تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگز

یہ انیس بیس کا چکر ۔۔۔۔ شازیہ ظفر

by دانش ڈیسک 31/12/2019
written by دانش ڈیسک 31/12/2019
64

اے نئے سال بتا تجھ میں نیاپن کیا ہے
ہر طرف خلق نے کیوں شور مچا رکھا ہے
روشنی دن کی وہی تاروں بھری رات وہی
آج ہم کو نظر آتی ہے ہر بات وہی
آسماں بدلا ہے افسوس نا بدلی ہے زمیں
ایک ہندسے کا بدلنا کوئی جدت تو نہیں
اگلے برسوں ہوں گے قرینے تیرے
کسے معلوم نہیں بارہ مہینے تیرے
تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئی
ورنہ ان آن آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی

کوئی نئی بات نہیں ھے۔۔۔بس انیس بیس کا ھی چکر ھے سارا۔۔۔ مگر کوئی سمجھنے کو تیار ھی کب ھے۔۔۔۔۔خدا لگتی کہیں تو اس انیس بیس کے چکر نے ھمیں تو چکرا کے ھی رکھ دیا ھے۔۔۔۔
صبح سویرے ناشتہ بناتے ھوئے ساس والدہ کی آوازیں کانوں میں پڑ رھی تھیں۔۔۔۔ ” پتا نہیں کب جائے گی یہ سردی۔۔۔روز اتنی ھی شدت ھے مجال ھے جو انیس بیس کا بھی فرق پڑا ھو ایسی سردی تو انڈیا میں پڑا کرتی تھی جب ھماری اماں اپنے ھاتھ سے روئی کی بنڈیاں بنا کر ھر بچے کو کپڑوں کے نیچے پہنا دیا کرتی تھیں۔۔سردی سے بچاؤ بھی ھو جاتا اور سردی کی بیماریوں سے بھی۔۔۔”

ابھی یہ قصہ سن ھی رھے تھے کہ شوھرِنامدار کی پکار کانوں میں پڑی۔۔۔ ذرا واڈورب میں سے میرا براؤن کوٹ نکال دینا۔۔ ھم نے جا کے واڈروب کا جائزہ لیا اور آواز لگائی کونسا والا بھئی یہاں تو سارے کوٹ ھی ایک سے ھیں۔۔۔رھنے دو میں خود ھی لے لیتا ھوں۔۔۔ جھنجھلاھٹ بھری آواز میں چاکلیٹی اور بادامی کو چھوڑ ایک کافی کلر کا کوٹ واڈروب میں سے نکالا گیا ????۔۔۔۔۔ ایک تو آپ مردوں کے لباس کے رنگوں میں انیس بیس کا ھی تو فرق ھوتا ھے پہچاننا دشوار ایک ھم خواتین ھیں اتنے آرام سے نشانی بتا دیتے ھیں۔۔۔ذرا وہ براؤن شال نکال دو جو فیروزی اورگلابی کے درمیان میں ھے۔۔۔????
ناشتے سے فراغت ھوئی تو مالی محترم کی آمد کے ساتھ انکی داستان شروع ھوگئی۔۔۔ ایک تو جب بھی انھیں گاؤں جانا ھو کبھی ڈائیرئکٹ نہیں بتاتے۔۔۔۔ھمیشہ کسی دوسری باجی کے رویئے کو ڈھال بنا کے اطلاع فراھم کرتے ھیں۔۔۔۔ باجی دیکھیں ذرا گلی نمبر چھ والی باجی کو۔۔ جیسے ھی میں نے بتایا کہ اگلے ھفتے مجھے گاؤں جانا ھے اور میں دس روز کے لیے رشید کو کام پہ لگا کے جا رھا ھوں۔۔ فوراً ھی غصہ کرنے لگیں کہ ابھی دومہینے بھی نہیں ھوئے تمھیں گاؤں سے آئے۔۔۔ میں نے کہہ دیا رشید کے اور میرے کام میں انیس بیس کا بھی فرق ھوا ناں تو بیشک آپ میری تنخواہ کاٹ لینا۔۔۔اففف یہ انیس بیس۔۔۔

ذرا بیکری سے کچھ سامان لے رھے تھے کہ ایک عزیزہ مل گئیں۔۔۔ اتنے عرصے سے کہاں غائب ھیں آپ ھمارے پوچھنے پر بولیں ارے بھئی اس جِم سے اس جِم بس یہی کھیل کھیل رھی ھوں وزن بڑھ گیا تھا اتنے جم بدلے مگر مجال ھے جو انیس بیس کا بھی فرق پڑا ھو۔۔اب سب چھوڑ دیا۔۔ایویں پاگل بناتے ھیں یہ لوگ۔۔۔ھاتھ میں پکڑے فرنچ فرائز کے ڈبے میں سے گرما گرم فرائز کھاتے انھوں نے مذید دوچار باتیں کی اور اپنی راہ چل پڑیں
ھمیں ٹیلر سے کپڑے لینا تھے وھاں پہنچے اور رسید دکھائی تو جواب ملا باجی پرسوں لیجیئے گا ابھی تیار نہیں ھوئے آپ کے کپڑے۔۔۔ ابھی تک کیوں نھیں سلے۔۔ یہ پوچھنے کی دیر تھی کہ ٹیلر ماسٹر صاحب شروع ھوگئے۔۔۔ باجی لوڈشیڈنگ ھی اتنی ھے کیا کریں ھم بھی۔۔ اس تبدیلی کو ووٹ دیا تھا کہ اب حالات بہتر ھونگے مگر کچھ نہیں ھوا۔۔۔ یقین کریں انیس بیس کا بھی فرق نہیں پڑا ویسا ھی ھے سب کچھ
گھر پہنچے صاحبزادے پیپر دے کر آ چکے تھے۔۔۔ کیسا ھوا ؟؟ یہ پوچھنے کی نوبت ھی نہیں آئی اور وہ باچھیں کھلاتے ھوئے خود ھی شروع ھوگئے۔۔۔ ایسا اعلی پیپر ھوا ھے ناں مما کے بس۔۔۔ رات میں پڑھائی بند کرنے لگا تھا کہ بس آخر آخر میں چند سوال اور کرلیئے۔۔۔اور میں دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہ سب ویسے کے ویسے ھی پیپر میں آئے ھوئے تھے۔۔انیس بیس بھی اِدھر اُدھر نہیں ھوئے۔۔۔????

آج تو پورا دن اسی انیس بیس کے چکر میں ھی گذر گیا سارے کاموں سے فرصت پانے کے بعد سیل فون اٹھایا تو سوشل میڈیا پہ بھی ھر کوئی انیس کے جانے اور بیس کے آنے کی مبارکبادیں بھیج رھا ھے۔۔۔رنگارنگ وش کارڈز ھر طرف سے موصول ھو رھے ھیں۔۔۔ ایک تانتا سا بندھا ھوا ھے۔۔۔
دل چاھا کہ اعلان کرکے بتائیں کہ دنیا والو۔۔۔ کیوں اتنا ھلکان ھو رھے ھو کچھ بھی نہیں بدلنے والا۔۔ ھم بھی وھی رھیں گے حالات بھی وھی۔۔۔ سرکار بھی وھی اور اسکی چکربازیاں بھی وھی سب کچھ ایسا ھی رھے گا۔۔۔۔ اب انیس بیس کے فرق پہ کیا خوشیاں منانیں۔۔۔ بیٹھو ایک طرف مگر نقار خانے میں طوطی کی آواز کون سنتا ھے۔۔۔
سو ھم بھی اب چپ ھی رھتے ھیں۔۔۔ وہ ٹھیک ھی تو کہا ھے شاعر نے
کس کس کا غم کھائیے کس کس کو رویئے
آرام بڑی چیز ھے منہ ڈھک کے سویئے

واقعی۔۔ کیا منہ ڈھک کے سونے لگے آپ لوگ۔۔۔۔؟؟ اچھا جاتے بس ایک بات تو سنتے جایئے۔۔۔ ارے بھئی مانا کہ انیس بیس کا ھی فرق ھے مگر ھے تو نیا سال ناں۔۔۔تو خدا کرے کہ انیس سے بیس کا یہ سفر سبھی کو راس آئے۔۔۔۔ اور نیا سال ھم سب کے لیے مبارک ثابت ھو۔۔۔

Facebook Comments Box
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
اربابِ اقتدار! پہلے اپنے حصہ کا کام، پھر مدرسہ اصلاحات — باسط حلیم
next post
اسلام میں پروٹسٹنٹ تحریک… فرحان کامرانی کے جواب میں — علی عبداللہ

Related Posts

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...

22/07/2026

شعور کی انارکی یا ارتقاء کا شعور؟ —–...

12/07/2026

07/12/2025

10/11/2025

16/07/2025

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.