تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
تازہ ترینسماجیسیاسیکالم

برسات رحمت یا زحمت ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسماء ظفر

by Editor2 01/08/2019
written by Editor2 01/08/2019
124

برسات ایک رومان پرور تصور ہے شعراء نے دیوان بھر ڈالے برسات پر اشعار غزلیں نغمے لکھ لکھ کر ساون کے جھولے پینگیں بھرتی مٹیار پکوان کیا ہے جو اس ایک لفظ برسات سے نہیں جڑا ہے۔

مجھے آج بھی بچپن کے ساون کی یاد آتی ہے بارش میں بھیگنا کاغذ کی ناؤ بنانا گرم گرم پکوان دال بھرے پراٹھے پکوڑے ہر چیز آج بھی ویسی ہی ہے آج بھی پکوان بنتے ہیں آج بھی بارش میں بھیگتے ہیں مگر کیا وجہ ہے کہ اب بارش کی پیشنگوئی کے ساتھ ہی دل دھڑکنے لگتا ہے دعا بے ساختہ ہونٹوں سے نکلتی ہے الٰہی خیر کی برسات ہو سب کچھ خیر عافیت سے گزر جائے کوئی حادثہ نا ہو کوئی ناگہانی نا ہو آج کے کراچی اور پندرہ بیس برس پہلے کے کراچی میں بہت فرق ہے سیوریج کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے پہلے مون سون سے پہلے برساتی نالوں کی صفائی ہوجاتی تھی اب اگر متعلقہ اداروں کو صفائی یاد بھی آتی ہے تو مون سون کے شروع ہوتے ہی اور نالوں سے نکلنے والا کچرا فورآ ٹھکانے نہیں لگایا جاتا بلکہ نالے کے دونوں جانب ڈھیر کردیا جاتا ہے نتیجہ برسات ہوتے ہی گند غلاظت پورے علاقے میں پھیل کر مذید تکلیف کا باعث بن جاتی ہے۔ پانی پہلے بھی اوور فلو ہوجاتا تھا مگر ایک آدھ دن میں برسات کم ہوتے ہی کسی حد تک خشک بھی ہوجاتا تھا کیونکہ سیوریج کا سسٹم آج کے مقابلے بہتر تھا آبادی بھی کم تھی۔

ہمیشہ سے وسائل کی کمی تو رہی ہے ہم ایک غریب ایشیائی ملک کے شہری ہیں ہمارے پاس اصل مسئلہ ہی یہی ہے مگر موثر منصوبہ بندی اور تھوڑی سی سمجھ بوجھ سے بہت سے مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے مون سون سیزن شروع ہوتے ہی ہمیں برساتی نالوں کی صفائی کا خیال آتا ہے تھوڑا پہلے یہ کام کیوں نہیں ھوسکتا ؟ گٹر لائنوں کی ہر چار چھ ماہ میں صفائی ہوجائے تو کیا مضائقہ ہے بھلا ؟

سب چھوڑیں محلہ کمیٹی کی طرز پر چھوٹے پیمانے پر خود بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں ہم کم از کم اپنے محلے میں چند لوگ مل کر مون سون سے پہلے گٹر لائنوں کی صفائی کا بندوبست کر لیں ہر کام کے لیئے حکومت کامنہ دیکھنا کیا ضروری ہے ؟

کراچی میں کرنٹ لگنے سے چھ بچوں سمیت انیس افراد کی ہلاکت کے الیکٹرک کے منہ پر تمانچہ ہے ۔

دوسری سب سے اہم بات بجلی کا نظام ہے دو بوندوں کے ساتھ ہی کئی فیڈر ٹرپ کرجاتے ہیں آدھے سے زیادہ شہر تاریکی میں ڈوب جاتا ہے۔ کرنٹ لگنے سے ہر سال کئی اموات لازمی ہوگئی ہیں کے الیکٹرک رسمی اور روایتی طور پر ایک بیان جاری کردیتی ہے کہ بجلی کی تنصیبات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں جو کہ کافی نہیں جب تک کوئی عملی اقدام نا کیئے جائیں ۔

حالیہ برسات میں صرف شہر کراچی میں کرنٹ لگنے سے چھ بچوں سمیت انیس افراد کی ہلاکت کے الیکٹرک کے منہ پر تمانچہ ہے۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی ہلاکت کے باوجود نا وفاقی نا صوبائی حکومت نا ہی بجلی سپلائی کرنے والے ادارے کی جانب سے کوئی اقدام کیا گیا شہری جان سے جارہے ہیں ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا۔ آخر تھوڑی سی برسات سے کھمبوں میں کرنٹ کیسے آجاتا ہے اور بجلی کے ڈھیروں تار کیسے گر جاتے ہیں؟ اس سلسلے میں کوئی موثر انتظام کیوں نہیں کیا جاتا کیا تین تین دن بجلی بند رکھ کر اسکا حل نکالا جاسکتا ہے؟ جبکہ ہلاکتیں اسکے باوجود بھی ہو رہی ہیں عوام ہر برس باران رحمت کے لیئے دعا کرتے ہیں اور رحمت جو زحمت میں بدلتے دیکھ اللہ سے برسات نا ہونے کی دعا کرنے لگتے ہیں ہر طرف کھڑا پانی ٹوٹی ہوئی سڑکیں سفر کو دشوار بنانے کے ساتھ ساتھ حادثوں کا بھی باعث ہیں گھر سے کام کے لیئے اسکول کالج جانے کے لیئے نکلنے والوں کے لیئے گھر والے خیریت سے گھر واپسی تک دعائیں ہی کرتے رہتے ہیں ۔

زیادہ بہتر یہ ہے کہ ضرورت کے تحت ہی گھر سے باہر نکلا جائے چھوٹے بچوں کے لیئے خصوصاً یہ احتیاط کریں کہ وہ بڑوں کے ساتھ ہی گھر سے باہر نکلیں بجلی کے وہ کھمبے جو آپکے گھر کے قریب ہیں انہیں برسات سے پہلے لکڑی کے تختوں سے رسی کے ذریعے باندھ کر کور کردیں جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے بروقت احتیاط سے آپ بہت سے حادثات سے بچ سکتے ہیں سوشل میڈیا پر گردش کررہی دو معصوم بچوں کی لاشیں مجھے دو دن سے سونے نہیں دے رہیں احمد اور عابر ہماری آپ کی طرح اپنی منی سی سائیکل پر تین چار برس بعد ہونے والی مون سون کی بارش سے لطف اٹھانے گھر سے نکلے تھے کیا خبر تھی موت کا فرشتہ انہیں آن پکڑے گا آن واحد میں ننھے بچے خونی بجلی کے کھمبے کے قریب سے گزرتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

اللہ سے دعا ہے ہم انسانوں کو موسم برتنے کی صلاحیت دے ہر موسم حسین ہے اگر ہم میں اسے سلیقے سے گزارنے کا ہنر ہے۔

خدارا اگر متعلقہ ادارے بے حس ہیں تو آپ خود اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت سے لاپرواہ نا ہوں نعت گوئی کا شوقین احمد اور فٹبالر بننے کا سپنا سجائے عابر اب اس دنیا میں نہیں رہے غفلت کسی کی بھی تھی مگر انیس سے زائد لوگ کرنٹ لگنے سے یہ دنیا چھوڑ گئے ۔

ساون جس سے پیاسی دھرتی جی اٹھتی ہے شجر ہرے بھرے ہو کر جھومنے لگتے ہیں ہر شے پر تازگی اور بہار چھا جاتی ہے کوئی سوچ سکتا ہے کہ تھوڑی سی لاپرواہی سے یہ رحمت بھرا موسم کس طرح زحمت بن سکتا ہے۔ موسم اپنے وقت پر جب سے دنیا بنی آتے جاتے رہتے ہیں دنیا کا توازن اللہ نے قائم کیا ہوا ہے برسات نا ہو تو یہ دنیا تباہ ہو جائے زیر زمین پانی کے ذخائر کم ہو رہے ہیں کم برساتوں سے گلوبل وارمنگ بڑھ رہی ہے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اسلیئے ہمیں ابر رحمت کی اشد ضرورت ہے انسانی غفلت اور بے احتیاطی نے اس رحمت کو زحمت میں بدل ڈالا ہے ضرورت ہے تو تھوڑی سی سمجھ بوجھ اور احتیاط کی تا کہ اس حسین مون سون سے ہم پہلے کی طرح لطف اندوز ہو سکیں اللہ کی رحمت کو زحمت نا بنائیں ساون کو برسنے دیں سبزے کو لہرانے دیں باغوں میں کوئل کی کوک اور پینگوں کو روکنے کی دعا نا کریں یہ تو اس دھرتی کا حسن ہیں۔ اللہ سے دعا ہے ہم انسانوں کو موسم برتنے کی صلاحیت دے ہر موسم حسین ہے اگر ہم میں اسے سلیقے سے گزارنے کا ہنر ہے۔

Facebook Comments Box
اسلاماسلام آبادبارشبرساتپاکستانساونکراچیکرنٹکھمبےکے الیکٹرکموسم
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
Editor2

previous post
فنون لطیفہ، پینٹنگ، نیوڈ Nude اور ہمارا معاشرہ —— حلیمہ سعدیہ/ سجاد خالد
next post
عمران خان پہ اعتراضات کی حقیقت —– سردار جمیل خان

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...

11/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.