تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ کرنے...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا “جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
آپ بیتی، خاکہ، تذکرہتازہ ترینعلم و ادبعلمیکالم

اقبال احمد کا مذہب اور مذہبیت —- اطہر وقار

by دانش ڈیسک 08/09/2020
written by دانش ڈیسک 08/09/2020
176

اقبال احمد، کارل مارکس یا لینن کی طرح ملحد نہیں تھے، اقبال احمد، علامہ اقبال یا مولانا مودودی کی طرح مذہبی بھی نہیں تھے، اقبال احمد معروف کمیونسٹوں کی طرح متشکک یا متذبذب بھی نہیں تھے، لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ وہ روایتی مسلمانوں کی طرح کسی اعتقادی یا مسلکی فارم پر عمل پیرا تھے، وہ روایتی مسلمانوں کے لئے سیکولر تھے, شاید دور سے وہ سیکولر ہی لگتے تھے۔

وہ خود کو سیکولر قرار دیتے تھے جیسا کہ ڈیوڈ بریشمین کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا تھا:

“میں سخت گیر سیکولر ہوں، لیکن مجھے واضح کرنے دیجیے. چاہیے دوسرے لوگ جو سمجھتے رہیں کہ میرے نزدیک سیکولر ہونے سے مراد کیا ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ سیکولر ہونے کا حقیقی مطلب، غیر مذہبی یا لامذہبی ہونا نہیں ہے اور نہ ہی مذہب مخالف ہونا ہے، میرے نزدیک سیکولر ہونے کا مطلب ہے کہ سماجی قوانین کو معاشرتی ضروریات کے تابع ہونا چاہیے نہ کہ کسی الوہی رہنمائی کی تفہیم کے۔۔۔

چنانچہ قانون کی نظر میں سب برابر ہونے چاہیں، چاہے وہ عیسائی ہوں، یہودی ہوں، ہندو ہوں یا مسلمان ہوں، میرے نزدیک سیکولر ہونے کا یہی مطلب ہے۔”

ایک اور جگہ بھی انہوں نے لکھا :

“مذہب سے مراد ہے کسی خاص فارم، مذہبی شعائر یا اصول و ضوابط کی پابندی کرنا جبکہ “روحانیت” سے مراد ہے مذہب کی سپرٹ، جوہر، یا مغز، اس کا باطن نہ کہ ظاہری ہیئت۔۔۔

میں سمجھتا ہوں کہ میں فارم کے بجائے مذہبی سپرٹ میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہوں، کیونکہ یہ سپرٹ اسلامی تہذیب میں مستقلات universals کے ساتھ مجھے جوڑے رکھتی ہے یہ مذہبی سپرٹ کسی بھی فرد کو باطنی ذرائع کے ذریعے سے اندر سے مضبوط کرتی ہے اور پھر یہ مضبوطی ہمیں اقدار کے ساتھ جوڑے رکھتیں ہیں. ان اعلی اخلاقی اقدار پر عمل پیرا ہونا میرے لیے نہایت اہم ہے. لیکن میں ان اقدار کی طرف مذہبی اور سیکولر دونوں ذرائع سے بڑھتا ہوں. کیونکہ ان اقدار کا گہرا شعور، جہاں مجھے مذہبی لٹریچر سے ملتا ہے وہاں سیکولر انداز سے لکھے گئے مذہبی و دنیاوی مغربی لٹریچر سے بھی ملتا ہے۔”

درج بالا دو اقتباسات کو نظری طور پر دیکھا جائے تو اقبال احمد کو سیکولر قرار دینا نہایت آسان ہو جاتا ہے، اور وہ سیکولر تھے بھی۔۔۔ لیکن کیا اس طرح سہولت آمیزی کے ساتھ، کسی بھی سوشلسٹ، نیشنلسٹ یا ڈیموکریٹک مسلمان پر سیکولرازم کا لیبل لگانے سے اہل روایت کے مسائل حل ہو جاتے ہیں یا کم ہو جاتے ہیں؟ خاص طور ایک ایسے پرُ آشوب دور میں جہاں، اسلامی تصور جہاں پوری طرح معاشی و معاشرتی و سیاسی طور پر ظہور پذیر نہ ہو، وہاں کسی بھی ماڈرنائز مسلمان کو ایک خاص مذہب مخالف مفہوم میں سیکولر قرار دینے کا معاملہ اور زیادہ نازک اور پیچیدہ ہو جاتا ہے، کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سوشلسٹ اور لبرل مسلمان، خود کو سیکولر اس لیے قرار دے رہے ہوتے ہیں تا کہ وہ خود کو زمانے کی حرکیات اور بدلتے ہوئے حالات سے متعلقہ اور ہم آہنگ کر سکیں۔ کیونکہ مذہب پوسٹ کولونیئل مسلم معاشروں میں، بدقسمتی سے ایسے اطلاقی مظاہر اور ایسی علمیاتی و تفہیماتی زبان کی صورت میں موجود نہیں ہے کہ جس کی مدد سے مذہب اور مذہبیت کو کلیت کے ساتھ دین اور دینیت کے تناظر میں سمجھا جا سکے۔

اس سیاق و سباق میں دیکھا جائے، تو اقبال احمد جیسے معتدل مزاج سوشلسٹ ڈیموکریٹک اس لیے سیکولرلائز ہوتے ہیں یا خود کو کہتے ہیں کیونکہ موجودہ مذہبی علمیت کو سرمایہ دارانہ نظام کی قباحتوں کی تشخیص، کولونیئل تاریخ کے شعور، جدید معاشی پیچیدگیوں کے ادراک اور ذاتی و نفسی مسائل کی حساسیت سے غیر متعلقہ پاتے ہیں .اور اگر یہ علمی و عملی، غیر متعلقیت نہ ہوتی تو شاید یہی معتدل مزاج سوشلسٹ ڈیموکریٹک لوگ، ہمیں اسلامی تصور جہاں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آتے۔

ہمیں سوچنا چاہیے کہ آخر وہ کیا چیز تھی جس نے اقبال احمد جیسے شخص کو مجبور کیا کہ وہ اپنی ساری زندگی سرمایہ دارانہ نظام کی استحصالی ہیت کے خلاف جدوجہد، استعماریت کے شعور کے حصول اور انسانوں کو تقسیم کرنے والے مصنوعی بندوبستوں کے خلاف لڑتےگزار دے۔

ہو سکتا ہے یہ چیز، وہ گم گشتہ معاشی و سیاسی جہات ہوں جو کہ اس عہد میں دینی روایت سے کاٹ دی گئیں ہوں، یہ احساس وہ جذب ہو جو کسی الوہی تاثر کے تحت اسلامی تصور عدل و انصاف کی کسی جامع تعبیر کا حصہ ہو۔

پس عصر حاضر کے پرُ فتن اور پوسٹ کولونیئل اور پوسٹ ماڈرن دور میں، جہاں اسلامی تصور جہاں پوری طرح ظہور پذیر نہ ہو، دنیا کے سامنے اسلامی تصور تاریخ، اسلامی تصور جمال اور اسلامی تصور عدل و انصاف کا اظہار، پوری طرح اطلاقی جہات میں موجود نہ ہو، ایسے دور میں آخر کس طرح ایک غیر روایتی ماڈرنائز مسلمان کے مذہب اور مذہبیت کو سمجھا جائے گا؟ خاص طور پر ایسا ماڈرن مسلمان جس کا تہذیبی تناظر اور شعور، اپنی کولونیئل تاریخ میں سیاسی طاقت کی فیصلہ کن حرکیات سے بیدار ہو اور معاشی اور سیاسی سرگرمی کے باہمی تال میل سے بننے والے معاشرتی افق کے سماجی جبر سے آگاہ ہو، ایسے تہذیبی شعور کو، آپ کس طرح اپنی مخصوص مذہبی تفہیم کے چوکھٹوں میں بند کریں گے؟

پس اقبال احمد، عبید اللہ سندھی اور ان جیسے لاتعداد لوگ چاہے خود کو سیکولر کہتے اور لکھتے رہیں، چاہے ہم اپنی اپنی مذہبی تفہیم کے سانچوں میں انہیں کمیونسٹ قرار دیتے رہیں، لیکن کسی بہت بڑے آفاقی سانچے میں، انہوں نے اپنی عملی زندگی کی گواہی سے خود کو فٹ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقبال احمد: ایک سچا اشتراکی - احمد الیاس
Facebook Comments Box
Athar Waqar AzeemEqbal AhmadfeaturedSecularismاطہر وقار عظیماقبال احمدسامراج دشمنیسیکولرزم
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
جب کلمۂ طیبّہ متنازع بنا دیا گیا — سلیم منصور
next post
سید سلیمان اشرف اور جدید عصری علوم کی اہمیت — محمد احمد ترازی

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

“دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں “عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • قوالی کا رحجان، پاکستانی و بھارتی فلموں کے تناظر میں —- اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.