تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

ہائے! کوئی ان سے پوچھے کہ مدعا کیاہے؟ — افضل رضوی

by دانش ڈیسک 15/09/2020
written by دانش ڈیسک 15/09/2020
185

گزشتہ دنوں وطنِ عزیز جو اسلامی جمہوریہ ہے اس کی ایک موٹر وے پر ایک ایسا واقعہ رونما ہوا جس نے نہ صرف اہلِ پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بسنے والے ہم وطنوں کے دل دہلا دیے؛ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے؟ یقینا، جواب نفی میں ملے گا۔ اور اس حقیقت سے بھی کوئی انکاری نہیں ہو سکتا کہ اس قبیل کے واقعات آئے دن رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن ان میں سے بعض جب میڈیا کی دسترس میں آجاتے ہیں تو اس کی صدا ایوانِ اقتدار تک پہنچ جاتی ہے اور پھر ایک ہی جملہ سننے کو ملتا ہے کہ ”فوری نوٹس لے لیا گیا“۔ نوٹس لیا جائے یا نہ لیا جائے غور طلب بات یہ ہے کہ ایک ایسا ملک جس کی بنیاد اسلام کے نام پر رکھی گئی اور جس کی اکثریت کا تعلق بھی اسی مذہب سے ہے جو دینِ متین بھی ہے تو ان دینی حمیت کہاں کھو گئی ہے؟ کسے موردِ الزام ٹھہرایا جائے؟ حکومتی مشینری اس کی ذمہ دار ہے یا ہمارے قانون میں نقائص ہیں؟

یہ واقعہ جو لاہور کے قریب نئی موٹروے پر پیش آیا۔ اسے موضوع بناتے ہوئے صحافیوں، ادیبوں اور شاعروں نے طرح طرح سے اور اپنے اپنے زاویے سے اپنے خیالات کو اخبارات، جرائد ورسائل کی زینت بنایا اور بعض نے تو بجائے خود مظلومہ پر سوالات اٹھا دیے۔ یہی نہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ دار افراد نے پریس کانفرنسز ایسے کیں جیسے کسی بڑے معرکے کے بعد معلومات سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے۔

ع ہائے! کوئی ان سے پوچھے کہ مدعا کیاہے؟

پھر جب ایسے موقع پر ایک ذمہ دار افسر کے منہ سے ایسے الفاظ نکلے جو کسی طور مناسب نہ تھے تو خدا جانے ریاستی مشینری کے عیب چھپانے کے لیے حکومتی مشینری کیوں حرکت میں آگئی؟ وزراء اور معاونین اس کی بھر پور سپورٹ میں میڈیا پر آگئے۔ ان کا میڈیا پر آنا سمجھ میں آجاتا ہے جب ملکی حالات سے کما حقہ واقفیت ہو چنانچہ انہوں نے ”بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا“ کی مصداق عوام کی توجہ ملک کے اصل معاملات سے ہٹانے کی غرض سے بیانات کا سلسلہ شروع کردیا اور وقتی طور پر اپوزیشن کی طرف سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس سے لوگوں کی توجہ بالکل ہٹ گئی۔

آخر کیا وجہ ہوئی کہ ٹی۔ وی اور یوٹیوب چینلز نے اس واقع کو اس طرح اچھالا کہ جیسے اس نوع کا واقعہ پہلے کبھی رونما ہی نہ ہوا ہو۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ اس طرح کے واقعات معاشرتی پستی کو ظاہر کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ قانون کی عمل داری پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔

جہاں تک یہ سوال ہے کہ وہ خاتون اکیلی وہاں کیا کررہی تھی تو اس سے بڑا احمقانہ اور غیر مہذب سوال ہو ہی نہیں سکتا۔ فرض کر لیجیے کہ اس خاتون کے ساتھ مرد بھی ہو تا اور وہ اپنے ہی اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ایک بڑی سڑک پر کسی وجہ سے مدد کے طلب گار ہوتے تو کیا ایسے اوباش لوگوں سے بچا جا سکتا تھا۔ بات یہ ہے کہ قانون کے محافظ چونکہ سستے میں بک جاتے ہیں اس لیے ایسے کربناک، ہولناک اور خف ناک واقعات رونما ہوتے ہیں۔

اصل سوال یہ ہے کہ ہمارے گلی محلے اور شاہراہیں ایسے اوباش لوگوں سے محفوظ کیوں نہیں ہیں؟قانون بلا تفریق حرکت میں کیو ں نہیں آتا؟ غریب کی داد رسی کیوں نہیں ہوتی؟ مظلوم کو انصاف کیوں نہیں ملتا؟ ہماری عدالتیں کیوں بک جاتی ہیں؟ وکلا مال وزر کے لیے جھوٹے مقدمات کی پیروی کیوں کرتے ہیں؟ ریاست لوگوں کو انصاف ان کے دروازے پر کیوں مہیا کرنے میں ناکام ہے؟ حکومت اپنے سیاسی اتار چڑھاؤ سے کب باہر نکل کر عوام کے مسائل کا بھی سوچے گی؟

یہ واقعہ رونما ہوا تو کچھ لوگ اتنا آگے نکل گئے کہ یہ تک نہ سوچا کہ ان کے اس رویے کی بدولت متاثرہ خاندان کس قدر کوفت، تکلیف اور اذیت سے گزرے گا؟کسی نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ یہ خواتین اپنے تحفظ کے بجائے اپنی آزادی کی طلب گار ہیں۔ یعنی اگر کوئی وحشی درندہ کسی کا ریپ کردے تو معاشرہ اسے برائی کی نظرسے نہ دیکھے بلکہ کوئی مسئلہ نہیں ہے کہہ کر آگے بڑھ جائے اور پھر یہ کہ آزاد خیال معاشرے میں ریپ کوئی برائی نہیں ہے۔ یہ بات میرے نزدیک یقینا اس سیاق و سباق سے مطابقت نہیں رکھتاجس کا تذکرہ سطوربالا میں ہورہا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس طرح کی باتیں پھیلا کر حالات کو نہ صرف خراب کیا جاتا ہے بلکہ پچیدہ سے پچیدہ تربنادیا جاتا ہے۔

اب جہاں تک یہ بات ہے کہ آزاد خیال معاشرے میں زنا بالجبر کوئی برائی نہیں، قطعی غلط ہے اور یہ ایسے افراد کی سوچ ہو سکتی ہے جو کبھی اپنی بند گلی سے باہر نہیں نکلے۔ ایسے افراد کے لیے یہ خبر ہوگی کہ آزاد معاشروں میں عورت ایک personسمجھی جاتی ہے اور ریپ کو سب سے بڑی برائی جانا جاتا ہے بلکہ یہاں تک برا سمجھا جاتا ہے کہ دس بیس سال بعد بھی اگر کسی کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہو اور اس کے ثبوت موجود ہوں تو ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑاکیا جاتا ہے اور اس سلسلے میں بڑی سے بڑی اور قد آور شخصیات بھی بچ نہیں پاتیں۔ لہٰذا ایسی باتیں جو جلتی پر تیل کا کام کریں، نہیں کرنا چاہییں۔ اللہ ہمارے دلوں میں اسلام کی سچی محبت پیدا فرمائے اور معاشرے کو حقیقی اسلامی معاشرہ بنائے جہاں ہر ایک عزت وعفت محفوظ ہو۔ آمین!

Facebook Comments Box
موٹروے سانحہ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
اقبال: فطرت اور انسان پسندی کی آویزش — ڈاکٹر اورنگ زیب نیازی
next post
اسی کائنات میں کسی جگہ: محمود ظفر اقبال ہاشمی کا فکشن — نعیم الرحمن

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.