرل نظریات کی بالادستی ختم ہوچکی ہے۔

اس صورت حال میں صرف یہ اہم نہیں ہے کہ امریکی بھاگ گئے ہیں بلکہ اس بات کی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے کہ وہ کس انداز سےبھاگے ہیں- امریکیوں نے اپنا سازوسامان چھوڑنے کے علاوہ اپنے وفادار ساتھیوں (جو کہ پکے ہوئےانگوروں کی طرح طیاروں سے گررہے تھے)کو بھی چھوڑ دیا۔

آج یہ پوری دنیا پر عیاں ہوچکا ہے کہ مغربی تہذیب ایک بیمارانہ تہذیب بن چکی ہے۔ یہ اب اخلاقی، فکری اور حکمت عملی کے اعتبار سے پاگل پن کا روپ دھار چکی ہے۔

امریکہ مزید اب حقیقت کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ وہ اب اپنی خود ساختہ کہانیوں پر یقین کرکے زندگی کیئے چلے جاتا ہے۔ مگر طال-بان کی موجودگی کے سبب حقیقت ان کا منہ چڑاتی ہے اور نرم خوئی سے امریکیوں کو کہتی ہے؛ دفع ہوجاو! اور امریکی قوس قزح کے جھنڈے اور فحش پوسٹر پکڑ کر بھاگتے ہیں، اڑتے ہیں، پف کرتے ہیں اور غائب ہو جاتے ہیں۔

جب یو ایس ایس آر نے افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلائیں تو دو قطبی (Bipolar )عالمی نظام منہدم ہو گیا۔ اس کے بعد جلد ہی سوویت ریاست کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ یقینا افغانستان اس کی وجہ نہیں تھا۔ لیکن درست طریقے سے جائزہ لینے پر سویت روس کے خاتمے سے ان قطبوں میں سے ایک کی حالت منعکس ہوتی تھی۔ اور وہ یہ کہ ان میں سے ایک شدید طور پر کمزور تھا اور جلد ہی وہ منظر سے غائب ہوگیا۔

آج ایک ملک یعنی امریکہ افغانستان سے سرکے بل بھاگا ہے۔ امریکہ آخری دم تک دعویٰ کرتا رہا کہ یو ایس ایس آر کے خاتمےاور وارسا پیکٹ تنظیم کے بعد یہ واحد عالمی قطب باقی بچا ہے۔ لیکن اب یہ اس قطب کااختتام ہے. ہوسکتا ہے کہ اس سے خود امریکہ کا بطور ملک خاتمہ نہ ہو اگرچہ اس کا بھی امکان ہے لیکن یہ فرار یک قطبی (Unipolar) دنیا,لبرل عالمگیریت اور نیٹو کے فوجی اڈوں کاLGBT اور لبرل نظریات کے ساتھ بیمارانہ اتحاد کا خاتمہ ہے – یہ اب یقینی بات ہے۔ دیکھا جائے تو ان کا پہلے ہی خاتمہ ہو چکا ہے۔

بہت سےلوگ امریکیوں کے کابل سے فرار ہونےکا موازنہ سیگون سے ان کے بھاگنے سےکرتے ہیں۔ لیکن کابل سے امریکہ کا فرار زیادہ سنجیدہ معاملہ ہے۔ ویت نام امریکہ کے لیے ایک خوفناک دھچکا تھا لیکن اس نے دو قطبی دنیا کا خاتمہ نہیں کیا تھا۔ افغانستان سے فرار امریکہ کا خاتمہ ہے۔ بہت سے لوگوں نے اس بارے میں پیش گوئی کی تھی اور وہ اسی کی توقع کررہے تھے۔ ایک طرح سے امریکہ کا افغانستان سے بھاگنا ناگزیر تھا۔ باوجود اس کے کہ یہ سب کچھ متوقع اور ناگزیر تھا تاہم، اس کے باوجود یہ امریکہ کے لیئے ایک جھٹکا ہے اور ایک حیران کن دلچسپ واقعہ ہے۔

امریکی ہوائی جہاز کے لینڈنگ گیئر سے گرنے والے بدقسمت افغانی، کوئی بھی اس کی پیش گوئی نہیں کرسکتا تھا۔ اب یہ عالمی سطح پر نیٹو، یورپین لبرل ازم، یوکرین اور دیگر امریکی شراکت داروں کی ذلت کی علامت ہے۔

لندن اور برسلز، زیلنسکی اور ساکاشولی، مایا سینڈو، اور ازوف بٹالین، جن پر روس میں پابندی عائد ہے، طیارے کے لینڈنگ گیئر سے گر گئے۔ روس میں پابندی کا شکار قیدی Navalny طیارے کے لینڈنگ گیئر سے گر گیا۔ جارج سوروس کی لاش، جس پر روس میں پابندی عائد ہے، نے افغانستان کی مصیبت زدہ سرزمین پر بلندی کی طرف پرواز کی اورسورج کی حدت سے جھلس گئی۔

اگست 2021 میں یک قطبی دنیا کا خاتمہ ہوگیا۔ یہ تھوڑا پہلے یا تھوڑا بعد میں ہوسکتا تھا۔ لیکن بالآخر ہوا یہ کہ انہوں نے ہم جنس پرست پریڈ کا انعقاد کیا اور بھاگ گئے۔ جو کچھ ہوا اس کی سنگینی مبالغے سے بھی بڑھ گئی ہے۔ یہ 9/11 نہیں ہے بلکہ یہ اس سے بہت زیادہ سنجیدہ معاملہ ہے۔

یہ بات قابل غور ہے کہ ایک انتہائی بنیاد پرست، سخت گیر، لبرل گلوبلسٹ، نظریہ باز فرانسیسی فلسفی اور پچھلے تین صدور کا مشیر برنارڈ ہنری لیوی(جس پر روس میں پابندی عائد ہے) جس کے ساتھ کچھ سال پہلے ایمسٹرڈیم میں "یونی پولر بمقابلہ ملٹی پولر” کے موضوع پر میری شدید بحث ہوئی تھی، اس نے افغانستان کا دورہ کیا اور پنجشیر گھاٹی میں افغان تاجکوں کے سی آئی اے کے حمایت یافتہ رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے سے ملاقات کی۔ لیوی نے اس سے طال-بان کے خلاف جنگ میں مغربی مدد کا وعدہ کیا۔

اس سے پہلے، اس نے اگست 2008 کے موقع پر روس کے ساتھ جنگ ​​میں ساکاشولی سے مغربی امداد کا وعدہ کیا تھا۔ اس نے مغرب سے وعدہ کیا تھا کہ وہ بغداد، دمشق، تہران اور انقرہ کے خلاف جنگ میں کردوں کی مدد کرے گا۔ اس نے اسد کے خلاف جنگ میں شامی دہشت گردوں کی مدد کرنے کا وعدہ کیاتھا۔ اس نے یوکرائنی نو نازیوں سے کریمیا اور ڈونباس واپس کرنے کا وعدہ کیاتھا۔ اور اس نے جس چیز کا بھی وعدہ کیا تھا اس کا کچھ بھی نتیجہ نہیں نکلا۔ کسی نے کچھ حاصل نہیں کیا، کسی چیز کا دفاع نہیں کیا اور کسی نے کچھ بھی واپس نہیں کیا۔

لیوی اپنی کتاب "ایمپائر اینڈ فائیو کنگز” میں یہ کہتے ہوئے درد سے چیخ اٹھا ہے کہ یک قطبی دنیا ٹوٹ رہی ہے، آپ کیا کر رہے ہیں! روس پر فوری حملہ کریں، چین کو روکیں، ایران اور اردگان کی گردنیں توڑ دیں! پاکستان کو سزا دیں، عرب ممالک کو ان کی اوقات یاد دلائیں!

لبرل سلطنت پانچ بادشاہوں کی ضرب سے ٹوٹ رہی ہے۔ میں نے برنارڈ ہنری لیوی کی غلطی واضح کی لیکن اس نے نوٹس نہیں لیا۔ اس نے ایک بار پھر افغان تاجکوں سے وعدہ کیا ہے۔ بے چارےغریب افغان تاجک!!

طال-بان کی طاقت نہ اچھی ہے اور نہ بری۔ ہماری وزارت خارجہ نے ان کے ساتھ کافی مناسب طریقے سے تعلقات قائم کیے ہیں۔ اور اس نے تعلقات کے لیئے صحیح شرائط عائد کی ہیں۔ آج ایک ہی قانون نافذ ہے: ہر ایک کی اپنی طاقت، اپنی مرضی اور اپنے خیالات۔ لیکن یہ سب اس وقت موثر ہوتا ہے جب ہم اس حقیقت کے بارے میں وہم کا شکار نہ ہوں جس کا ہمیں سامنا ہے۔ اور پروپیگنڈے کا شکار نہ بنیں۔ نہ ہی اپنے اور نہ ہی دشمن یا کسی اور کے پروپیگنڈے کا۔

ہم جنس پرست پریڈ، انسانی حقوق کے بارے میں بک بک، جمہوریت کا استحکام، سول سوسائٹی اور اقلیتوں کا تحفظ اب کارگر نہیں ہیں۔ عالمی سطح پراب ہر کوئی اپنی روایات کا دفاع کر رہا ہے۔ طال-بان اپنی روایات کا اور ہم اپنی۔ اور جن کے پاس روایات نہیں ہیں یا جنہوں نے ان کو ترک کردیا یےوہ برباد ہو گئے۔

مغرب کا انجام قریب آچکا ہے۔ آج ہم مابعد مغرب ایک نئی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ نئی دنیا مسائل، چیلنجز اور خطرات سے بھری ہوئی ہے۔ یہ نئی دنیا میں خود بخود امن یا ہم آہنگی کی ضمانت نہیں دیتی۔ بعد از مغربی کثیر قطبی دنیا کوئی بھی سمت اختیار کر سکتی ہے۔ لیکن یہ پہلے ہی ایک حقیقت ہے۔

اس وقت ہمیں تھوڑی سی کوشش کرنی ہے۔ ہمیں نئی ​​صورت حال میں ایک ایسامقام حاصل کرنے کی ضرورت ہے جو ہمارےعظیم ملک روس اور اس جیسی منفرد تہذیب کے لائق ہو۔

پس نوشت: الیگزینڈر ڈوگن ایک ممتاز روسی فلسفی اور جیو پولیٹشین ہیں۔ ان کا یہ مضمون 31 اگست 2021 کو دی ریڈیکل آوٹ لک میں شائع ہوا ہے۔ ایک دو نکات کے علاوہ یہ اپنے موضوع پر بہت ہی عمدہ تحریر ہے۔ احباب کی دلچسپی کے لیئے اس کا اردو ترجمہ پیش خدمت ہے۔ ابرار حسین

Facebook Comments Box
AfghanistanDuginافغانستانالیگزنڈر ڈوگن
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ہم جنس پرستی LGBT اسباب اور تدارک‎‎ —– عظمی خان
next post
ذوق: وبا نمبر – کرونا وبا پر ادبی جریدے کا خاص شمارہ —- نعیم الرحمٰن

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.