تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالم

پناہ گاہوں کا قیام: فلاحی ریاست کی طرف ایک اہم قدم — مسرور احمد

by دانش ڈیسک 23/11/2020
written by دانش ڈیسک 23/11/2020
130

اگر آپ کو کبھی کسی فورم پرپاکستان کی حکمران اشرافیہ کے خیالات سننے اور جاننے کا موقع ملا ہو تو ایک بات طے ہے کہ سب کے سب پاکستان کیلئے کچھ کر گزرنے کے جذبے سے سرشار ملیں گے۔ لیکن کیا وجہ ہے کہ پاکستان آزادی کے تہتر سال بعد بھی مسائل کے گرداب سے نہیں نکل پا رہا؟ ہو سکتا ہے کہ آپ کا مشاہدہ مجھ سے مختلف ہو لیکن میری اس بارے رائے یہ ہے کہ لفاظی کی حد تک اخلاص اپنی جگہ لیکن عملی طور پر کچھ اچھا کرنے کیلئے خالی باتیں کرنے والوں اور نام نہاد وفاداروں کی نہیں بلکہ آپ کو متعلقہ شعبے کے ماہرین کی ضرورت پڑتی ہے۔ اور یہیں پر جاگیردارانہ پس منظر اور ماحول میں پروان چڑھنے والی ہماری اشرافیہ مار کھاتی ہے۔ اگرچہ روائیتی جاگیردارانہ نظام تیزی سے زوال پزیر ہے لیکن صدیوں تک ہمارے معاشرے پر حاوی رہنے والے اس نظام نے قوم کا مجموعی مزاج خراب کر دیا ہے اور سست سماجی ارتقاء کے سبب آج بھی جاگیردارانہ معاشرے کی خامیاں ہمارے رویوں میں جوں کی توں ہیں۔ چونکہ خوشامد پسندی، جاہ پسندی، خود نمائی اور خود پسندی جاگیردارانہ کلچر کا ایک اہم خاصہ ہے تو ہمارے ہاں جیسے ہی کوئی اقتدار میں آتا ہے تو سب سے بڑی غلطی یہ کر بیٹھتا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر اہل اور پرفیشنل ماہرین پر مشتمل ٹیم بنانے اور ان پر انحصار کرنے کی بجائے نالائق، نا اہل، باتوں کے دھنی موقع پرستوں اور چغل خوروں یا قریبی رفقا اور دوستوں کو بزعم خود اپنا خیر خواہ سمجھنا شروع کر دیتا ہے۔ جب ذاتی ایجنڈا رکھنے والے بدقماش عناصر حکمرانوں کی آنکھ اور کان کادرجہ حاصل کر لیتے ہیں اور اہل لوگ ان کے رحم و کرم پر ہوں تو اداروں کی بربادی کا عمل شروع ہو جاتا ہے اور جب ادارے برباد ہوتے ہیں تو اس کا اثر مجموعی طور پر معاشرے پر بھی پڑتا ہے اور پھر "مجھے کیوں نکالا” جیسی صدائیں بھی بلند ہوتی ہیں۔ اور آج ہماری معاشرتی حالت کیسی ہے اور ماضی یا حال میں اہل اقتدار کو عزت ملی یا رسوائی ان کا نصیب ٹھہری، اس کی وضاحت کرنے کی مجھے چنداں ضرورت نہیں۔

بہرکیف موجودہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر بھی ٹیم کی سیلیکشن کے حوالے سے کچھ ایسے ہی الزامات عائد کئے گئے اور انگلیاں اٹھائی جاتی رہی ہیں۔ اوروں کا حال تو مجھے معلوم نہیں لیکن اب تک منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپّی، وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری اور وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمٰن کے کام کو قریب سے دیکھنے اور ان کے خیالات سننے کا موقع ملا ہے جو واقعی اپنے اپنے شعبوں میں کار خیر انجام دے رہے ہیں۔ خاص طور پر وزیر اعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کے ویژن کی تکمیل کیلئے ملک بھر میں پناہ گاہوں کا قیام سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان پناہ گاہوں کے قیام کیلئے وزیر اعظم کا پاکستان بیت المال جیسے ادارے پر اعتماد کا اظہارایک درست قدم ہے کیونکہ مذکورہ ادارے کو فلاحی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے اور احسن طریقے سے چلانے کا بھر پور عملی تجربہ حاصل ہے اور اس محکمے کے زیر انتظام پورے پاکستان میں سینکڑوں ادارے عوامی فلاح و بہبود کا کام کررہے ہیں۔ یوں تو پاکستان میں نجی سطح پر بہت سے لنگر خانے اور پناہ گاہیں قائم ہیں لیکن یہ کسی مربوط نظام کے تابع نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا کوئی باقائدہ ڈیٹابیس موجودہے۔ سب سے بڑھ کر یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے غریب، نادار اور محنت کش طبقے کی ضروریات کا خیال رکھے۔ مجھے نئے پاکستان کے غریب دوست احساس پروگرام کے تحت قائم ہونے والی اب تک ایسی تین پناہ گاہوں میں جانے کا موقع ملا ہے جن میں عزت نفس کے ساتھ ضرورت مندوں کو مفت کھانے، رہائش اور بنیادی علاج و معالجہ کی بہترین و معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور پاکستان بیت المال نے ان پناہ گاہوں میں آنے والے مستحقین کے کوائف و اعداد وشمار کو محفوظ، مستند اور خاص طور پر کسی بھی طرح کی اکیڈمک ریسرچ اور عام شہریوں کی معلومات کیلئے کارآمد بنایا ہے۔ ان پناہ گاہوں میں آنے والے مستحقین کے روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہونے والے اعدادوشمار کو پاکستان بیت المال کی ویب سائٹ پر کوئی بھی شہری دیکھ سکتا ہے۔ ہر پناہ گاہ میں سو مستحقین کے سونے کی اور چار سو مستحقین کیلئے کھانے کی سہولت موجود ہے۔ جبکہ ان پناہ گاہوں کی نگرانی اور آپریشن کیلئے مستعد، چاک و چوبند، تعلیم یافتہ اور باصلاحیت سٹاف بھرتی کیا گیا ہے۔ پاکستان بھر کے بڑے شہروں میں بتدریج قائم ہونے والی یہ پناہ گاہیں ان شہروں میں آنے والے بے گھر مزدوروں، طالبعلموں، عمر رسیدہ افراد، ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ آنے والے ان کے لواحقین اور کم آمدنی والے دیگر ضرورت مندوں کیلئے ایک نعمت سے کم ثابت نہیں ہوں گی۔

سرکاری شعبے میں ریڈ ٹیپ ازم کی بدولت خودکار رکاوٹوں اور ان پناہ گاہوں کے سیاسی اغراض و مقاصدکے حوالے سے لوگوں میں بہت سی چہ مگوئیاں پائی جاتی ہیں۔ لیکن وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ محترم نسیم الرحمٰن نے اس بارے میں تمام خدشات دور کر دیے۔ پناہ گاہوں کے قیام کوایک منظور شدہ پالیسی کے تحت باقائدہ تحفظ فراہم کیا گیا ہے اور اس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ انشاء اللہ آئندہ جو بھی حکومت آئے گی وہ ریسکیو 1122 کی طرز پر ان پناہ گاہوں کی افادیت کے حوالے سے انھیں چلانے اور ان کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر مجبور ہو گی۔ نسیم الرحمٰن جیسے جہاندیدہ اور فلاح و بہبود کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے والے شخص کا ان پناہ گاہوں کے قیام کیلئے انتخاب وزیر اعظم کی مردم شناسی کو ظاہر کرتا ہے۔ نسیم الرحمٰن سابقہ (سی ایس ایس) سول سرونٹ ہیں، انھوں نے بعد ازاںنوکری سے استعفیٰ دے کر فلاحی و سماجی بہبود کے بین الاقوامی اداروں جیسے یونیسف، ورلڈ بینک اور دیگر انٹرنیشنل این جی اوز میں ایک لمبے عرصے تک کام کیا ہوا ہے۔ پوری دنیا میں فلاحی کاموں کو انجام دینے کا تجربہ رکھنے والے نسیم الرحمٰن نہ صرف ایک اعلیٰ پائے کے پروفیشنل ہیں بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔ ان سب کے علاوہ وہ پاکستان کے زمینی حقائق کا بجا طور پر ادراک رکھنے والے، نفیس، مہذب و تعلیم یافتہ، بذلہ سنج، دانشور اور جذبہ خدمت سے سرشارسادگی پسند شخص ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور وزیر اعظم کے فوکل پرسن نسیم الرحمٰن ان پناہ گاہوں کے قیام اور پاکستان میں فلاحی خدمات کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں جس کیلئے تمام پاکستانیوں کو اپنی بساط کے مطابق ان کا دست بازو بننا چاہئیے۔

مجھے قوی امید اور یقین ہے کہ ان پناہ گاہوں کے قیام میں جذبہ خدمت، شفافیت اور میرٹ کے جن اصولوں کو پیش نظر رکھا گیا ہے ان کی بدولت لوگوں کا سرکاری اداروں پہ اعتماد بحال ہو گا اور پناہ گاہوں کے قیام کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں اضافہ ہو گا۔ عون عباس بپی اور محکمے کے ڈی ایم ڈی مبشر حسن کی قیادت میں پاکستان بیت المال محدود مالی وسائل وبجٹ میں اپنے دیرپا منصوبوں (sustainable projects) اور مالی اعانت کے دیگر پروگراموں میں پاکستان کے کروڑوں لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے بہترین پرفارمنس دے رہا ہے۔ حکومت کے متعدد فلاحی منصوبہ جات کے باوجود ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں غربت کا گراف نیچے نہیں آ رہا اورغربت کے مربوط خاتمے کیلئے حکومتی وسائل کم ہیں۔ اس لئے پاکستان کے خوشحال، سرمایہ دار اور خدمت کاجذبہ رکھنے والے افراد کو بڑھ چڑھ کر پناہ گاہوں کے کار خیر میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ اس سلسلے میں پاکستان بیت المال نے عطیات کے حصول کا ایک انتہائی آسان، بہترین اور شفاف طریقہ کار وضع کیا ہے۔ جس کے تحت مخیر حضرات نہ صرف نقدکیش (cash) بلکہ جنس (kind) کی صورت میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔ عطیات کے سلسلے میں ڈونرز کیلئے پاکستان بیت المال کی ویب سائیٹ www.pbm.gov.pk پر مکمل راہنمائی اور متعلقہ اکاؤنٹ نمبر موجود ہیں۔ ضروری نہیں کہ آپ نیکی کے کام میں اپنا حصہ صرف عطیات کی صورت میں ہی ڈالیں بلکہ ایک اچھے مقصد کی مثبت تشہیر سے بھی آپ اچھے شہری ہونے کے ناطے سے اپنا فرض ادا کرسکتے ہیں۔ آئیں اور ایک نئے پاکستان کی تعمیر میں اپنا عملی کردار ادا کریں کیونکہ تبدیلی صرف باتوں سے نہیں عمل اور کردار سے آتی ہے اور ریاست کے ہر شہری کا عمل وکردار تبدیلی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

Facebook Comments Box
Imran Khan's Shelter Homesپناہ گاہیں اور عمران خان
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
فیض کی اسلام پسندی: دو ساتھیوں کی گواہی
next post
اشفاق سلیم مرزا بھی چلے گئے —– سلمان عابد

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.