تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

اب تیرے ذکر پر ہم بات بدل دیتے ہیں — شازیہ ظفر

by دانش ڈیسک 02/09/2020
written by دانش ڈیسک 02/09/2020
119

سوال: مندرجہ ذیل شعر کی تشریح بیان کجیئے۔

اب تیرے ذکر پہ ہم بات بدل دیتے ہیں
کتنی رغبت تھی تیرے نام سے پہلے پہلے

حوالہ:
اس شعر کے خالق برصغیر پاک و ہند کے مشہور شاعر احمد فراز صاحب ہیں۔ احمد فراز سوشل میڈیا کے مقبول ترین شاعر ہیں یوں تو یہاں پایا جانے والا ہر دوسرا شعر بلا کھٹکے ان ہی سے منسوب کر دیا جاتا ہے لیکن یہ شعر باقاعدہ، باضابطہ اور خالصتاً ان ہی کا ہے۔ اور ان کی ایک مشہور غزل "ساقیا ایک نظر جام سے پہلے پہلے” سے لیا گیا ہے۔

تشریح:
اس شعر میں شاعر کراچی والوں کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک وہ بھی وقت تھا جب کراچی کے شہری ملک کے کسی بھی حصے میں برسنے والی برسات پر وفورِ اشتیاق سے تڑپ اٹھتے تھے۔۔ اور وہاں کے لوگوں سے فرمائش کیا کرتے تھے کہ اے بھیا۔ اے بہن اپنی یہ تھوڑی سی برسات ہمیں بھی بھیج دینا۔

مصرعہ ثانی میں شاعر شہریوں کی پرانی یادیں دہراتے کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ کیا زمانہ تھا وہ بھی کہ برسات کراچی کے باسیوں کو بہت مرغوب ھوا کرتی تھی۔ ادھر آسمان پہ کالی کالی بدلیاں منڈلائی نہیں اور کراچی والوں نے سیلفیاں بنائی نہیں۔۔۔۔ خدا گواہ ہے کہ شہر کے کسی بھی کونے میں اگر دو بوند بھی برسیں تو شوقین مزاجوں نے اسٹیٹس لگا لگا کر پورے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی کہ دیکھو دنیا والو! آج ہمارے ہاں بارش ہوئی ہے۔۔ شہر کی سگھڑ بیبیاں اپنے سرتاجوں کو فون کرکر کے پوچھا کرتیں۔۔ کہاں ہیں آپ؟ کب تک پہنچ رہے ہیں؟ میں نے کڑاھی چڑھا دی ہے پکوڑے تلنے کو بیسن بھگو دیا ہے۔۔ ادھر سرتاج فرمایا کرتے۔۔ ارے بس پہنچ رہا ہوں ٹریفک جام میں پھنس گیا تھا۔۔ چلو اچھا ہوا تم نے کال کرلی میں رستے سے سموسے خریدنے ہی لگا تھا۔۔۔۔ لیکن یہ سب تو ماضی کے قصے تھے۔

مصرعہ اولیٰ میں شاعر شہریوں کی تازہ ترین قلبی کیفیات کی ترجمانی کرتے ھوئے فرماتے ھیں کہ بارش کی محبوبیت کا معاملہ اب قصۂ پارینہ بن چکا ھے۔۔ پہلے شہری اس ساون کی خاطر دو ٹکیا کی نوکری داؤ پہ لگانے پہ تلے رہتے تھے لیکن جب سے اس دو ٹکیا کی برسات نے شہر کی معصوم عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا ھے۔۔ اب کراچی والے برسات کے نام پر کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔۔ وہ اپنی پوری حیاتی کی برسات ایک ہی دن میں دیکھ چکے ہیں لہذا جہاں کہیں weather forecast میں برسات کا تذکرہ آئے کراچی کے شہری گھبرا کے موضوع ہی بدل لیتے ہیں۔۔ اگر کسی چینل پہ بارش کی پیشنگوئی آنے لگے تو ہاتھوں سے چھوٹتے ریموٹ کو سنبھالتے ہوئے ترنت وہ چینل ہٹا دیتے ہیں۔۔ بلکہ ملک کے کسی دوسرے حصے سے بھی برسات کی اطلاعات موصول ہوں تو کراچی واسیوں کی گھبراہٹ کا وہ عالم ہوتا ہے کہ جیسے کہنا چاہتے ہوں

ٹھیک ہے جراتِ انکار نہیں ہے لیکن
ہم تری "برسات” پہ پہلو تو بدل سکتے ہیں

اب برسات سے نہ وہ پہلے جیسی رغبت رہی نہ پہلی سی انسیت۔ پلوں کے نیچے سے —مطلب کراچی کے انڈر پاسز کے نیچے سے بہت سارا پانی گذر چکا— یوں لگتا ہے کہ بارش کا دھارا اس شہر کے باسیوں کے سارے لطیف جذبات، احساسات اور امنگوں کو اپنے ساتھ ہی بہا کر لے گیا ہے۔

Facebook Comments Box
مزاح
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
منصور اختر صدیقی : جدوجہد کا استعارہ —– سلمان عابد
next post
پولیس عوام ساتھ ساتھ مگر کیسے؟ — ملک رمضان اسراء

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

16/07/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.