تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسیاسیکالم

عمران خان کے کالم: کچھ جملوں کا انتخاب —- عائشہ مسعود

by دانش ڈیسک 10/12/2019
written by دانش ڈیسک 10/12/2019
117

Image result for عائشہ مسعود"وزیراعظم عمران خان کے روزنامہ پاکستان میں شایع ہونے والے، ماضی کے کچھ کالمز جو معروف صحافی ایس کے نیازی کی تازہ شائع ہونے والی کتاب ’حلقہ احباب‘ میں شامل ہیں۔ یہ کالم وزیر اعظم عمران خان نے مسند اقتدار پر براجمان ہونے سے پہلے لکھے تھے۔ وزیر اعظم کے ان کالموں میں سے کلیدی جملوں کا ایک انتخاب پیش خدمت ہے جو بحیثیت وزیر اعظم عمران خان کو راستہ دکھا سکتے ہیں۔

1۔ چند سال قبل شکاگو کے میئر کی اس لئے چھٹی کروادی گئی تھی کہ سڑکوں پر جمی برف اٹھوانے میں ایک گھنٹہ کی تاخیر ہو گئی تھی۔

2۔ وزیراعظم باصلاحیت لوگوں کو اہم ترین عہدوں پر فائز کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے کیونکہ وہ ان کے اقتدار کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

3۔ بدقسمتی سمجھئے کہ ایک فاشسٹ حکومت کا وطیرہ ہوتا ہے اور موجودہ حکومت نے بھی آزادی فکر کو قابل اعتناء نہ سمجھا۔

4۔ برطانیہ کے زمانہ طالب علمی میں میں نے شیکسپئر کو تو پڑھا تھا مگر فکر اقبال سے محروم رہا۔

5۔ مغرب میں موجود اولڈ ہومز کا تصور ہی روح فرسا ہے۔

6۔ روحانیت اور مادیت کے درمیان ٹامک ٹوئیاں مارتے ہوئے کلچر میں نفسیاتی عوارض کا جنم فطری امر ہے کیونکہ روح اور بدن کے درمیان عدم توازن کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔

7۔ جس نظام تعلیم کا مارچ1995 میں اعلان کرنے والا ہوں وہ کینسر ہسپتال سے زیادہ دوررس نتائج کا حامل ہو گا۔

8۔ ہندوستان کی سول سروس میں شامل عام مقامی اور اعلیٰ اور ادنیٰ افسروں نے اپنے آقائوں کا لباس پہننا شروع کر دیا تھا۔

9۔ پاکستان کی سرکاری زبان آج انگریزی ہے جسے ہم ماضی کی علامت سمجھ کر صرف نظر کر جاتے ہیں۔

10۔ ریاست مدینہ کے قیام کے بعد مسلمان عظیم ترین تہذیب کی پہچان بنے لیکن کیا یہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا کمال تھا؟ کیا یہ بیرونی قرضوں کا اعجاز تھا؟ یا تیل کے ذخائر نکل آئے تھے؟ مندرجہ بالا عوامل میں کسی ایک کا بھی وجود نہیں تھا۔

11۔ کچھ لوگوں کے خیال میں غیر ملکی امداد ایک ایسا بت ہے جس کے سامنے سجدہ ریز ہونے سے ہمارے حالات سنور جائیں گے۔

12۔ عوام کے ملازموں اور عوام کے نمائندوں کو عوام سے دور رکھنے یا ان کے دسترس سے دور رکھنے کا کیا جواز ہے؟

13۔ بزدل جب بڑھک مارتا ہے تو اپنے اندر کی کمزوری کو چھپاتا ہے۔

14۔ آزادی سے لیکر آج تک خود اپنے پائوں پر کھڑا ہونے کی بجائے ہم نے ہمیشہ غیرملکی امداد اور قرضوں پر انحصار کیا اور نتیجے کے طور پر اپنی آزادی اور خودمختاری کو خطرے سے دوچار کیا۔

15۔ قومی نظام تعلیم کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں ملک بہت جلد عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا اور یاد رہے طوائف الموکی، افراتفری اور انتشار امیر غریب میں کوئی فرق نہیں رکھتے۔

16۔ ہم رضاکاروں کی بھرتی کے لئے اشتہار دینگے جو اساتذہ کی تربیت کے لئے وقت نکال سکیں۔ ہمیں ماہرین تعلیم کی بھی ضرورت ہے جو ہمارے تدبر اور تفکر یعنی تھنک ٹینک کے شعبے کا حصہ ہوں۔

17۔ ضروری گھریلو استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ بجلی،تیل اور قدرتی گیس کے نرخوں میں اضافہ قیامت صغریٰ سے کم نہیں۔

18۔ حکومت (نواز) نئے اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور اس کیساتھ بے روزگاری میں اضافہ کی پالیسی پر گامزن ہے۔

19۔ قبائلی علاقے کی پوری تاریخ میں عورت کے ساتھ زیادتی کا کوئی واقعہ نہیں ملتا۔

20۔ ہم نے 1947 میں غیر ملکی ماڈل اختیار کیا تھا وہ ہمارے ان برائون صاحبوںکی وجہ تھا جو ہمارے پالیسی ساز تھے۔

21۔ ہم پاکستانی خوش قسمت ہیں کہ جہاں دیگر ادارے تباہی کا شکار ہیں وہاں خاندانی نظام ابھی تک قائم ہے مگر ہمارے خاندانی نظام کوچھوٹے مگر با رسوخ مغرب کے دلدادہ گروہ سے خطرہ لاحق ہے۔

22۔ ماضی میں نواز شریف اور بینظیر دونوں نے اپنے سیاسی مخالفین کو پھنسانے کی کوششیں کیں اور یہ کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔

23۔ جمہوریت کے فروغ کیلئے ایک مضبوط اور آزادعدلیہ بنیادی ضرورت ہوتی کیونکہ یہ شہریوں کو ریاست کے ظلم و ستم سے محفوظ رکھتی ہے۔

24۔ ہمارے پیش نظر رہنا چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ قرضے حاصل کرنا پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہے۔

25۔ مساویانہ ٹیکس سے مراد ہے کہ ٹیکسوں کا بوجھ ان طبقوں پر پڑے جو انہیں ادا کرنے اور برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


Image may contain: 1 personکتاب حلقہ احباب حاصل کرنے کے لئے درج ذیل پہ رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
-To order: Whatsapp, call or msg at 0342-55-48-690
یا
https://www.facebook.com/www.emel.com.pk/
یا
https://www.emel.com.pk/product/halqa-e-ahbab-%D8%AD%D9%84%D9%82%DB%81-%D8%A7%D8%AD%D8%A8%D8%A7%D8%A8/

Facebook Comments Box
Aisha MasoodDaily PakistanfeaturedIKImran Khan ColumnsPrime Minister Imran KhanPTISK Niaziایس کے نیازیتحریک انصافروزنامہ پاکستانعائشہ مسعودعمران خانعمران خان کے کالم
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
متبادل مطالعہِ پاکستان : لاہور، گجرانوالہ، رالپنڈی، اسلام آباد (2) — شوکت نواز نیازی
next post
سعدیہ دہلوی‎ ——– خشونت سنگھ

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.