تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
پڑھنے کے لیے ۶ اچھی اردو کتابیں اور...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
سماجیکالم

احساس پروگرام اور غریبوں کی عزت نفس —- راحیلہ سلطان کا کھلا خط

by دانش ڈیسک 11/04/2020
written by دانش ڈیسک 11/04/2020
85

میرے قابل احترام وزیراعظم!
آپ اس ریاست کے والی ہیں۔ اس ملک میں ہرغریب اپنی ضروریات کے لیے ﷲ کے بعد آپ ہی کی طرف دیکھتا ہے۔ کیونکہ ریاست کے لیے آپ کا اٹھایا ہوا ہر عملی قدم بلواسطہ و بلاواسطہ طور پر عوام کو متاثر کرتا ہے۔ آپ اس نبی کی امت میں سے ہیں جو ایک ہاتھ سے دو اور دوسرے ہاتھ کو خبر نہ ہو کی تلقین کرتا ہے۔ آپ کے آبا اللہ کے ایسے جلیل القدر بہادر صحابہ ہیں جو دریائے عرفات کے کنارے ایک کتے کے بھوکے سونے پر آخرت میں سوال پوچھنے کے خوف سے زاروقطار روتے تھےآپ کے خلفا سخی اور عادل و منصف کے نام سے تاریخ میں رقم ہیں۔

ﷲ نے اس ملک کی باگ دوڑ آپ کو دی۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ دیانتدار ہیں اس ملک سے آپ کو پیار ہے۔ غریب عوام کی پریشانی و تکلیف آپ کو چین نہیں لینے دیتی۔ آپ کی حساس طبیعت ان کے ہر دکھ میں تڑپ اٹھتی ہے۔ آپ کو غربت کی لکیر سے نیچے 25 % عوام کی بھوک ، فکر میں مبتلا کرتی ہے۔ آپ ان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں آپ کی نیت پر کوئ شک نہیں۔

اس حقیقت سے انکارنہیں کہ پوری دنیا میں کرونا کی وبا عفریت کے روپ میں پنجے گاڑ چکی ہے اور پاکستان جیسا غریب اور بیشتر بنیادی سہولیات سے محروم ملک بھی اس وبا کے زیر اثر آچکا ہے۔ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ اس وبا کے اثرات سے ملک وعوام کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھنے کے لیے آپ نے اپنے دن رات ایک کردیے ہیں۔ اس وبا سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے اقدامات نے نہ صرف ملک کی معیشت پر کاری ضرب لگائ ہے بلکہ دیہاڑی دار طبقے کی بھی کمر توڑ دی ہے۔ وہ دیہاڑی دار طبقہ جو مانگ کر کھانے کی جگہ محنت و مشقت کی کمائ کو ترجیح دیتا تھا۔ وہ طبقہ جو سرجھکانے کی جگہ سر اٹھا کر جینے کا قائل تھا۔ جو کسی NGO کسی خیراتی ادارے یا آپ کے بیت المال پر بوجھ نہیں تھا وہ ہی عزت دار طبقہ آج منہ چھپائے مختلف این جی اوز سے راشن لے رہا ہے گھر پر بھوک دیکھ کر مخیر حضرات کے ہاتھ دیکھنے پر مجبور ہوگیا ہے۔ وہ اپنی امداد کے لیے آپ کے "احساس” کا منتظر تھا۔
اور آپ نے مایوس نہیں کیا۔

میرے وزیر اعظم !!
پاکستان اس بائیس کڑوڑ عوام کی ملکیت ہے آپ ایک جمہوری ملک کے الیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔ آپ نے اس ملک کی ترقی، کامیابی اور عوام کی فلاح وبہبود کا بیڑا اٹھایا ہے آپ کا ہر قدم اس ملک کی بہتری کا متقاضی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ اس کے لیے کوشاں بھی ہیں آج کے اس مشکل وقت میں اگر یہ خوددار محنتی عوام آپ کی طرف امداد کے لیے دیکھتی ہے تو یہ اس کا حق ہےاور اگر آپ ان کا احساس کرکے امداد کرتے ہیں تو یہ آپ کا فرض ہے۔

ماضی کی حکومتوں نے کیا کیا اور کیا نہیں اس کے
جواب دہ نہ آپ دنیا میں ہوں گے اور نہ اللہ کے دربار میں لیکن ایک حاکم کی صورت میں آپ اپنے ہر عمل کے جواب دہ ضرور ہوں گے۔ ہم مانتے ہیں کہ آپ کے احساس پروگرام کے تحت ملنے والی بارہ ہزار کی امدادی رقم کی مثال اس سے پہلے ملکی تاریخ میں نہیں ملتی۔ لیکن اس فرض و حق میں سیاسی اسکورنگ آپ کو زیب نہیں دیتی۔

احساس پروگرام کی ہر لمحے کی میڈیا کوریج اور بار بار اس محنت کش طبقے کی احسان مندی آپ کے وقار پر سوالیہ نشان بن رہی ہے۔ کیمرے کے سامنے منہ ڈھانپے مجبور و بے کس خواتین نہ جانے کس احساس شرمندگی سے دوچار ہوکر آپ کا بار بار شکریہ ادا کر رہی ہیں۔ جھکی جھکی آنکھیں اور شرمندہ چہرے بار بار آپ کی احسان مندی کے گن گا رہے ہیں۔ پیٹ کی بھوک نے عزت نفس کو داؤ پر لگادیا ہے دن میں سینکڑوں بار چلنے والے احساس پروگرام کے اشتہار اور مجبور و غریب عوم کے شکرگزار و ممنون انداز نے حق و فرض کے اس رشتے کو احسان میں تبدیل کردیا ہے۔
آپ یقین مانیں کہ کیمرے کے سامنے ہی نہیں بلکہ گھر کی حدود میں بھی جب بھوکے پیٹ میں روٹی اترتی ہے تو دل سے دینے والے کے لیے دعا ہی نکلتی ہے۔

کسی کی عزت نفس کو مجروح کیے بغیر اگر آپ یہ فرض گھر کے دروازوں پر یا بینک کی حدود میں بنا کسی میڈیا کوریج کے ادا کرتے تو بھی لوگوں کی جھولی بھر دعائیں ہی پاتے۔ کسی کی عزت کو تماشہ بننے سے محروم رکھ کر بھی آپ کے فرض کو احسان سمجھ کر ہی وصول کیا جاتا کہ یہ ہماری عوام کی کم آگہی یا فطرت ہے۔

شکر گزار اور ممنون لہجوں اور چہروں کو اگر پوشیدہ رہنے دیتے تب بھی اللہ کی ذات سے آپ کے اعمال چھپ نہ پاتے۔
آپ کے سیاسی مشیر و وزیر اگر اس احساس کو دن رات فخر اور احسان کی صورت میں مسلسل میڈیا پر بیان نہ کرتے تب بھی اس کی وقعت کم نہ ہوتی۔

آپ کی وزیر اطلاعات اگر دن میں چار بار احساس پروگرام سے ملنے والی رقوم کا مستحقین کی زندگی میں افادیت کا راگ نہ الاپتیں تب بھی یہ پروگرام عملی طور پر نہایت کارآمد ہی رہتا۔ اگر احساس پروگرام کے اشتہارات اور میڈیا کوریج کی مد میں دی جانے والی رقوم سے مزید غریب عوام کی کفالت ہوتی تب بھی اس کی شہرت کم نہ ہوتی۔ لوگوں کی شکرگزاری و ممنونیت میں رتی برابر فرق نہ پڑتا۔ ہر مدد کو اشتہار کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کچھ نیکیاں سیاست سے بالاتر ہوکر حقیقی سیاسی عظمت کی وجہ بن کر سیاسی قد میں اضافے کا سبب ہی بنتی ہیں۔

آپ کے احساس پر کسی کو شک نہیں مگر میرے وزیر اعظم اس احساس پروگرام میں غریب کی عزت نفس کا بھی احساس کیجیے۔ ۔
فقط
ایک عام شہری
راحیلہ سلطان

Facebook Comments Box
Relief programmeاحساس پروگرامراحیلہ سلطانغریبوں کی عزت نفس
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
پرویز ہود بھائے: سائنس اور اسلام، دونوں میں ناکام —- دانیال حقیقت جو
next post
مڈل کلاس اور "لوگ کیا کہیں گے” کا مسئلہ —- بدر تنویر

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

کراچی سے حافظ نعیم الرحمٰن کے نام کھلا...

06/07/2025

30/03/2025

30/03/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.