تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیصنف/ جینڈرکالم

اغواکار، قاتل عورت اور خلیل الرحمن قمر —– رقیہ اکبر

by دانش ڈیسک 31/10/2019
written by دانش ڈیسک 31/10/2019
88

کل مشہور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے ایک مختصر انٹرویو کا کلپ دیکھا جو تقریبا ہر مردانہ وال اور پیج پہ دیکھنے کو ملا۔۔۔

مردوں نے تو واہ واہ کے ایسے نعرے لگائے کہ کیا فضل الرحمان کے حامیوں نے آزادی مارچ میں لگائے ہوں گے۔۔ یہ دیکھے سوچے بنا کہ اس کلپ میں خلیل صاحب نے مردوں کا کتنا گھٹیا اور برا رخ پیش کیا۔

اتنے فخر سے وہ کلپ شئر ہو رہا ہے کہ جیسے
مستند ہے خلیل صاحب کا فرمایا ہوا۔۔

برابری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جو مثالیں خلیل صاحب نے دیں سن کر افسوس اور حیرت ہوئی۔

خلیل صاحب کے مطابق عورتیں اگر برابری کرنا چاہتی ہیں تو انہیں اغواکار بننا ہوگا، قاتل و بدکار بن کر دکھانا ہو گا۔۔ تبھی وہ برابری کا نعرہ لگانے کی حقدار ہوں گی۔
عجیب منطق پیش کی انہوں نے تو۔۔ مطلب خلیل صاحب کی نظر میں مردانگی ہے ہی بدکرداری، کڈنیپنگ،قتل و غارت گری کا دوسرا نام؟
اور جو عورت ایسا نہیں کرتی وہ مردوں کے برابر کیسے ہو سکتی ہے۔۔

جناب اس سب پہ واہ واہ کہنے سے پہلے یہ تو دیکھ لیجئے زرا کہ آپ مردوں کی مردانگی کا کیا ثبوت پیش کیا گیا؟
رہے عورت کے مطالبات تو پہلے یہ تو جان لیجئے کہ عورت کس برابری کی بات کرتی ہے؟؟
کبھی سوچا برابری کہتے کسے ہیں؟

برابری کا جو تصور مرد نے سمجھا یا اسے سمجھایا گیا وہ عورت کی خواہش نہیں۔۔۔
برابری مطلب برابر کا انسان سمجھا جائے۔۔۔
تم عورت پر اپنا مال خرچ کرتے ہو، مضبوط اعصاب کے مالک ہو، جسمانی طور پر بھی مضبوط ہو مشکلات کا عورت جیسی کمزور صنف کے مقابلے میں زیادہ ہمت سے مقابلہ کر سکتے ہو اس لئے اللہ نے تمہیں ایک درجہ فضیلت دی اور اسی اعتبار سے زمہ داری بھی زیادہ۔۔۔۔

عورت کے اندر رحم کا مادہ زیادہ رکھا، اسے نرم دل اور جذبات سے بھر دیا اور پوری نسل انسانی کی آبیاری جیسی گراں بار ذمہ داری اس پر ڈال کر اسے اتنا معتبر بنا دیا کہ وہ جنت جس کے حصول میں دن رات ایک کر دیتے ہو اسے اسی عورت کے قدموں کے بھی نیچے رکھ دیا۔۔۔

کیا اندازہ کر سکتے ہو اس عزت و مرتبے کا؟
کیا وہ اس ایک درجے سے کئی گنا بڑا اور زیادہ درجہ نہیں۔۔؟
تو کیا یہ درجہ عورت کا کسبی ہے جو اس بات پر وہ اکڑ دکھائے۔۔؟
نہیں۔۔۔
تو ایسے ہی جو مرتبہ ایک درجے فضیلت کی صورت میں تمہیں عطا ہوا اس پہ اتنی اکڑ کیوں؟؟

پھر یہی عورت جو تم سے ذمہ داری کی وجہ سے ایک درجہ پیچھے کھڑی ہے بس یہ مطالبہ کرتی ہے کہ مجھے اپنی طرح کا انسان سمجھو بس۔۔۔۔
یہ برابری مانگتی ہے وہ۔۔۔انسان ہونے کی برابری۔۔
عورت کہتی ہے کہ مجھے گالی مت دو کیونکہ جو گالی تم نہیں سن سکتے تمہاری غیرت پہ چوٹ پڑتی ہے وہی گالی میرے بھی دل کو چھلنی کر دیتی ہے میری بھی غیرت جاگتی ہے، تو کیا میں بھی جوابا گالی دوں۔۔؟
کیا سن سکو گے ؟
نہیں۔۔۔
تو گالی مت دو ورنہ سننے کا حوصلہ پیدا کرو۔
عورت کہتی ہے مجھ پر ہاتھ مت اٹھاو میرا جسم بھی مٹی سے بنا ہے مجھے چوٹ لگتی ہے۔۔جسم تو زخمی ہوتا ہے ساتھ میں روح بھی چھلنی ہوتی ہے عزت نفس مجروح ہوتی ہے۔۔۔اور پھر اس کا مداوا تمہاری معافی بھی نہیں کر سکتی۔

وہ کہتی ہے تمہیں آرام چاہئے، سکون و اطمینان چاہئے، دل کی خوشی چاہئے تو مجھے بھی یہی سب چایئے۔۔
یہ برابری۔۔۔
تمہیں بھوک لگتی ہے چاہتے ہو پہلے کھانا تمہارے آگے رکھا جائے۔۔ بہتر کھانا تمہارے حوالے کیا جائے پھر بچ جائے وہ میری پلیٹ میں ڈال دیا جائے۔۔۔
کیوں ؟
وہ کہتی ہے بھوک مجھے بھی لگتی ہے،تمہارے ساتھ بیٹھ کر اچھا کھانا کھانا میری خواہش بھی ہے اور حق بھی۔۔
یہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی ہے تو مجھے بھی برابر کا انسان سمجھو۔
وہ کہتی ہے تمہاری شادی قرآن سے نہیں ہو سکتی تو میری کیوں؟
وہ چاہتی ہے جس طرح تم اپنے سے بیس سال بڑی عورت سے شادی نہیں کرنا چاہتے مجھے کیوں چالیس سال بڑے بڈھے کے حوالے کر دیتے ہو؟
کیا میرے جذبات نہیں۔۔کیا میرے احساسات نہیں۔۔
قتل تمہارا بیٹا کرتا ہے اور اس کی جان کی قیمت مجھے ونی کر کے ادا کرتے ہو۔۔کس لئے۔۔۔؟
کیا میں لوٹ کا مال ہوں؟
تم مجھ سے بیزار ہو جاتے ہو تو ہفتوں میرے پاس نہیں آتے تو جب میں اکتائی ہوئی ہوں مجھے کیوں نہیں خوشدلی سے سپیس دیتے؟؟

تم یار دوستوں کے ساتھ نکل پڑتے ہو سیر کو۔۔۔
تو کیوں بھول جاتے ہو کہ آقا نے عائشہ صدیقہ کو ساتھ لے جا کر میلہ دکھایا تم مجھے کیوں نہیں لے جا سکتے۔
گھر کے معاملات میں مجھے سائیڈ پہ رکھ دیتے ہو بیکار چیز کی طرح۔
کیوں بھول جاتے ہو محمد مصطفی نے صلح حدیبیہ کے بعد ابوبکر،عمر،عثمان و علی جیسے جلیل القدر صحابہ کے ہوتے ہوئے مشورہ اپنی زوجہ حضرت ام سلمی سے کیا۔۔۔

وحی نازل ہوئی تو پہلا رازداں،پہلا مشیر،پہلا غم خوار اپنی زوجہ کو بنایا تم کیسے مجھےکم عقل،کمتر اور بےوقوف کہہ کر کھڈے لائن لگا سکتے ہو۔۔۔۔۔
کیا آقا کا عمل بھول گئے ہو۔ ؟
یہ ہےوہ برابری جو عورت چاہتی ہے۔۔

جس طرح کی برابری خلیل صاحب فرما رہے ہیں کیا تمام مرد اس معاملے میں برابر ہیں؟؟
مطلب کیا سارے مرد کڈنیپر ہیں، ریپیسٹ ہیں، قاتل ہیں۔۔۔
بدکار و بدطینت ہیں۔۔؟
اگر نہیں۔۔اور یقینا نہیں۔۔تو مطلب سب مرد بھی برابر نہیں خلیل صاحب کی نظر میں۔۔؟؟
کیا کسی اندھے مرد سے کہہ سکتے ہو کہ گاڑی چلا لے۔۔کسی لنگڑے سے کہو اسی طرح بھاگے جس رفتار سے دونوں ٹانگوں والا بھاگتا ہے ورنہ ٹانگوں والے سے برابری نہ کرے۔۔؟
جب کہ مرد تو سب برابر ہیں ناں۔۔
عجیب منطق ہے۔۔۔عورتیں اغواکار بن جائیں، قاتل و بدکار بن جائیں تو یہ ہے برابری۔۔۔۔۔؟؟
ابے اللہ کے بندے برابری کا مطلب تو سمجھو پہلے۔۔۔۔برابر کا انسان۔۔۔یا پھر بولو انسان مانتے تو ہو مگر ایک درجہ کم تر۔۔۔

سچ بتاو کیا اللہ نے کہا کہ بحیثیت "انسان” عورت کا درجہ کم ہے مرد کا اونچا۔۔۔کیا یہ جو ایک درجہ فضیلت رکھی بوجہ انسان یا بوجہء ذمہ داری ؟
ایک مرد وزیراعلی ہے بوجہء ذمہ داری مرتبے میں آپ سوں میں سے ہزاروں لاکھوں سے آگے مگر بحیثیت انسان،بحیثیت مرد آپ کے برابر ہے بھائی صاحب۔۔۔

عورت کی دشمن دوسری عورت۔یہ گردان کب تک؟
کیا عورت افیئر کسی دوسری عورت سے چلاتی ہے؟ یا مرد کو کسی مرد سے ہی چکر چلانا چاہیئے؟

اور رہی بات حیاء کی تو ہاں سو فیصد اتفاق ہے کہ حیاء ہی عورت کازیور ہے شوہر کے ساتھ بے وفائی کرنے والی عورت ہرگز پسندیدہ نہیں۔۔

تو بےوفائی کرنے والے مرد، دھوکہ دینے والے مرد کے بارے میں کیا وچار ہیں آپ کے؟؟
کیا اللہ نے جو سزا عورت کیلئے رکھی وہ مرد کیلئے نہیں رکھی۔۔؟

کیا اللہ نے کہا کہ عورت کسی دوسرے مرد کے ساتھ انوالو ہو جائے تو اسے تو سنگسار کر دو مگر مرد کو کچھ نہ کہو؟؟
اور کیا معاشرہ بےوفائی کرنے والے مرد کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالتا ہے؟
اسے ملعون نہیں کرتا۔۔یا نہیں کرنا چاہیے؟؟

جناب ضرور لعنت بھیجئے اس عورت پرجو شوہر کے باہر جاتے غیر مرد کیلئے اپنی مٹھی کھول دے مگر عین اسی طرح لعنت بھیجئے اس مرد پر بھی جو گھر سے باہر نکلتے ہی غیر عورت کیلئے اپنی جیب خالی کر دے۔۔۔ یہ ہے اللہ کا قانون یہ ہے رب کا انصاف۔۔
اور جناب یہ اپنے بہکنے کا،بگڑنے کے گناہوں کا، غلطیوں کا بوجھ کب تک عورتوں کے کاندھوں پہ ڈالتے رہو گے؟
سمجھ میں نہیں آتا جسمانی و جذباتی طور پر مضبوط یہ مرد آخر کیوں اپنے ہر گناہ کا سبب عورت جیسی کمزور صنف کو گردانتا ہے ہر گناہ کا بوجھ وہ اس کے کاندھے پہ ڈال دیتا ہے؟

اور وہ جو شوہر اپنی بیوی کو چھوڑ کر کسی دوسری عورت پہ لپکتا ہے اس کا تو کوئی دوش ہی نہیں۔۔واہ خوب کہی۔۔

یہ بھی پڑھیں: طلاق کی نئی وجہ: آزاد، خود مختار اور منفرد عورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خرم شہزاد

مرد بہکتا ہے تو عورت نہیں بہک سکتی کیا؟
پھر سزا،لعن طعن دونوں کیلئے برابر کیوں نہیں۔۔۔
کم از کم اپنی عزت کا بوجھ تو خود اٹھا لو میاں۔۔کب تک اسے بھی عورت کے سر پہ لادے رکھو گے؟

عورت کی دشمن دوسری عورت۔
یہ گردان کب تک؟
کیا عورت افیئر کسی دوسری عورت سے چلاتی ہے؟
یا مرد کو کسی مرد سے ہی چکر چلانا چاہیئے؟

شادی شدہ عورت جس کی آپ نے مثال دی شوہر کو دھوکہ دیتی ہے،چیٹ کرتی ہے تو کس کیلئے۔۔۔؟
کون ہے وہ جو کسی مرد کی عزت،اس کی بیٹی کو بھگا کے لے جاتا ہے؟
ایک مرد کا بسا بسایا گھر توڑنے والا،اس کی بیوی کو ورغلانے والا (جس بیوی پر اپ لعنت بھیج رہے ہیں) کون ہے وہ۔۔؟

کیا وہ دوسرا مرد نہیں ہوتا؟
کیا عورت کسی دوسری عورت کے ساتھ انوالو ہو جاتی ہے؟
تو جو مرد کسی مرد کی بیٹی، بہن، محبوبہ یا بیوی کو ورغلاتا ہے تو وہ بھی تو مرد ہے ناں۔
مطلب مرد ہی مرد کی عزت کا دشمن۔
اگر عورت،عورت کے گھر کی دشمن۔
کیا خیال ہے؟

یہ بھی پڑھیں: عورت کو عزت، مرد کے ساتھ زیادتی: زینی سحر

Facebook Comments Box
cheating girlfriendcheating wifefemale rightswomen rightآزادی نسواںبرا مردبری عورتبہکی عورتبے وفا عورتبے وفائیحقوق نسواںخلیل الرحمان قمرخواتینرقیہ اکبرصنف نازکعورتعورت کی عزتمرد کی عزت
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
بڑھاپے اور تنہائی کی خزاں رسیدگی —— سلمان باسط
next post
محیّر العقول شخصیت : لطف اللہ خاں — طاہر مسعود

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

پروفیسر جان ایسپوزیٹو کی میراث — پروفیسرجنید ایس...

17/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.