تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

فقہ حنفی کا معروف متن ’مختصر القدوری‘ اور’ صاحبِ قدوری‘ — ایک مطالعہ

by دانش ڈیسک 30/08/2020
written by دانش ڈیسک 30/08/2020
458

تحریر: حافظ محمد زوہیب 

عہدِ صحابہ کے بعد تابعین اور تبع تابعین کا دور آیا تو دنیا کے تقریباً بیشتر ممالک میں اسلامی حکومتیں قائم ہوگئیں۔ جب اسلام عرب سے نکل کر عجم میں پہنچا تو نت نئے مسائل آنا شروع ہو گئے۔ اُس وقت کی ضرورت کے پیش ِ نظر فقہاء اور اُن کے شاگردوں نے مسائل کے حل کے لیے کتابیں لکھنا شروع کردیں۔ مختلف ممالک میں اہلِ علم نے قرآن و حدیث کو سامنے رکھ کر اجتہاد ات کیے۔ جیسے امام ابو حنیفہ کوفے میں بیٹھ کر مسائل کا استنباط کر رہے تھے تو امام مالک مدینہ میں بیٹھ کر لوگوں کے مسائل پر کام کر رہے تھے۔ جن لوگوں نے امام مالک کی رائے کو ترجیح دی انھیں مالکی اور جن لوگوں نے امام ابو حنیفہ کی رائے کو ترجیح دی اُن کو حنفی کہا گیا۔ یہی معاملہ امام شافعی اور امام احمد بن حنبل کا بھی رہا۔ اُن کے علاوہ اُس دور میں اور بھی مشہور و معروف فقہائے کرام تھے،جیسے امام اوزاعی،امام عبد الرحمٰن بن ابی لیلیٰ، امام داؤ د بن سلیمان الظاہری، وغیرہ۔ لیکن جس فقہ کو کرہ ٔعرض پر سب سے زیادہ شہرت ملی اورجن کے ماننے والے اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہیں وہ ’’فقہ حنفی‘ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کا ہر مدرسہ، چاہے وہ کسی بھی مکتبِ فکر سے تعلق رکھتا ہو وہاں حنفی مسلک کی کتب لازمی پڑھائی جاتی ہیں جن میں خاص طور پر متون اربعہ: القدوری (مختصرالقدوری) علامہ ابوالحسین احمد بن محمدبن احمدالقدوری، المختار (الاختيار لتعليل المختار) مجد الدین عبد اللہ بن محمود بن مودود الموصلی، الكنز(كنز الدقائق)، ابو البركات حافظ الدين عبد الله بن حمد بن محمود النسفی اور الوقایہ ازتاج الشریعہ محمود بن صدر الشریعہ احمد بن عبید اللہ المحبوبی البخاری شامل ہیں۔ یہاں مشہور متن ’مختصر القدوری‘ کا تعارف اور صاحب ِ قدوری کے حالات ِز ندگی کا مختصراً جائزہ لیا جائے گا۔

امام احمد قدوری

نام : احمد بن محمداحمد المعروف بہ قدوری ۳۶۲ ھ میں پیدا ہوئے، ابو الحسن کنیت تھی (حدائق الحنفیہ،مولوی فقیر محمد جہلمی ص ۲۱۶،مکتبہ ربیعہ،سلام مارکیٹ بنوری ٹاؤن، کراچی، س ن)۔۔۔ عراق میں ریاست مذہب حنفیہ کی آپ کی طرف منتہی ہوئی۔

قدوری کہنے کی وجہ: قدوری آپ کو اس لیے کہا کرتے تھے کہ آپ قصبہ قدور کے رہنے والے تھے۔ (حدائق الحنفیہ،مولوی فقیر محمد جہلمی ص ۲۱۶) مورخ ابن خلکان نے اپنی تاریخ "وفیات الاعیان” میں ذکر کیا ہے کہ قدوری قدور کی طرف نسبت ہے جو قدر بمعنی ہانڈی کی جمع ہے۔ صاحب ِ مدینۃ العلوم فرماتے ہیں: ’قدوری صنعتِ قدور (دیگ سازی) کی طرف نسبت ہے یا اس کی خریدو فروخت کی طرف،یا قدور اُس گاؤں کا نام ہے جس کے امام موصوف باشندے تھے۔‘‘ (الصبح النوری ص،۱۸)

فقہ و حدیث کی تعلیم : قدوری نے ’محمد ابن یحیٰ الجرجانی سے فقہ پڑھی اور محمد بن علی سوئید المودب اور عبید اللہ بن محمد الجو شائی سے حدیث کا درس لیا۔ (دائرہ معارف جلد ۱۶/۱ ص ۳۱۷،زیر اہتما م، دانش گاہ پنجاب، لاہور،طبع اول، ۱۹۷۸ء)

تلامذہ : آپ کے شاگردوں میں مشہور محدث و مؤرخ الخطیب بغدادی کا نام قابلِ ذکر ہے۔ (دائرہ معارف جلد ۱۶/۱ ص ۳۱۷) اس کے علاوہ امام ابو نصر احمد بن محمد فقیہ نے آپ سے فقہ پڑھی اور نیز آپ کی اس کتاب کی مختصر شرح لکھی۔(حدائق الحنفیہ ص ۲۱۶)

علمی مقام : علامہ سمعانی ؒ آپ کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’آپ فقیہ صدوق تھے اور عمدہ عبارات لکھتے اور ہمیشہ قرآن مجید پڑھا کرتے تھے۔‘‘ (حدائق الحنفیہ، ص ۲۱۶،) خطیب بغدادیؒ فرماتے ہیں: ’میں نے آپ سے حدیث لکھی ہے، آپ صدوق تھےا ور حدیث کی روایت کم کرتے تھے۔ (الصبح النوری شرح اردو مختصر القدوری، مترجم مولانا محمد حنیف گنگوہی،ص ۱۸، دارالاشاعت کراچی، ستمبر ۲۰۰۲ء)

تصانیف: آپ کی مشہور تصانیف میں ’مختصر القدوری‘ کتاب التقریب (اس میں مسائل کو دلائل کے سمیت رد کیا ہے)‘ ’کتاب التجریر (جس میں حنفیوں اور شافعیوں کے باہمی اختلاف کا بیان ہے)‘ ’مسائل الخلاف (اس میں دلائل سے تعرض کیے بنا امام صاحب اور آپ کے اصحاب کے مابین فروعی اختلا ف کا ذکر ہے )‘ اور شرح ادب القاضی شامل ہیں۔

مناظرے : آپ چوں کہ حنفی مذھب سے تعلق رکھتے تھے اس لیے آپ نے جہاں بھی مناظرے کیے وہ حنفی مذھب کے دفاع ہی میں کیے،خاص کر آپ نے’اپنے شافعی معاصر فقیہ ابو حامد السفرائینی سے کئی مناظر ے کیے (دائرہ معارف جلد ۱۶/۱ ص ۳۱۷)

وفات: امام قدوری نے شہر بغداد میں بعمر ۶۶ سال اتوار کے روز ۵ رجب ۴۲۸ھ کو داعی اجل لبیک کہا اور اسی روز ’درب ابی خلف میں مدفون ہوئے‘ اس کے بعد آپ کی نعش کو ’شارع منصور‘ کی طرف منتقل کر لیا گیا۔ اب آپ ابو بکر خوارزمی حنفی کے پہلو میں آرام فرما ہیں۔ (الصبح النوری، ص ۱۹)

’مختصر القدوری ‘ ایک جائزہ

’یہ تقریباً ایک ہزار سالہ قدیم ترین متن ہے جس میں ۶۱ کتب اور ۶۲ باب ہیں اور بیسیوں کتابوں سے تقریباً بارہ ہزارضروری مسائل کا انتخاب کیا گیا ہےاور عہدِتصنیف سے آج تک پڑھایا جارہا ہے۔‘(الصبح النوری ص ۱۸) اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ کہ ’جس اختصار اور جامعیت کے ساتھ امام قدوری نے فقہ حنفی کے مسائل اور جزئیات کو اس میں سمویا ہے اس کی اور کوئی مثال نہیں ملتی۔ (ماہنامہ الشریعہ، مارچ ۲۰۰۶،اشرح الثمیری علی مختصر القدوری، ص ۴۷، گجرانوالہ)

اس کی قبولیت کی شان یہ ہے کہ صدیوں سے یہ کتاب مدارس اور مکاتب ِ دینیہ میں داخل درس ہے۔ اگر اس کتاب کو صحیح ذوق کے ساتھ پڑھا اور سمجھا جائے تو حنفی فقہ کی منتہی درسی کتاب ہدایہ کا سمجھنا آسان اور سہل ہوجاتا ہے۔

کتاب کا اسلوب:

 اس کتاب میں امام قدوری نے ’ اُس وقت تک فقہ حنفی میں جتنے اجتہادات ہوئے تھے اور جتنے مسائل کا جواب دیا گیا تھا اُن میں بنیادی اور اہم مسائل کا انتخاب کر کے جمع کردیا‘ (محاضراتِ فقہ، ڈاکٹر محمود احمد غازی، ص ۴۸۷،الفیصل ناشران و تاجران کتب، اردو بازار لاہور، جون ۲۰۰۵ء)

امام قدوری رحمہ اللہ نے یہ کتاب لکھتے وقت جو اسلوب اپنایا ہے وہ بہت عام فہم اور سادہ ہے۔ عبارت کے اندر پیچیدگی اور غیر مانوسیت نہیں ہے۔ اس کتاب کے۶۱عنوانات کو”کتاب”اور۶۲ عنوانات کو "باب” کےنام سے شروع کیا ہے۔ فاضل مصنف کا عمومی طرز یہ ہے کہ پہلے "کتاب” یا "باب” کے نام سے مرکزی عنوان قائم کرتے ہیں، پھر تفصیل کرتے وقت عبارت کے آغاز میں ہی (مرکزی عنوان کی مناسبت سے) اس کا شرعی حکم بتاتے ہیں یا پھر اُس کی تعریف بیان کرتے ہیں۔ ’مثلا: "باب الاذان” کے نام سے مرکزی عنوان قائم کیا ہے، پھر اس کی تفصیل کرتے ہوئے آغاز میں ہی اذان کی شرعی حیثیت کو واضح کر دیا ہے۔ چنانچہ لکھا ہے:الاذان سنۃ للصلوات الخمس والجمعۃ دون ما سواھا۔صفحہ۲۹پر مرکزی عنوان "باب الجماعۃ” ہے۔ اب طالب علم کو معلوم نہ تھا کہ جماعت کا شرعی حکم کیا ہے؟یہ فرض ہے، واجب ہے، یا سنت ہے؟ چنانچہ عبارت کی ابتداء میں ہی مصنف نے جماعت کا شرعی حکم بتا دیا۔ فاضل مصنف رحمہ اللہ لکھتے ہیں: والجماعۃ سنۃ مؤکدۃ۔‘ (ماہنامہ فقیہ،مفتی محمد یوسف اکتوبر ۲۰۱۴،ص۳۴،مرکزِ اہلست والجماعۃ)۔ ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ ’اس کے اکثر مسئلے آیت، حدیث، قولِ صحابی یا فتوی تابعی سے مستنبط ہیں۔ بہت کم مسئلے ہیں جو قیاس کر کے لکھے گئے ہیں۔ (الشرح الثمیری علی المختصر للقدوری، شارح حضرت مولانا ثمیرالدین قاسمی، الجزء الاول، ص ۲۰، ناشر، ختم ِنبوت اکیڈمی، لندن۔ س ن)

تراجم و شروحات :

 اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ ’تقریباً تیس شرحیں اردو اور عربی میں لکھی گئیں۔ خاص بات یہ ہے کہ صاحبِ ہدایہ نے شرح کے لیے اسی کتاب کے متن کو منتخب کیا۔ (الشرح الثمیری علی المختصر للقدوری، ص ۲۰)۔ اس کتاب کی چند معروف شروحات اور تراجم یہ ہیں :

·        الجوھرۃ النیرۃ۔یہ شرح امام ابوبکر بن علی الحدادی کی تصنیف ہے۔
·        زاد الفقہاء۔ اس کے مصنف محمد بن احمد ابو المعالی رحمہ اللہ ہیں۔
·        اللباب فی شرح الکتاب۔شیخ عبد الغنی الغنیمی المیدانی نے اسے تصنیف کیا ہے۔
·        المجتبیٰ۔یہ شرح احمد بن مظفر شمس الائمہ کردری رحمہ اللہ نے لکھی ہے۔
·        البیان فی شرح المختصر۔ اس کے مصنف کا نام محمد بن رسول ہے۔
·        الشرح الثمیری علی المختصر للقدوری۔ یہ شرح چار جلدوں پر مشتمل ہے۔یہ شرح مولانا ثمیر الدین قاسمی کی ہے
·        التسہیل الضروری لمسائل القدوری۔یہ مختصر قدوری کا فارسی ترجمہ ہے۔ مترجم کا نام استاد غلام الدین ہے۔

چند مزید شروحات یہ ہیں :

·        شرح قدوری۔ از محمد شاہ بن الحاج حسن رومی۔
·        تصحیح القدوری۔ از علامہ زین الدین بن قاسم بن قطلوبغا۔
·        شرح قدوری۔ از امام احمد بن محمد معروف بابن نصر الاقطع (دو جلدوں میں)۔
·        النوری شرح القدوری۔ از محمد بن ابراہیم رازی۔
·        شرح القدوری۔ از شہاب الدین احمد سمرقندی۔
·        تنقیح الضروری حاشیۃ قدوری۔ از مولانا نظام الدین کیرانوی۔
·        حاشیہ قدوری۔ از شیخ الادب مولانا اعزاز علی۔

حرفِ آخر:

یقیناً اسلاف نے ہمارے لیے جو سرمایہ چھوڑا ہے اُس کی قدرو منزلت اُس وقت ہی ہوگی جب ہم اُس سرمایہ سے استفادہ کر یں۔ ان اسلاف کی چھوڑی ہوئی کتب وہ خزانہ ہیں کہ جن میں سے لوء لوء و والمرجان اُس وقت تک نکلتے رہیں گے جب تک ہم استفادہ کرتے رہیں گے۔

Facebook Comments Box
مختصر القدوری
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
ہم سفر، ایک نام دو آپ بیتیاں —– نعیم الرحمٰن
next post
ترکی سے ایک سبق — نعیم صادق

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.