تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
پڑھنے کے لیے ۶ اچھی اردو کتابیں اور...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینعلم و ادبکتابوں پر تبصرے

’’احیائے مذاہب: اتحاد، انتشار اور تصادم‘‘ اثبات کی خصوصی اشاعت ——– محمد حمید شاہد

by محمد حمید شاہد 22/10/2019
written by محمد حمید شاہد 22/10/2019
116

ایک زمانے تک، جب جب ہندوستان اور ادبی جرائد کا ذکر ایک ساتھ ہوا ہمیں ”شب خون“، ”سوغات“، ”نیا ورق“، ”شعر و حکمت“، ”ادبی دنیا“، ”الفاظ“، ”ذہن جدید“، ”غالب نامہ“، ”استعارہ“، ”اردو ادب“، ”ادب ساز“ اور ایسے ہی کئی معروف اور قدرے کم معروف ادبی جرائد یاد آئے جو ہم تک پہنچتے رہے تھے۔

ان ہی میں ”امروز“، ”سبق اردو“ اور انتساب بھی شامل کر لیجیے۔ کئی اور ادبی جرائد بھی یاد آتے ہیں مگر اشعر نجمی کے ”اثبات“ نے اپنے خصوصی شماروں سے بالکل نئی طرح ڈالی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ادبی جرائد ”خصوصی نمبر“ شائع نہیں کرتے رہے ہیں مگر یوں ہے کہ جس لگن، جرات، استقامت اوراپنے مزاج کے ٹیڑھ پن کے ساتھ وہ ”اثبات“ کو مختلف اور چونکانے والا بنا لیتے ہیں یہ کچھ انہی کا حصہ ہے۔ اثبات کا پہلا شمارہ غالباً 2008ء کے وسط میں آیا تھا۔ انہوں نے بہت محنت اور قرینے سے اس کا الگ سا مزاج بنایا، ایسا کہ سب اہم لکھنے والے اس میں چھپنے لگے۔ یہ ان کی محبت ہے کہ مجھ سے انہوں نے مسلسل رابطہ رکھا اور مجھے بھی اس جریدے میں چھپ کا ہمیشہ اچھا لگا۔ پھر یوں ہوا کہ اس جریدے نے ایک انگڑائی لی۔ پہلا سلسلہ موقوف ہوا۔ اور ”اثبات“ کے خصوصی شماروں نے ادبی اور علمی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ اس جریدے کے یہ خصوصی نمبر پاکستان سے بھی چھپنے لگے۔

”ادب میں عریانی اور فحش نگاری“ اور ”مشاہیر علم و ادب کے سرقوں کا محاسبہ“ پر مشتمل ضخیم اور اہم شماروں کا چرچا ابھی تھما نہ تھا کہ ساڑھے تئیس سو صفحات اور دو جلدوں پر مشتمل ”احیائے مذاہب: اتحاد، انتشار اور تصادم“ کے عنوان سے ”عکس پبلی کیشنز“ والوں نے لاہور سے ”اثبات“ کا خصوصی شمارہ چھاپ دیا ہے۔ میں مدیر اور پبلشر دونوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ پہلے کی طرح انہوں نے اس بار بھی یاد رکھا۔

اس شمارے کی خاص بات یہ ہے کہ یک موضوعی ہو کر بھی محض ایک مزاج اور ایک فکری قبیلے کی تحریروں پر مشتمل نہیں ہے تا ہم یوں ہے کہ اس اہم دستاویز میں ہمیں ان موضوعات پر بھی مباحث ملیں گے جن پر سے ہمارا سماج نظریں چرا کر گزر جاتا رہا ہے یاپھر خوف فساد خلق سے یہ موضوعات ناگفتہ رہ جاتے رہے ہیں۔ ضروری نہیں ہے کہ اس میں لکھنے والے ہر فرد سے آپ اتفاق کریں تاہم یہ بھی نا مناسب ہو گا کہ اپنے تعصبات کو جھٹکے بغیر ہر تحریر کو رد کرتے جائیں۔ اشعر نجمی نے اپنے دیباچے ”سوال تو اٹھیں گے“ میں لکھا ہے کہ ”مذہب کی تاریخ میں یہ سوال اہم رہا ہے کہ کیا مذاہب اپنی خالصیت اور ابتدائی تعلیمات کو بدلتے ہوئے حالات اور نئے لوگوں میں تبدیلی مذہب کے بعد ان کو برقرار رکھ سکتے ہیں؟ اور کیا مذاہب بھی وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں؟۔۔۔

کیا مذہب کو بدلنا چاہیے یا معاشرہ کو تبدیل کر کے اسے مذاہب کے سانچہ میں ڈھالنا چاہیے؟ یہ کشمکش اور تصادم ہر مذہب کے اندر ہے اور رہے گا۔“ دیکھا جائے تو مذہبی تجدید کا سوال خود مذہب کو ماننے والوں کے ہاں بہت اہم رہا ہے تا ہم جب بھی تجدید اور ری کنسٹریکشن کی بات ہوئی شدید رد عمل سامنے آیا۔ دوسری طرف مذہب کو افیون سمجھنے والے ہوں یا اسے تصادم اور انتشار کا سبب سمجھنے والے، وہ سب اس پر جو سوالات قائم کرتے رہے وہ اپنی جگہ سنجیدہ غور و فکر کی دعوت دیتے ہیں۔ اس دستاویز میں تجدید، تصادم اور انتشار ہی موضوع ہوئے ہیں۔ اور ہاں، سارتر نے ادیب کی قدر کے لیے یہ پیمانہ تجویز کیا تھا کہ جب تک اس کی تصانیف کو پڑھ کر لوگوں کو غصہ آئے گا، بے چینی ہو گی، شرم آئے گی، نفرت ہو گی یا محبت ہو گی وہ زندہ رہے گا۔ لگ بھگ یہی پیمانہ اشعر نجمی نے شاید ادبی پرچے کے ایک مدیر کا سمجھ کر اپنے لیے لازم کر لیا ہے۔ سو آپ اس خاص اشاعت کی تحریروں سے اتفاق کریں یا اختلاف یہ دستاویز آپ ہی کے لیے ہے کہ یہ ایسا کام ہے جو ادبی علمی صحافت کا مستقل باب ہو گیا ہے۔


اثبات :: احیائے مذاہب : اتحاد، انتشار اور تصادم – (جلد:1 ، فہرست مضامین)
نمبر شمار عنوان مصنف
اداریہ
1 سوال تو اٹھیں گے! اشعر نجمی
اسلام اور احیائے اسلام
2 اسلامی تاریخ: ایک جائزہ مبارک علی
3 اسباب اشاعت اسلام ریوبن لیوی
4 سنی اسلام کا سیاسی پس منظر راشد شاز
5 اسلام کا شیعی قالب راشد شاز
6 فکر اسلامی: بند دروازے پر دستک خالد تھتھال
7 اسلام میں سماجی درجات ریوبن لیوی
8 کیا نظریے کا احیا ممکن ہے؟ مبارک علی
9 محمد ابن عبدالوہاب: تصویر کا دوسرا رخ نتانا جے ڈیلونگ
10 تجدید پسندی سے پہلے کی اصلاحی تحریکیں فضل الرحمٰن
11 تجدید پسندی اور اسلامی معاشرہ فضل الرحمٰن
12 بر صغیر کی اسلامی تحریکیں مبارک علی
13 ہم عصر مذہبی تحریکات کے تجزیاتی مطالعے میں مسائل خالد مسعود
14 اسلام پر صوفی ازم کے اثرات جولین بالڈک
15 احیائے اسلام اور بھاگتے بھوت کی لنگوٹ فرنود عالم
اسلامی معاشرہ: تذبذب کی سماجیات
16 خود بدلتے نہیں قرآں کو بدل دیتے ہیں طارق احمد صدیقی
17 تہذیبی نرگسیت مبارک حیدر
18 اسلام دشمنی کا مبالغہ مبارک حیدر
19 سیکولرزم کی نئی اسلامی تعبیریں خالد مسعود
20 اسلام اور جدیدیت مبارک علی
21 بر صغیر کی مسلم ذہنیت عبدالکریم عابد
22 شارٹ کٹ اسلام خالد مسعود
23 توہین رسالت کیوں ہوتی ہے؟ عرفان شہزاد
24 سوشل میڈیا سے خائف اشرافیہ فرنود عالم
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ
25 حجاب سے آگے فاطمہ مرنیسی
26 مولانا مودودی کا تصور عورت ارشد محمود
27 حجاب کی حقیقت شیخ برہان الدین
28 حجاب: اسلامی فریضہ یا سیاسی اسلام؟ طارق فتح
29 طلاق کی روایت اور مسلمانوں کا رویہ تصنیف حیدر
دینیات، سائنس اور ادب
30 نصاب تعلیم اور دینیات ارشد محمود
31 مذہبی کٹر پن اور مسلم سائنس پرویز امیر علی ہود بھائی
32 اسلامی ادب کا مسئلہ سلیم احمد
33 فکشن، سماج اور دہشت گردی انتظار حسین
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
34 سیاسی اسلام مبارک علی
35 اسلامی ریاست کا تصور اصغر علی انجینئر
36 قیام خلافت کا مغالطہ مبارک حیدر
37 شیعہ سنی مخاصمت: مذہبی یا سیاسی؟ این بلیک
38 جمہوریت مغرب سے کیوں طلوع ہوئی؟ فرنود عالم
39 جدید قومی ریاست کی جواز خیزی عبداللہ سعید
40 ریاستی جواز شاہرام اکبر زادہ
41 سعودی عرب: 11 ستمبر کے بعد لاربی صادق
42 اسلامی جمہوریہ ایران میں اصلاح کی سیاست فریدہ فرحی
43 بنگلہ دیش میں اسلام کی نئی اٹھان تاج آئی ہاشمی
44 ازبکستان کا اسلامی قضیہ شاہرام اکبر زادہ
45 ملیشیا میں اسلام اور سیاسی جواز خیزی عثمان بکر
46 انڈونیشیا: منقسم اکثریت گریگ فیلی
47 ایردگان کی کامیابی ، صالحین کی خوشیاں اور سیاسی اسلام فرنود عالم
48 جماعت احیائے اسلام اور تاجکستان میں خانہ جنگی احمد رشید
49 حزب التحریر: خلافت کے احیا کی جدوجہد احمد رشید
50 طالبان کا تاریخی و سیاسی شعور احمد رشید
51 حزب اللہ: سیاسی مؤقف میں تغیر و ارتقا مولانا عمار خان ناصر
اسلام، مسلمان اور ہندوستان
52 ہندوستان میں اسلام کی اشاعت کے اسباب ہربنس مکھیا
53 ہندوستان میں اسلام کا پھیلاؤ مبارک علی
54 الہند کی تشکیل مبارک علی
55 اقبال اور ہند اسلامی تہذیب سلیم احمد
56 اکبر کی سیاسی، سماجی اور مذہبی رجحانات مولانا عبیداللہ سندھی
57 ہندوستانی اسلام اور اصلاحی تحریکیں اصغر علی انجینئر
58 ہندوستانی مسلمان اور سردار پٹیل رفیق ذکریا
59 مابعد تقسیم: بڑھتے اختلافات اور سیاسی اقدام مشیر الحق
60 مسلم پرسنل لاء آصف فیضی
61 جدید ہندوستان میں مسلمانوں کی مذہبی رہنمائی مشیر الحق
62 ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف مہم کی وجوہات وسعت اللہ خان
63 مسئلہ کشمیر: حقیقت پسندانہ حل مولانا وحید الدین خاں
اسلامی جمہوریہ پاکستان
64 تحریک پاکستان: سیکولر یا مذہبی جدوجہد فرح ضیا
65 پاکستان: شناخت کی تلاش مبارک علی
66 پاکستان: ایک غیر یقینی ریاست جان۔ آر۔ شمٹ
67 پاکستان: اسلام کا قلعہ بنانے کی کوشش اشتیاق احمد
68 مذہبی انتہا پسندی اور مطالعہ پاکستان سید جعفر احمد
69 پاکستان میں جمہوریت کا سوال اشفاق سلیم مرزا
70 اسلامائزیشن کے رجحانات جوناتھن پیرس
71 توہین رسالت اور ہمارا ردعمل حسن عبدالسمیع
72 پاکستانی میڈیا کا اسلامائزیشن خالد احمد
اثبات :: احیائے مذاہب : اتحاد، انتشار اور تصادم – (جلد:2 ، فہرست مضامین)
نمبر شمار عنوان مصنف
اداریہ
1 کوئی آداب تشدد ہی سکھادے ہم کو’ اشعر نجمی
سارا جہاں ہمارا
2 مسجد اقصیٰ، یہود اور امت مسلمہ مولانا محمد عمار خان ناصر
3 عورتیں، بچے اور طالبانی کلچر احمد رشید
4 سعودی عرب میں معتدل اسلام کی لہر ثاقب اکبر
5 امریکہ، اسلام اور مسلمان ثاقب اکبر
6 روس کی اسلام اور مسلمانوں سے متعلق حکمت عملی قمر الہدیٰ
7 مسلمانوں کے بارے میں چین کی بدلتی پالیسی احمد رشید
8 عالمی تہذیب اور اکیسویں صدی کے نئے اتحاد مبارک حیدر
9 میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قضیہ قبلہ ایاز
10 احساس مظلومیت کا مبالغہ نیر خان
11 مسلمانوں کے ہسپانیہ سے عشق کی داستان خالد مسعود
12 ایک تارک وطن کا نوحہ خالد تھتھال
ہندو، ہندُتو اور ہندوستان
13 ہندو احیا پسندی اور ہندُتو تحریک تے پیوتیمنن
14 ہندو مذہبی تحریکیں مبارک علی
15 مذہبی تشخص کا المیہ رومیلا تھاپر
16 ہندو اور اسلامی ماورائے قوم مذہبی تحریکیں شیل مایا رام
17 راجنم بھومی اور بابری مسجد تنازعہ ہر بنس مکھیا
18 ہندوستان میں قوم پرستی کا بدلتا مکالمہ منیشا ٹیکیکر
19 سیکولرزم کی سیاست اور مذہبی رواداری کی بحالی آشیش نندی
20 سنگھ پریوار: تاریخ کے دسترخوان پر حرام خوری تانیکا سرکار
21 لیکن اب وہ وطن پرست ہیں پون کلکرنی
22 دلتوں کا ملک کہاں ہے؟ ارون کمار ترپاٹھی
23 جعلی خبروں کے زمانے میں (آخری اداریہ) گوری لنکیش
24 ہندُتو کیا ہے؟ محمد احمد
25 ہندو راشٹر محمد احمد
26 ہندُتو کے شارحین ادارہ
27 ہندُتو اور ہندوستانی سیکولر لیڈر شپ یاس منصوری
28 گجرات، جمہوریت اور فسطائیت ارندھتی رائے
29 کشمیر: فوج اور شہری آمنے سامنے کرشن پرتاپ سنگھ
سارے منظر ایک جیسے ساری باتیں ایک سی
30 سکھوں کی مذہبی حکومت سر لیپل ہنری
31 سکھ مذہبی تحریکیں مبارک علی
32 کیتھولک چرچ اور اصلاح مذہب مبارک علی
33 یونیفکیشن چرچ: ایک نیا عیسائی فرقہ سید عابد حسین
34 قومی نو آبادیاتی دینیات ایمنون ریز۔کویکٹزن
35 عیسائیت میں مذہبی تحریکیں مبارک علی
36 یہودیت اور مذہبی تحریکیں مبارک علی
جہاد، فرقہ وارانہ تشدد اور دہشت گردی
37 مسلح مزاحمت اور اسلامی روایت جون کیلزے
38 تشدد کا اسلامائزیشن مولانا وحید الدین خاں
39 جہاد فی سبیل اللہ مبارک حیدر
40 شدت پسندی کا تصور اور نظری الجھاؤ مارک سجوگ
41 دہشت گردوں کے نقطہ نظر سے فطالی ایم۔ موگادم
42 مذہب، ضیاء اور افغانستان میں روس مخالف جہاد جان آر۔ شمٹ
43 لال مسجد اور ملکی دہشت گردی جان آر۔ شمٹ
44 جیش محمد اور ہندو پاک کی سیاست کرسٹین فیئر
45 لشکر کی مائیں چودھری محمد نعیم
46 داعش کی اصلی قوت محمد عامر رانا
47 کشمیر سے وابستہ جہادی تنظیمیں مجتبیٰ محمد راٹھور
48 عسکریت پسند اور ان کا خاندانی پس منظر کرسٹین فیئر
49 خودکش حملہ آوروں کے تربیتی کیمپ ایس۔ ایچ۔ تاجک
50 اجمل قصاب کا سفر: راولپنڈی سے ممبئی تک اریان بیکر/ جیوتی تھوتھم
51 مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی جامعات میں شدت پسندی مارلن روز
52 مجرم ہجوم کی نفسیات گوہر تاج
53 فرقہ وارانہ تشدد اور تشخص کی تبدیلی ہر بنس مکھیا
54 ممبئی سکیتو مہتا
55 ہاشم پورہ وبھوتی نارائن رائے
56 دہشت گردی کی فصیلیں: گجرات کے بہانے راجندر یادو
محبت فاتح عالم
57 عداوت کے ابواب بند کرتے ہوئے راج موہن گاندھی
58 تہذیبوں اور ثقافتوں کے مابین مکالمہ سید محمد خاتمی
59 خدا کا دعویٰ اور دنیوی سیاست آرچ بشپ ڈیسمنڈ توتو
60 بے انتہا دشمنی یا انسانی سلامتی؟ جوڈی ولیمز
61 مکالمے کے ذریعہ سلامتی ملکہ نور آف اُردن
62 پگھلتے برتن میں اختلاف کا جشن شہزادہ حسن بن طلال
63 تہذیبوں کے مابین مکالمہ کوفی عنان
64 مذہب کے تناظر میں انسانی حقوق خالد مسعود
65 بنیادپرستی کا چیلنج اور ہمارا ردعمل قاضی جاوید
66 نظریۂ قومیت کو خیر باد کہنے کا وقت عرفان شہزاد
67 مسلمانوں کو دہشت گردی سے کیوں جوڑا جاتا ہے فرنود عالم
تخلیقی اظہار
68 حمد خورشید اکرم
69 وندنا (بھوجپوری نظم) شہاب جعفری
70 دھنک (ناولٹ) غلام عباس
71 الحمد اللہ (کہانی) احمد ندیم قاسمی
72 بے جڑ کا درخت (بنگلہ ناول کے ابواب) سید ولی اللہ
73 کوچۂ بدنام کی مسجد (عربی کہانی) نجیب محفوظ
74 زیارت (فارسی کہانی) جلال آل احمد
75 ایک مذہبی بات چیت (ترکی کہانی) اورہن پاموک
76 آگ کے پاسبان (نظم) صدیق عالم
77 آخری قسط(نظم) صدیق عالم
78 خدا اور انسان (نظم) صدیق عالم
79 سوالات زندہ ہیں (نظم) صدیق عالم
80 جھنّو کو چٹھی ملی (کہانی) فہمیدہ ریاض
81 بابر کا مقدمہ (ہندی کہانی) کملیشور
82 شاہ عالم کیمپ کی روحیں (ہندی کہانی) اصغر وجاہت
83 یوم شجاعت (ہندی کہانی) وندنا راگ
84 گجرات کے ایک مقتول کا بیان (ہندی نظم) منگلیش ڈبرال
85 فاشسٹ (ہندی نظم) دیوی پرساد مشر
86 دعا کے لہجے میں نہیں (ہندی نظم) دیوی پرساد مشر
87 <td style=”outline:0px;font-style:inherit;font-weight:inherit
Facebook Comments Box
اثباتمذہبمعاشرہ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
محمد حمید شاہد

محمدحمید شاہد اردو کے معروف افسانہ نگار، ناول نگار اور نقاد ہیں ۔ آپ 23 مارچ 1957 کو پنڈی گھیب ضلع اٹک (پنجاب) پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ پنڈی گھیب سے میٹرک کے بعد زرعی یونیورسٹی لائل پور(فیصل آباد) سے ایف ایس سے کے بعد ایگری کلچر مضامین میں گریجویشن کی اور ایک بنکار کی حیثیت سے بتیس سال عملی زندگی سے وابستہ رہے۔ اس عرصے میں اندرون ملک شہر شہر گھومے، دیہی زندگی کو قریب سے دیکھا اور کئی ممالک کا دورے بھی کیے ۔ محمد حمید شاہد کی ادبی زندگی کاآغاز یونیورسٹی کے زمانے سے ہی ہو گیا تھا ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مجلہ "کشت نو" کے مدیر رہے۔ پہلا افسانہ بھی اسی زمانے میں لکھا۔ پہلی کتاب " پیکر جمیل" بھی یونیورسٹی کے زمانے میں لکھی ۔ افسانوں کا پہلا مجموعہ "بند آنکھوں سے پرے "تھا جب کہ "جنم جہنم"،"مرگ زار"اور "آدمی" آپ کے افسانوں کے دیگر مجموعے ہیں۔ "محمد حمید شاہد کے پچاس افسانے" معروف بزرگ ادیب اور شاعر ڈاکٹر توصیف تبسم کا منتخب کردہ ہے جب کہ محمد حمید شاہد کے نائن الیون کے پس منظر میں لکھے ہوئے منتخب افسانوں کو "دہشت میں محبت" کے نام سے غالب نشتر نے مرتب کیا تھا۔ محمد حمید شاہد کا ناول"مٹی آدم کھاتی ہے" کے نام سے چھپا اور مقبول ہوا ۔ فکشن کی تنقید محمد حمید شاہد کی ترجیحات کا ایک اور علاقہ ہے ۔ "ادبی تنازعات"،"اردو افسانہ:صورت و معنیٰ"، "اردو فکشن: نئے مباحث"،"کہانی اور یوسا سے معاملہ " کے علاوہ "سعادت حسن منٹو:جادوئی حقیقت اور آج کا افسانہ" اس حوالے سے چند معروف کتب ہیں ۔ اردو نظم پر تنقید کی کتاب"راشد ،میراجی، فیض" کے علاوہ آپ کی نثموں کی کتاب لمحوں کا لمس اور بین الاقوامی شاعری کے تراجم پر مشتمل کتاب "سمندر اور سمندر" بھی بہت معروف ہیں۔ حکومت پاکستان نے محمد حمید شاہد کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ان کے لیے صدارتی سول ایوارڈ "تمغہ امتیاز" 2017 کو دیا۔

previous post
مولانا فضل الرحمٰن اور ہمارا تہذیبی بحران —- محمد دین جوہر
next post
دانشِ عصر: احمد جاوید — (منٹو، نظام تعلیم، مذہب پرستی اور عوام) گفتگو: خرم سہیل-حصہ 4

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.