تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
پڑھنے کے لیے ۶ اچھی اردو کتابیں اور...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالم

مڈل کلاس اور "لوگ کیا کہیں گے” کا مسئلہ —- بدر تنویر

by دانش ڈیسک 11/04/2020
written by دانش ڈیسک 11/04/2020
178

یہ تحریر لکھنے کا خیال دراصل سورہ کہف پر ایک ڈسکشن کے دوران پیدا ہوا جس میں سورہ کہف کے دوسرے حصے میں دو افراد کا قصہ بیان ہوا ہے۔ جب دو افراد کو اللہ نے باغات سے نوازا اور پھر ان میں بہترین فصل بھی عطا کی مگر ایک شخص نے تکبر کرتے ہوئے اس پر اللہ کا شکر ادا نہیں کیا جبکہ دوسرے شخص نے کم پیداوار کے ہوتے ہوئے بھی قناعت سے کام لیا اور اللہ کا شکر بجا لایا۔ پھر جیسا کہ سب کو معلوم ہے اللہ کو ایک خامی انتہائی ناپسند ہے اور وہ ہے "غرور”۔ جس وجہ سے قدرت حرکت میں آئی اور کبر اختیار کرنے والے شخص کا باغ آندھی اور طوفان کا شکار ہوکر مکمل تباہ ہوگیا جبکہ دوسرے شخص کا باغ بالمقابل میں ہونے کے باوجود حیرت انگیز طور پر محفوظ رہا۔ اب باغ کی ویرانی پر وہ شخص حسرتیں اور آہیں بھرتا رہ گیا۔

تحریر کے آغاز میں ممکن ہے چند لوگوں کو یہ تحریر بے معنی محسوس ہو مگر اس پوری تحریر کا انحصار اسی واقعے پر ہے۔

ہمارے معاشرے میں دینی اور دنیاوی دونوں شعبوں میں مڈل کلاس کا یہی عالم ہے۔ یہ نہ ہی مکمل اللہ والے ہوتے ہیں، نہ ہی مکمل دنیا والے۔ ان کی پوری زندگی چھوٹی چھوٹی خوشیوں پر قربانیاں دیتے گزر جاتی ہے۔ ان کی اکثریت کی عبادات میں اعتدال نہیں ہوتا مگر خواہش یہی ہوتی ہے کہ سب سے اچھے نمازی اور پرہیز گار یہی کہلائیں۔ مگر دیکھنے میں یہ آتا ہے کہ یہ کبھی کسی صورت میں کوئی پرہیز گاری اختیار کر ہی بیٹھیں تو ان کا دل للچا رہوتا ہے، پیٹ میں چوہے دوڑنے لگتے ہیں اور حالت تب تک نہیں سنبھلتی جب تک یہ لوگوں کو اپنی عظیم دانشمندانہ طرز میں پرہیز گاری سے آگاہ نہ کردیں۔

ان کے بتانے کا انداز بھی نرالہ ہوتا ہے۔

ایک مرتبہ ایک صاحب غلطی سے تہجد پڑھ بیٹھے تو دوبارہ جلدی محض اس وجہ سے سوگئے تاکہ صبح تک انہیں انتظار نہ کرنا پڑے اور وہ جلد ازجلد کسی کو آگاہ کرسکیں۔ صبح ہوتے ہی دوست سے کہنے لگے کہ یار رات آسمان بہت پیارا لگ رہا تھا۔ دوست پوچھتا ہے کہ آپ رات اتنی دیر تک جاگتے ہیں؟ تو پرہیز گار اور صاحب تہجد انتہائی عاجزانہ اور انکسارانہ لہجہ بنا کر کہتے ہیں کہ یار بس وہ رات کو تہجد پڑھتا ہوں نہ تو تب۔

یہ لوگوں کو اپنی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کے واسطے اور لوگوں کو اپنی امیری دکھانے کیلئے ساری زندگی پیسے جمع کرکےقسطوں پر اور کمیٹیاں نکلنے پر چھوٹی موٹی چیزیں خریدتے رہتے ہیں اور جیسے ہی کوئی فرج، موٹر سائیکل یا کوئی اور چیز لیتے ہیں تو اس پر اللہ کا شکر ادا کرنے کی بجائے لوگوں کو ایک نئی بریکنگ نیوز سے آگاہ کرتے ہیں۔ یہ لوگ نیا صوفہ سیٹ، نئی فریج، نئےموبائل سے لے کر بیڈ کے فوم تک لینے پر مبارک باد کا خصوصی اہتما کرتے ہیں۔

دین و دنیا کے تمام شعبوں میں ترقی اور انقلاب کا سب سے بڑا داعی بھی یہی طقہ ہے جبکہ دوسری جانب اس راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی مڈل کلاس طبقہ بنتا ہے۔ گڈ گورننس کے حوالے سے ہماری مڈل کلاس کے مطالبات ذاتی مفادات سے آگے نہیں بڑھ پاتے اور یہ طبقہ اصلاح اور تبدیلی کے لیے کسی باقاعدہ سیاسی لائحہ عمل کے بجائے روایتی سرپرستانہ سیاست پر قناعت کیے رہتا ہے۔ در حقیقت ان کی نظریں آسمان پر اور پاوں دلدل میں دھنسے ہوتے ہیں یعنی نہ ہی یہ دلدل چھوڑنے پر آمادہ ہوتے ہیں اور نہ ہی آسمان کو چھوپاتے ہیں۔

اردو کے ادیب اور طنزومزاح تحریر کرنے والے ابن انشا نے لکھا تھا کہ ایک بار میں نے ایک "معزز مڈل کلاس” شخص کو مسجد میں ایک غریب آدمی سے بات چیت کرتے دیکھا۔ اس شخص نے غریب آدمی سے پوچھا کہ وہ کیا دعائیں مانگ رہا تھا۔ غریب شخص نے جواب دیا کہ وہ کھانے، چھت اور نوکری کے حصول کی دعا مانگ رہا تھا۔ یہ سن کر مڈل کلاس شخص بولا کہ تم ان مادی چیزوں کیلئے دعا کیوں کر رہے تھے۔ غریب آدمی نے جواب میں ایک سوال پوچھا "آپ کیا دعا مانگ رہے تھے صاحب؟” مڈل کلاس شخص نے جواب دیا میں اپنے ایمان کی مضبوطی کیلئے دعا مانگ رہا تھا۔ غریب شخص بولا بہت اچھا کیا۔ ہمیشہ اس چیز کیلئے ہی دعا مانگی جاتی ہے جو اپنے پاس نہ ہو۔

یہ زندگی میں رسک لینے سے قطعی کتراتے ہیں اور جو رسک لے لیتے ہیں وہ ترقی کی منازل طے کرکے اس دلدل سے نکل جاتے ہیں۔ یہ بلند و بانگ دعوے کرتے ہیں۔ کوئی ان کے پاس بیٹھے تو خود کو بونا محسوس کرنے لگ پڑتا ہے کیونکہ ان کی ذہانت اور ان جتنی صلاحیتیں تو اس میں بلکل نہیں ہوتیں۔ ۔ مگر یہی ذہین فطین لوگ کاروبار کرنے سے گھبراتے ہیں اور اگر کوئی غلطی سے کاروبار کرہی بیٹھے تو وہ بڑے فیصلے کرنے سے گھبراتا ہے۔ یہاں آکر ان کی ساری ذہانت اور فطانت جھاگ ہوجاتی ہے۔ جبکہ دنیاوی مثالوں سے واضح ہے کہ رسک میں ہی رزق ہے۔

یہ اپنے بچوں کی شادیاں وقت پر اور اسلامی تہذیب کے مطابق سادگی سے کرنے سے کتراتے ہیں کیونکہ ان کے بقول ایک ہی بیٹا بیٹی ہے یا پہلا بیٹا بیٹی ہے تو ہم دھوم دھام سے اسکی شادی نہیں کرینگے تو لوگ کیا کہیں گے؟ یہ "لوگ کیا کہیں گے” جملے کا ورد اپنی زندگیوں میں اللہ اکبر سے زیادہ کرتے نظر آتے ہیں۔ جبکہ اگر یہ خدا کا خوف کھاتے ہوئے وقت پر اور سادگی سے اللہ کی رضا کو مطلوب بناتے ہوئے نیک فیصلے جلد کریں تو نہ صرف بہت سی برائیوں سے بھی اولاد کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے بلکہ وہ ساری رقم جو جاہلانہ رسم و رواج اور دکھاوے میں خرچ ہوتی ہے وہ بھی محفوظ کی جاسکتی ہے۔

یہ طبقہ اپنی نوجوان نسل پر اعتماد کرنے کو گناہ خیال کرتا ہے اور ان کو کو مجبور کرتا ہے کہ وہ بڑے فیصلے نہ کریں اور ان کی ڈگر پر چلتے ہوئے کوئی ایسی نوکری کریں کہ جس سے ساری زندگیاں کمیٹیاں ڈال ڈال کر گزارا ممکن ہوتا رہے۔ یہ طبقہ در حقیقت اپنی نئی نسل کے عزائم اور خوابوں کا دشمن ہے۔

یہی حالت ان کی آخرت کی ہوتی ہے۔ مسلمان ہوتے ہوئے بھی ان کا اللہ پر ایمان برائے نام کا ہوتا ہے۔ یہ معاشرت میں وہی رسمی جاہلانہ طور طریقوں کو اپنائے ہوتے ہیں مگر یہ اللہ کے بتائے ہوئے طریقوں پر چلنے سے گھبراتے ہیں کیونکہ اس میں انہیں دنیاوی فائدہ نظر نہیں آتا۔ !

غریب کے پاس تو صرف ایک ہی چیز ہوتی ہے اور وہ "عزت” ہے بس۔ وہ ساری زندگی کوشش کرتا ہے کہ اس کی عزت اور رشتہ داریاں محفوظ رہیں جبکہ امیر کے پاس صرف اور صرف ایک چیز "دولت” ہوتی ہے۔ امیر کی زندگی کا سارا انحصار دولت پر ہوتا ہے جس کے بل بوتے پر وہ نہ صرف خوشیاں بلکہ رشتہ داریاں بھی خرید لیتا ہے۔

مگر مڈل کلاسیے ساری زندگی "لوگ کیا کہیں گے” کے پیچھے اپنی دنیا اور آخرت دونوں قربان کر بیٹھتے ہیں جبکہ اللہ کیا کہے گا ؟؟ کا خیال انہیں تب آتا ہے جب یہ آدھے پاؤں قبر میں لٹکائے ہوتےہیں مگر اب وقت گزر چکا ہوتا ہے اور یہ محض حسرتیں دلوں میں بسائے دنیا سے کوچ کرجاتے ہیں۔

Facebook Comments Box
log kiya kahain gay?Middle Classلوگ کیا کہیں گے؟
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
احساس پروگرام اور غریبوں کی عزت نفس —- راحیلہ سلطان کا کھلا خط
next post
سعود عثمانی: خشکی کے سمندر اور پانی کے جزیروں کا باسی —- عزیز ابن الحسن

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.