تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
دیگرسماجیعلم و ادبعلمیکالم

مذہب، ادب اور سیاست، پیشے نہیں —– قاسم یعقوب

by قاسم یعقوب 16/08/2019
written by قاسم یعقوب 16/08/2019
67

سیاست ایک علیحدہ اور مکمل شعبۂ حیات ہے۔ جس طرح زندگی کے دیگر شعبہ جات زندگی میں اپنا تعمیری حصہ ڈالتے ہیں بالکل اسی طرح سیاست بھی ایک شعبہ ہے جو اپنی ڈائنامکس رکھتا ہے، جس کے مسائل بھی ہیں اور اصول بھی۔ ہم شاید صرف اُسے ہی شعبۂ حیات کہتے ہیں جو اپنی نیچر کے اعتبار سے ’’پیشہ‘‘ ہو یعنی جس میں محنت اور وقت دے کے پیسا کمایا جاتا ہو جیسے ڈاکٹر، انجینئر نگ، استاد، بزنس مین، فوجی، صحافی وغیرہ۔ ہمارے ہاں ایسے شعبوں کو شعبہ ہی نہیں سمجھا جاتا جس میں پیسہ اور روایتی اصول کارفرما نہ ہو ان میں ادیب، سیاست دان اور مذہبی علما شامل ہیں۔ یہاں فرق کرنے کی کچھ ضرورت ہے جس کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوتا ہے۔ یہ تینوں شعبہ جات اپنی نیچر کے اعتبار سے مکمل شعبے ہیں مگر ان کو دیگر شعبہ جات کی طرح نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

یہ تینوں شعبے پورا وقت مانگتے ہیں، ان میں کام کرنے والا اپنی زندگی کا مکمل نظریہ حیات رکھتا ہے، فرق صرف یہ ہے کہ یہ تینوں شعبے اپنے شعبے سے پیسہ نہیں کماتے یا ان کا براہ راست اور لازمی ذریعہ اپنے شعبے سے روزی کمانا نہیں ہوتا۔ خرابی ہی یہ ہوئی کہ جب یہ شعبے اپنی ڈائنامکس بدلتے ہیں، ان میں روزی رزق شامل ہوتی ہے۔ علما اور سیاست دان تو علی الاعلان پیسہ کمانے اس طرف راغب ہوئے جب کہ ادیب چاہتے ہوئے بھی اپنے شعبے کو پیشہ نہیں بنا پائے۔

یہ تینوں شعبے بنیادی طور پر وقف ادارے تھے جن میں کام کرنے والے روزی رزق کا سامان کہیں اور کرتے جب کہ ان شعبوں میں اپنی صرف خدمات انجام دیتے۔ آج بھی (برائے نام ہی سہی) ان شعبوں میں کام کرنے والے (فل ٹائم) ادیب، علما اور سیاست دان روزی رزق اور پیسا کمانے کا کہیں اور بندوبست کرتے ہیں جب کہ ان میدانوں میں اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ اس لیے ان شعبوں کی بے توقیری سامنے آنے لگی، ہر وہ فرد جو مالی طور پر ان اداروں اور شعبوں کا مرہونِ منت نہیں تھا، اُٹھا اور ان شعبوں میں قدم رکھنے لگا۔ ہر کس و ناکس نے سیاست، ادب اور مذہب معاملات میں ہاتھ ڈالنا ضروری سمجھا۔

جن شعبوں کو ہم روزی رزق کا حصہ قرار دے رہے ہیں ان میں بھی واضح تفریق موجود تھی۔ ان میں ’خدمات‘ اور’ محنت‘ کا فرق رکھا جاتا تھا۔ آپ تاریخ کے صفحات کھول کے دیکھ سکتے ہیں کہ خدمات پیش کرنے والے افراد معاشرے کے مختلف افراد ہوتے، معاشرہ بھی انھیں ایک الگ مقام دیتا، ان میں استاد، طبیب اور منصف شامل تھے۔ یہ تینوں شعبے بھی وقت کے ساتھ ساتھ باقاعدہ شعبے بن گئے اور ان کو بھی ذریعہ آمدن بنایا جانے لگا۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ان شعبوں میں خدمات پیش کرنے والے افراد اب باقاعدہ ایک ’پیشے‘ سے منسلک ہوتے ہیں۔ یہ تینوں شعبے اپنی ڈائنامکس کے اعتبار سے خدمت اور وقف کردینے والے ہیں مگر ان میں خدمت اور وقف کر دینے والی کوئی خصوصت باقی نہیں رہی۔ مفاد، طاقت اور پیسہ ان شعبوں کو اپنی لپیٹ میںلے چکا ہے۔ بلکہ استاد، منصف اور طبیب بہت سے شعبوں سے زیادہ طاقت ور اور زیادہ آمدنی کا ذریعہ بن چکے ہیں۔ اس سے فرق یہ پڑا کہ ان شعبوں میں’ خدمت‘ والا تصور ختم ہوتا گیا۔ یہ شعبے بھی مکمل پیشے (Professions) بن گئے ہیں۔

اب ایک پیراڈائم شفٹ والا انداز سیاست دان، عالم اور ادیب شعبوں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ پچھلی کچھ دہائیوں سے یہ رواج بہت زور پکڑ چکا ہے کہ مذہبی مبلغ، سیاست دان اور ادبا باقاعدہ شہرت، طاقت اور پیسے کے لیے ان شعبوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ جن سے ان اداروں کی بے توقیری سامنے آئی ہے۔ اب اس امر میں کوئی مانع نہیں کہ بہت جلد یہ شعبے ایک پیشے کا روپ دھار لیں گے۔ یہ خدشہ علما کی شکل میں مکمل ہو چکا ہے۔

Facebook Comments Box
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
قاسم یعقوب

previous post
قربانی پر اعتراض ———- بلال الرشید/ ماجرا
next post
نور نہایا رستہ، ایک ساختیاتی مطالعہ —– الیاس بابر اعوان

Related Posts

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...

13/08/2026

نگارشاتِ سحر: پروفیسر سحر انصاری کے فکری و...

19/07/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.