تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیکالم

صبح دھونا ہاتھ کا ور شام دھونا ہاتھ کا —- عطا محمد تبسم

by دانش ڈیسک 30/03/2020
written by دانش ڈیسک 30/03/2020
71

آپ سے کیا گلہ کریں۔ گلہ تو اپنے آپ سے ہے۔ ٹک کے جو نہیں بیٹھا جارہا۔ اب گھومنے پھرنے کی عادت کوئی چار دن کی تو ہے نہیں ۔ اس لیے ٹکتے ٹکتے ہی تو ٹیکیں گے۔ ابھی تو وہم کے مرض نے دل و جان کو قابو کیا ہوا ہے۔ ایک ہی کام ہے،صبح دھونا ہاتھ کا اور شام دھونا ہاتھ کا۔ لیکن اب یہ صبح شام سے نکل کر ہر وقت کا ہاتھ دھونا ہوگیا ہے۔ کبھی اس مرض وہم میں اہلیہ مبتلا تھیں۔ اب سارے اہل خانہ ہیں۔ پہلے ہم کہتے تھے ۔ آپ کو کچھ وہم ہوگیا ہے، اور اس وہم کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہ تھا۔ ا ب ہم سے کہا جارہا ہے ۔ آپ تندرست ہیں۔ ماشا اللہ بھلے چنگے ہیں۔ دنیا جہاں کی نعمتوں سے سرفراز ہیں۔ لیکن یہ ہاتھ دھونے کا مرض ہے کیا؟ اور اس مرض کی دوا کیا ہے؟ اور اگر یہ مرض لادوا آپ کو لاحق ہوگیا ہے تو اللہ شافی، اللہ کافی کا ورد کریں۔ اور کسی طبیب سے رجوع کریں۔ ورنہ گھر کے کونے کھدرے میں منہ ڈال کر اس بات کو زور زور سے اپنے آپ سے کہیں ۔ میں ٹھیک ہوں، میری صحت اچھی ہورہی ہے۔ میں تندرست ہورہا ہوں۔ آج کل سب طبیب بھی اسی مرض میں مبتلا ہیں۔ ڈرے ڈرے سے کمروں میں بند ہیں۔ نہ کسی کو ہاتھ دیتے ہیں اور نہ کسی کا ہاتھ لیتے ہیں۔ پہلے تو لوگ ایسے پائے کے تھے۔ کہ جب سے لیا ہاتھ تیرے ہاتھ میں۔ میں تو ولی بن گیا اک رات میں۔ لیکن چچا غالب نےہمارے ولی بنے کی راہ بھی مسدود کردی۔ اور شرط لگا دی کہ تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا۔

 

یہ چھوٹا سا ایک جرثومہ ہے۔ لیکن ساری دنیا کو نچا کر رکھ دیا ہے۔ اس کا علاج بھی ہاتھ کی صفائی وہ بھی صابن سے کرنے میں ہے۔ اس لیے کہتے ہیں، کرونا صفائی،کرونا صابن سے،لیکن ذہنی رو ہے کہ ایک اور طرف لیجاتی ہے۔ اب کرونا۔ ۔ ۔ ۔ بمباری کلسٹر بموں سے۔ وہ جو ساری بموں کی ماں تھی کہاں گئی، کہاں ہے وہ سپر طاقت اور کہاں ہے تمارا ورلڈ آرڈر۔ کہاں ہے تمارے جراثیمی ہتھیار سے مھفوظ رہنے والے غلاف اور ماسک،کہاں ہے تماری سپر ٹیکنالوجی،معصوم بچوں کی آہ نے تمھیں گھیر لیا ہے، ابھی تو تم بلیک امریکن سے معافی مانگ رہے ہو، انھیں غلام بنانے کی، ان کے انسانی حقوق سلب کرنے کی، انھیں مساوی حقوق نہ دینے کی،انھیں ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی،لیکن وہ دن بھی نزدیک ہیں ۔ جب تمھیں معافی مانگنی پڑے گی، ان مطلوم افغانیوں سے، عراقیوں سے، شام سے،ایران سے اور جہاں جہاں تم نے انسانیت پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں۔ تم اس زمین کے فرعون بن کر اس دنیا پرحکمرانی کا خواب دیکھ رہے تھے نا، اور اس ظلم میں سارے یورپی ممالک تمارے ہمنوا تھے۔ تم نے انسانوں کو گونتانامو بے میں پنجروں میں محصور کرکے رکھا تھا نا، آج تم گھروں کے پنجروں میں، قرنطینہ کے پنجروں میں قید ہو، خدا کی آخری کتاب کی بے حرمتی کی تھی نا، انسانوں کو جانوروں کی طرح گھسیٹا تھا نا آج تماری لاشیوں کو کتوں بلیوں کی طرح گھسیٹ گھسیٹ کر لیجایا جارہا ہے۔ مظلوم انسانوں کو بمباری سے مارکر ان کی لاشوں کو بے گور کفن چھوڑ دیا تھا نا، انھیں گڑھوں اور خندوقوں میں اجتماعی طور پر دفن کردیا تھا نا، آج تم بھی اس عذاب سے گذر رہے ہو، تمارے گلی کوچوں میں لاشیں اٹھانے والے نہیں ہیں۔ انھیں دفن کرنے والے نہیں ہیں، ان کی مذہبی رسوم ادا کرنے والے نہیں ہیں۔ انھیں گڑھوں میں پھینکا جارہا ہے، انھیں اکھٹا کرکے پیٹرول ڈال کر جلایا جارہا ہے، یاد کرو، تم نے کتنے انسانوں کو زندہ پیٹرول چھڑک کا جلادیا تھا۔ اللہ جسےتم بھول چکے تھے، اب کیوں یاد آرہا ہے، یہ سڑکوں پر کیوں سجدے میں گرے آہ وزاریاں کر رہے ہو۔ اللہ کا عذاب بہت سخت ہوتا ہے۔ تم نے تو شائد کبھی ایسا سوچا بھی نہ ہوگا۔ دیکھو وہ تماری شہ رگ سے کتنا قریب ہے۔

اللہ کی سنت ہے، جب اس کا عذاب آتا ہے تو پھر وہ اپنے نیک بندوں کو بھی سزا دیتا تھا۔ کیونکہ اللہ اس معاملے میں غیرت مند ہے کہ اس کے احکامات کی دھجیاں بکھری جائیں،اور اس کے نیک بندے خاموش رہیں، وہ معاشرے میں پھیلی چور بازاری کو کھلی آنکھوںسے دیکھتے رہیں، جب معصوم بچے اور بچیاں جنسی دیوانوں کے ہاتھ میں کھلونا بن جائیں اور وہ انھیں جب چاہیں توڑ مروڑ کر پھینک دیں، جب معصوم بچوں کے سامنے ان کی ماں باپ کو گولیوں سے بھون دیا جائے،جب بڑے بڑے سپر اسٹور دولت کی ہوس میں اندھے ہوجائیں اور انسانی جان بچانے والی دوائیں، حفاظتی جراثیم کش لوشن، ماسک چھپانے لگیں اور مہنگے داموں بیچنے کی ہوس میں مبتلا ہوجائیں، جب خوراک کے ذخیرہ اندوز بلیک مارکیٹنگ پر سینہ سپر ہوجائیں۔ جب ملاوٹ کا بازار گرم ہو، جب کم تولنا، جھوٹ بولنا، مکر وفریب کاری کرنا ایک آرٹ بن جائے۔ جب اللہ کے احکامات کو چیلنج کیا جائے، اور سب سے بڑھ کر تو یہ کہ جس ریاست کو اس کے نام اور اس کے قانون نافد کرنے کے لیے بنایا جائے۔ وہاں اس وعدے کو بھول جایا جائے۔ سارے احتیاط اپنے پاس رکھو، لیکن رات کے پچھلے پہر ذرا سربسجدہ ہوکر اپنے رب کے حضور پیش ہوکر اپنے گناہوں پر شرمسار تو ہو، توبہ کاجو در کھلا ہے، اس کے در پر پیشانی تو رگڑو۔ اس سے عفو اور معافی تو مانگو۔ یہی معافی یہی ندامت شاید ہمارے گناہوں کی سیاہی کو دھو ڈالے اور اللہ ہم پر سے اس آفت کو ٹال دے۔

 

 

.

 

Facebook Comments Box
coronaCoronavirusHand sanitizerWash Handsکورونا وایرسہاتھ دھوناوبا
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
نقاب، ماسک اور رخِ زیبا —- تیمیہ صبیحہ
next post
کورونا کے قہر میں سسکتی انسانیت ! —- غازی سہیل خان

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.