تازہ ترین
آزاد چائے والا، ڈگری اور فری لانسنگ —-...
Contagion — S. Bano
شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...
دین اسلام میں میت کے اعضاء عطیہ Donate...
حسرت موہانی: انقلاب کے نعرے سے کرشن کی...
بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...
مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان
موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...
"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...
جوئے خوں: ترجمہ ہما انور —– تبصرہ: تنزیلہ...
مولانا فضل الرحمٰن کا "جھیل میں کنکر” —...
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
بلاگزتازہ ترینفلمکلچر، آرٹ

فلم سنسر بورڈ ——- محمد مدثر احمد

by دانش ڈیسک 20/07/2019
written by دانش ڈیسک 20/07/2019
99

میں فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین کے طو رپر فرائض ادا کر چُکا ہوں۔ یہ ایک دلچسپ ذمّہ داری تھی۔ بہت کچھ سیکھنے کو مِلا۔ مُلکی اور غیر ملکی بشمول مقامی زبانوں والی فلموں کو سنسر کیا۔ فلم سنسر بورڈ کا دفتر اسلام آباد میں واقع ہے۔ ان دنوں یہ انفارمیشن منسٹری کے ماتحت کام کر رہا ہے۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین کے علاوہ یہ سرکاری اور غیر سرکاری بورڈ کے ممبران پر مشتمل ایک قومی ادارہ ہے۔

مجھے پاکستانی فلموں کی کسی بات نے متاثر نہیں کیا۔ ہماری فلموں میں جو بنیادی نقائص پائے جاتے ہیں اُن میں سرمایہ کا فقدان، نیم خواندہ کم اہلیت رکھنے والے ہدایت کار اور اداکار کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی سہولتوں کی کمی بھی شامل ہے۔ اداکاری یا ہدایت کاری کی باقاعدہ تربیت گاہ نہیں ہے۔ ہمارے فلم ساز اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ تماشائیوں کی اکثریت ان پڑھ اور یہ طبقہ کوئی اعلیٰ ادبی، جمالیاتی یا شاعرانہ ذوق نہیں رکھتا ہے۔ رومانوی جذبات کی نوعیت سطحی طور پر نمائش پسند اور معیاری لطافت سے عاری ہے۔ تفریح کے ساتھ ادب، اخلاقیات یا مقصدیت غیر ضروری تصورات سمجھے جاتے ہیں۔ ہمارا تخلیق کار فلم کے سرمایہ کار کے زیرِ اثر نئے خیال، تجربات اور رجحانات سے غیر مشروط طو رپر دستبردار ہو چکا ہے۔

اس کے برعکس اگر ہم ہمسایہ ملک کی فلموں پر نظر ڈالیں تو سرمایہ کی فراوانی، جدید آلات کی مدد سے بہتر منظرکشی، مضامین میں تنوع اور تجربات کے علاوہ اس صنعت کے لوگوں کا اعلیٰ علمی اور ادبی معیار بھی نظر آتا ہے۔ خالص پیشہ وارانہ فلموں کے ساتھ Propoganda movies بھی بنائی جاتی ہیں۔ ان میں عام طور پر معیار میں سمجھوتہ دیکھنے کو ملتا ہے لیکن اس کی Commercial Value بہر طور برقرار رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ان فلموں سے ہمارے مُلک کے بارے میں منفی تاثر اُبھارنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اب تو چین کو بھی ہدف بنایا جا رہا ہے۔ خاص فارمولہ فلموں یا کمرشل فلموں میں ہلک پُھلکے انداز میں چائنہ کی مصنوعات پر پھبتی کسی جاتی ہے۔

فلم سنسر بورڈ کے فرائض میں شامل ہے کہ ملکی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ دوست ممالک کے وقار اور مفاد کو بھی حساس معاملہ سمجھے۔ پاکستان کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے میں مغربی فلم ساز کسی رعایت سے کام نہیں لیتے۔ ہمارے جوہری ہتھیاروں کی سیکورٹی پر بھی فکر مند نظر آتے ہیں۔ پاکستان کو Failed State,Banana State یا Rogue State کے طو رپر پیش کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔ بعض شعبوں میں ملک میں ہوتی ترقی کو نمایاں طور پر پیش نہیں کیا جاتا۔ ہم جانتے ہیں کہ Perception یا تاثر حقیقت سے زیادہ مضبوط ہوتا ہے۔ کئی سال پہلے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں بم دھماکوں میں جانی نقصان بھی ہوا۔ بالی ایک پرکشش سیاحتی مقام ہے جہاں دنیا بھر سے سیاح کھینچے چلے آتے ہیں لیکن ایک افسوس ناک واقعہ جس کا ذکر دنیا بھر میں ہوا ابھی تک لوگوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔ بالی کے ذکر کے ساتھ اس کے دلفریب ساحل کے ساتھ ساتھ بم دھماکوں کی باز گشت بھی سناتی دیتی ہے۔ تصور کریں کہ ایک واقعہ کس طرح لوگوں کے ذہنوں میں گھر کر جاتا ہے۔ اب ذرا پنے ملک کے بارے میں غیر ملکی میڈیا اور فلم سازوں کے ہاتھوں فروغ پانے والے تاثر اور اُس کے نقصانات کا اندازہ کیجئے۔ فلم سنسر بورڈ ایک اہم ادارہ ہے میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ قیادت اپنے فرض سے بخوبی آگاہ ہے۔

Facebook Comments Box
featuredfilm sensor boardpakistan filmفلمفلم سنسرفلم سنسر بورڈ
0 comments 0 FacebookTwitterPinterestEmail
دانش ڈیسک

previous post
شاخ سے اترا پھول —- نصرت یوسف
next post
حبیب جالب کی شاعری بطور سیاسی عمل —— فتح محمد ملک

Related Posts

Contagion — S. Bano

01/11/2026

شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی...

23/09/2026

بلوچستان کی شورش کا دیرپا حل — اسامہ...

11/09/2026

مابعد مابعد جدیدیت — اسامہ مشتاق خان

04/09/2026

موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا...

03/09/2026

"دادی آج چھٹی پر ہیں”از خالدہ حسین —...

03/09/2026

Leave a Comment Cancel Reply

Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.

تلاش کریں

Categories

  • English
  • سیاسی
  • اداریہ
  • دیگر
  • مذہبی
  • کالم
  • آرٹ
  • انٹرویوز
  • کھیل
  • علمی
  • سماجی
  • علم و ادب
  • فکشن
  • دیگر
  • تراجم
  • کتابوں پر تبصرے
  • نایاب کتب
  • سفرنامہ
  • اردو بدیس
  • کلچر، آرٹ
  • جمالیات
  • فلم
  • آرٹ
  • فنون
  • مزید
  • تصویر، کارٹون
  • تصوف
  • میڈیا پہ تبصرے
  • اقلیتیں
  • وڈیوز
  • موسیقی
  • کلچر
  • نوجوان
  • صنف/ جینڈر
  • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
  • بلاگز
  • سائنس
  • معیشت
  • تازہ ترین
  • نئے لکھاری
  • منتخب کالم
  • فلسفہ
  • لسانیات
  • شاعری
  • مزاح
  • تنقید
  • معیشت
  • drafts
  • صحت
  • Editor's Picks

انٹرویوز

  • ڈاکٹر ولیم سی چیٹک سے انٹرویو : کیتھرین شمل — مترجم: ڈاکٹر اعجازالحق اعجاز

  • دینی مدارس: روایت و تجدید —– مولانا زاہدالراشدی سے ڈاکٹر ممتاز احمد کا ایک تاریخی انٹرویو

  • مولانا خان محمد سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ کا ایک تاریخی انٹرویو — ڈاکٹر ممتاز احمد

مزاح

  • کیفے عزمی، طنزومزاح کی ایک نئی توانا آواز — نعیم الرحمٰن

  • بیاہ لوجی ۔۔۔ ہوم ٹیوشن اسٹوڈنٹ ٹیچر کی سنتا ہی نہیں ۔ اظہر عزمی

  •  آتے ہیں "عیب” سے یہ مضامیں خیال میں — اظہر عزمی

موسیقی

  • شکیلہ بانو بھوپالی: قوالی کی روایت میں نسائی اظہار — اقدس ہاشمی

  • موسیقی کی ترویج و اشاعت میں خانقاہوں کا کردار — اقدس ہاشمی

  • برصغیر کے چشتی صوفیاء اور موسیقی — اقدس ہاشمی

  • Facebook
  • Youtube

@2022 - All Right Reserved.

Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
Daanish.pk دانش
  • آغاز
  • کالم
    • سماجی
    • دیگر
    • سائنس
    • سیاسی
    • علمی
    • کھیل
    • مذہبی
    • آرٹ
    • معیشت
  • بلاگز
  • علم و ادب
    • آپ بیتی، خاکہ، تذکرہ
    • تراجم
    • تنقید
    • دیگر
    • سفرنامہ
    • شاعری
    • فکشن
    • فلسفہ
    • کتابوں پر تبصرے
    • لسانیات
    • مزاح
    • نایاب کتب
  • کلچر، آرٹ
    • آرٹ
    • جمالیات
    • فلم
    • فنون
    • کلچر
    • موسیقی
  • صنف/ جینڈر
  • مزید
  • نئے لکھاری
  • وڈیوز
  • فکشن
  • English
@2022 - All Right Reserved.